کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

اے پی ای ڈی اے نے بی آئی او ایف اے سی ایچ 2025 میں ہندوستان کے  سرکردہ  آرگینک برآمد کاروں  کے ساتھ نامیاتی وراثت کی عکاسی کی


بی آئی او ایف اے سی ایچ - 2026 میں ہندوستان سال کا شراکت دار ملک ہوگا

Posted On: 18 FEB 2025 3:19PM by PIB Delhi

ہندوستان کے بھرپور زرعی ورثے اور پائیدار کاشتکاری کی بڑھتی ہوئی مانگ کا جشن  مناتے ہوئے ، زرعی اور  ڈبہ بند  خوراک کی برآمد  کے فروغ سے متعلق اتھارٹی (اے پی ای ڈی اے) نے 11 سے 14 فروری 2025 تک جرمنی کے نیورم برگ کے   میسے زینترم میں بی آئی او ایف اے سی ایچ-  2025 میں انڈیا پویلین کے تحت ہندوستانی برآمد کاروں کی شرکت کا اہتمام کیا۔ بی آئی او ایف اے سی ایچ-  2025 میں اے پی ای ڈی اے انڈیا پویلین کا افتتاح میونخ میں بھارت کے  قونسل جنرل جناب شتروگھن سنہا نے اے پی ای ڈی اے کے  چیئر مین جناب ابھیشیک دیو کے ہمراہ کیا۔

اس تقریب میں اے پی ای ڈی اے اورنیورم برگ میسے کے درمیان 11 فروری 2025 کو بی آئی او ایف اے سی ایچ- 2026 میں ہندوستان کو سال کا شراکت دار ملک بنانے کے لیے  دلچسپی کے ایک خط (ایل او آئی) پر دستخط بھی کیے گئے۔ دلچسپی کے  ایک خط (ایل او آئی) پر نائب صدر اور مینیجمنٹ بورڈ کی ممبرمحترمہ وکٹوریہ وہسے، اے پی ای ڈی اے کے چیئر جناب ابھیشیک دیو  نے میونخ میں بھارت کے قونصل جنرل  جناب شتروگھن سنہا  کی موجودگی میں دستخط کئے گئے ۔یہ دستخط ہندوستان اور بی آئی  او  ایف اے سی ایچ کے درمیان دیرینہ شراکت داری کا ایک اہم لمحہ تھا، جس میں ہندوستان نے اس سے قبل 2012 میں شراکت دار  ملک کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ یہ ہندوستان کے لیے اگلے سال اس عالمی تقریب میں توجہ کا مرکز بننے اور بی آئی  او  ایف اے سی ایچ-  2026 میں دنیا کے لیے آرگینک خوراک کے مرکز کے طور پر ہندوستان کی طاقت کو پیش کرنے کا ایک  اہم مرحلہ بھی ہے۔

اس سال کی تقریب میں ہندوستانی پویلین نے دالیں، مصالحے، چاول، ڈبہ بند  خوراک اور ضروری تیل سمیت نامیاتی مصنوعات کی ایک وسیع تر رینج  کی نمائش کی۔ بہترین طور پر تیار کیے گئے ڈسپلے نے نہ صرف ہندوستان کی زرعی صلاحیت کو اجاگر کیا بلکہ اسے دیکھنے  آئے  لوگوں کو مضوط  بنیادی  اور ثقافتی داستانوں کا مشاہدہ کرنے کا موقع  بھی فراہم کیا ،جس نے ہندوستان کی نامیاتی کاشتکاری کی روایت کو تشکیل دیا تھا۔

