اقلیتی امور کی وزارتت
مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے حج وکاتھون 2025 میں شرکت کی
یہ تقریب حج کے مقدس سفر کی تیاری کرنے والے عازمین کے لیے فٹنس کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے
Posted On:
18 FEB 2025 5:04PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور اور پارلیمانی امور جناب کرن رجیجو نے نئی دہلی میں جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے نواب منصور علی خان پٹودی اسپورٹس کمپلیکس میں حج وکاتھون 2025 میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس تقریب کا اہتمام دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی نے کیا تھا۔ تقریب میں حج کے مقدس سفر کی تیاری کرنے والے عازمین کے لیے فٹنس کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
جناب کرن رجیجو نے اپنے روحانی سفر سے پہلے عازمین کی صحت وتندرستی اور جسمانی طور پر تیاری کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیر موصوف نے کہا کہ دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن محترمہ کوثر جہاں اور ان کی ٹیم عازمین حج کی فٹنس کو کافی اہمیت دے رہی ہے، کیونکہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں گرمی زیادہ ہے۔
*******
U.No:7296
ش ح۔اع خ۔ق ر
(Release ID: 2104397)
Visitor Counter : 24