جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی جل شکتی کے وزیر جناب سی آر پاٹل نے روایتی جل کلش تقریب کے ساتھ آبی تحفظ سے متعلق ریاستی آبی وزراء کی دوسری کانفرنس کا افتتاح کیا


‘‘ 2047 تک ترقی یافتہ ہندوستان کے ویژن کو پورا کرنے کے لیے پانی کی حفاظت ایک اہم ستون ہے’’: ایم او جے ایس جناب سی آر پاٹل

‘‘سوچھ بھارت مشن کے تحت تقریباً 12 کروڑ بیت الخلاء تعمیر کیے گئے، جس سے 60 کروڑ لوگوں کی عادتیں بدلیں اور صحت کی دیکھ بھال کے اخراجات میں تقریباً 8 لاکھ کروڑ روپے کی بچت ہوئی’’: جناب سی آر پاٹل

‘‘جل سنچیہ جن بھاگیداری کے تحت پورے ہندوستان میں بارش کے پانی کے 10 لاکھ مصنوعی ڈھانچے بنائے جا رہے ہیں - ایک کمیونٹی سے چلنے والی پانی کے تحفظ کی کوشش’’: مرکزی وزیر

راجستھان کے وزیر اعلیٰ جناب بھجن لال شرما کی افتتاحی تقریب میں شرکت

Posted On: 18 FEB 2025 5:38PM by PIB Delhi

جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب سی آر پاٹل نے راجستھان کے وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما کی موجودگی میں روایتی جل کلش تقریب کے ساتھ آبی تحفظ سے متعلق ریاستی وزراء کی دوسری کانفرنس کا افتتاح کیا۔ اپنے افتتاحی خطاب میں مرکزی وزیر جناب سی آر پاٹل نے- 2047 تک ترقی یافتہ ہندوستان کے ویژن پر زور دیا جس میں اس مقصد کو حاصل کرنے میں آبی تحفظ ایک اہم ستون ہے اور کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان- 2047 تک آبی تحفظ کو یقینی بنانے کی سمت میں کام کر رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001LTNJ.jpg

مرکزی وزیر نے کہا کہ سوچھ بھارت مشن (ایس بی ایم) ایک بڑی کامیابی ہے، جس کے تحت 12 کروڑ بیت الخلا بنائے گئے اور 60 کروڑ لوگوں نے اپنی عادتیں بدلیں ہیں اور  صفائی ستھرائی میں بہتری کے ذریعے 3 لاکھ جانیں بچائی گئیں اور صحت کی دیکھ بھال کی لاگت میں 8 لاکھ کروڑ روپے بچائے گئے۔  جناب سی آر پاٹل نے کمیونٹی سے چلنے والی پانی کے تحفظ کی کوشش- جل  سنچیہ جن بھاگیداری پر روشنی ڈالی، جس کی وجہ سے پورے ہندوستان میں بارش کے پانی کے 10 لاکھ مصنوعی ڈھانچے بنائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ، 6 لاکھ سے زیادہ پانی کے تحفظ کے کام کمیونٹی کی شراکت داری کے تحت ‘کھیتوں میں کھیت کا پانی’ اپناتے ہوئے مکمل کیے گئے ہیں۔ کمیونٹی پر مبنی اس کوشش کے ذریعے راجستھان، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں بالترتیب 60000، 1 لاکھ اور 2.29 لاکھ مصنوعی ریچارج ڈھانچے بنائے گئے ہیں۔ جناب  پاٹل نے جل شکتی ابھیان - کیچ دی رین پہل کے بارے میں بھی بات کی، جس نے روایتی آبی ذخائر کو زندہ کرنے اور پانی کے موثر استعمال پر توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ 1.67 کروڑ سے زیادہ پانی کے تحفظ کے کاموں کو مکمل کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002POAZ.jpg

