ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر سنیچر کے روز پیش آئے افسوسناک واقعے کی جاری انکوائری سے متعلق بعض گمراہ کن میڈیا رپورٹوں پر وضاحت

Posted On: 18 FEB 2025 8:16PM by PIB Delhi

نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ کے بارے میں آر پی ایف کی انکوائری رپورٹ کے حوالے سے آج شائع ہوئیں چند میڈیا رپورٹیں "غلط اور گمراہ کن" تھیں۔

واقعے کی تحقیقات کے لیے شمالی ریلوے کی جانب سے دو رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی پہلے ہی قائم کی جا چکی ہے۔ کمیٹی کی جانب سے 100 سے زائد انفرادی بیانات جمع کیے جا رہے ہیں۔ اس طرح کے تمام بیانات موصول ہونے کے بعد، کمیٹی مکمل جانچ کرے گی، جس کے تحت اُن واقعات کی درست ترتیب قائم کرنے کے لیے سوال در سوال بھی کیے جائیں گے جن کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔ انکوائری سے متعلق رپورٹ کمیٹی کے ذریعہ پیش کی جائے گی۔

یہاں یہ مطلع کیا جاتا ہے کہ اعلیٰ سطحی کمیٹی کی جانب سے کی جارہی انکوائری کے علاوہ کوئی اور انکوائری نہیں کی جارہی ہے۔

بھارتی ریلوے میڈیا کے اداروں سے اس سلسلے میں اعلیٰ سطحی کمیٹی کی حتمی رپورٹ کا انتظار کرنے کی اپیل کرتا ہے۔ اگر ایسی کوئی جانکاری ہے جو اعلیٰ سطحی کمیٹی کو اس کی انکوائری کے عمل میں مدد فراہم کر سکتی ہے تو براہِ کرم اسے کمیٹی کے اراکین کے ساتھ  pccmnr25[at]gmail[dot]com اور/یا pcsc@nr.railnet.gov.in پر ساجھا کریں۔

**********

 

(ش ح –ا ب ن)

U.No:7318


(Release ID: 2104509) Visitor Counter : 27


Read this release in: English , Hindi , Punjabi