مرکزی وزیر نے یہ بھی کہا کہ کین-بیتوا لنک (ایم پی-یوپی) اور نظرثانی شدہ پاروتی-کالی سندھ-چمبل ای آر ی پی (ایم پی-راجستھان) جیسے دریا کو جوڑنے کے منصوبے ہندوستان کے آبی منظر نامے کو بدل رہے ہیں۔ کین-بیتوا لنک پروجیکٹ 10.62 لاکھ ہیکٹر اراضی کو  آب پاشی  اور 62 لاکھ لوگوں کو پینے کا پانی فراہم کرے گا، جب کہ ترمیم شدہ پاروتی-کالی سندھ-چمبل ای آر سی پی 10 لاکھ ہیکٹر اراضی کو آب پاشی  اور 50 لاکھ لوگوں کو پینے کا پانی فراہم کرے گا۔ مرکزی وزیر نے پانی کی حفاظت کے لیے جناب  اٹل بہاری واجپئی کے ویژن کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ دریا کو جوڑنے کے منصوبوں میں کافی پیش رفت ہوئی ہے۔

آخر میں مسٹر سی آرپاٹل نے زور دیا کہ- ‘‘جل ہے تو کل ہے’’ - پانی کی حفاظت ایک مضبوط مستقبل کو یقینی بناتی ہے۔ دولت جمع کرنا ضروری ہے لیکن پانی کا تحفظ بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت ہمارے ساتھ ہے اور وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ہندوستان اپنے آبی مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے صحیح راستے پر گامزن ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003LDIA.jpg

اس موقع پر نیشنل واٹر مشن ( این ایم ڈبلیو) کے  میسکوٹ ‘پیکو’ کو ریاستی آبی وزراء کی دوسری آل انڈیا کانفرنس میں شرکت کرنے والے مہمانوں اور معززین کو ایک یادگار کے طور پر پیش کیا گیا۔ ‘پیکو’  ہندوستا ن کے قومی پرندہ مور کی نمائندگی کرتا ہے ، جو پانی کے تحفظ اور ماحولیاتی توازن کی علامت ہے۔ اس منفرد یادگار کو ادے پور اور آس پاس کے علاقوں کی قبائلی خواتین فنکاروں نے اپنی روایتی کاریگری اور ثقافتی ورثے کو ظاہر کرتے ہوئے خوبصورتی سے تیار کیا ہے۔ یہ اقدام نہ صرف مقامی کاریگروں کو فروغ دیتا ہے بلکہ پانی کے تحفظ میں عوامی شرکت کو بھی تقویت دیتا ہے۔ مزید یہ کہ یہ ‘جل شکتی ابھیان: ناری شکتی سے جل شکتی’ کے تھیم کے مطابق ہے، جو پانی کے تحفظ کی کوششوں میں خواتین کے اہم کردار پر زور دیتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004MNFO.jpg

اس کانفرنس میں اوڈیشہ اور تری پورہ کے وزرائے اعلیٰ اور ہماچل پردیش، چھتیس گڑھ اور کرناٹک کے نائب وزرائے اعلیٰ نے اپنی موجودگی کے ساتھ کا افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

 اٹھارہ-انیس  فروری- 2024 کو ادے پور میں آل انڈیا اسٹیٹ واٹر منسٹرز کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ 2047 تک پانی سے محفوظ اور ترقی یافتہ ہندوستان کے ہدف کو حاصل کرنے کی کوششوں کو مزید تقویت دی جا سکے۔ ان دو دنوں کے دوران اس باوقار کانفرنس میں مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے 30 وزراء اور 300 سے زیادہ مندوبین  شرکت کریں گے۔ کانفرنس میں چھ موضوعات پر تقریباً 35 پریزنٹیشنز، 5 ای لانچز اور 15 ویڈیوز پیش کی جائیں گی جو کلیدی پیش رفت کو نمایاں کرتی ہیں۔

وضاحت دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

*******

 ش ح- ظ ا – م ش

Urdu No.7330


(Release ID: 2104590) Visitor Counter : 24


Read this release in: English , Hindi , Gujarati , Tamil