ہندوستان سے آرگینک اشیاء خورد  ونوش اور ان کی دستیابی کے وسیع تنوع کو ظاہر کرنے کے لیے، اے پی ای ڈی اے نے 20 سے زیادہ نمائش کاروں کی شرکت کی سہولت فراہم کی، جن میں برآمد کار ، ایف پی اوز اور ریاستی حکومتی تنظیمیں شامل ہیں، جن میں دیگر کے علاوہ چاول، تلہن، جڑی بوٹیاں، مسالحے، دالیں، کاجو، ادرک ، ہلدی ،بڑی ایلائچی، چھوٹی الائچی ، مینگو پیوری اور  اشیننشیل  آئل وغیرہ شامل ہیں۔

انڈیا پویلین میں، نامیاتی مصنوعات کی ایک وسیع رینج کی نمائش کے علاوہ، حاضرین کو ہندوستان کے متحرک ذائقوں اور خوشبوؤں سے  لطف اندوز ہونے کے لئے مدعو کیا گیا تھا، جس میں ہندوستان کی نامیاتی  صلاحیت کو ظاہر کرنے کے لیے تیار کردہ کھانے کو چکھنے کالطف بھی  لیا جاسکتا تھا۔ پریمیم آرگینک باسمتی چاول اور غیر معمولی مسالوں سے بنی خوشبودار، بریانی سے لے کر گولڈن ہلدی کے لٹے کی پرسکون اور قوت مدافعت بڑھانے والی خصوصیات تک، ہر ڈش ہندوستان کی نامیاتی پیشکشوں کے جشن کے طور پر کام کرتی ہے۔ اس کے علاوہ، پویلین میں کھانا پکانے کے لائیو مظاہرے پیش کیے گئے، جہاں نمائش  دیکھنے والوں نے جوار ڈوسا جیسے مستند ہندوستانی پکوانوں کا مزہ لیا۔

مزید برآں، انڈیا پویلین میں ثقافتی تجربہ کھانا پکانے کی لذتوں سے آگے بڑھ گیا اور  مہمانوں کو مہندی کے فن سے  روبرو  کرایا جاتا ہے ، جو ہندوستان کے بھرپور ثقافتی تنوع اور فنکارانہ اظہار کی علامت ہے۔ اس ثقافتی عنصر نے ہندوستان کی صدیوں پرانی روایات کے ساتھ ایک مضبوط تعلق فراہم کیا، جس نے پائیدار کاشتکاری اور وسیع تر ثقافتی ورثے کے درمیان فرق کو ختم کیا، جس سے ملک کی شناخت  ہے۔

چونکہ دنیا تیزی سے اپنی توجہ پائیداری اور ساز گار دوست زندگی کی طرف مبذول کر رہی ہے، بی آئی او ایف اے سی ایچ- 2025 میں اے پی ای ڈی اے کی شرکت نے نامیاتی زراعت میں عالمی رہنما کے طور پر ہندوستان کے کردار کو تقویت بخشی۔ تیزی سے بڑھتی ہوئی آرگینک مارکیٹ کے ساتھ، ہندوستان بین الاقوامی معیارات پر پورا اترنے والے اعلیٰ معیار، پائیدار طریقے سے تیار کردہ مصنوعات پیش کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ اس عزم کی مزید مثال ہندوستانی برآمد کاروں کی مدد کے لیے اے پی ای ڈی اے کے مرکوز نقطہ نظر سے پیش کی گئی، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ وہ عالمی منڈی کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے لیس ہیں، جو بتدریج زیادہ پائیدار اور نامیاتی خوراک کے حل تلاش کر رہا ہے۔ غیر یورپی ممالک میں ہندوستان کی اس تقریب میں سب سے زیادہ شرکت رہی۔

بی آئی او ایف اے سی ایچ -  2025 میں اے پی ای ڈی اے کے پویلین نے ہندوستان کی بہترین آرگینک مہارت کا مظاہرہ کیا، جو ڈسپلے پر موجود مصنوعات ، ملک کے تمام طول و عرض سے برآمد کاروں کی کہانیوں اور صحت مند اور زیادہ پائیدار مستقبل کے لیے ان کے مشترکہ عزم  سے  ظاہر تھا۔

ہندوستان کا نامیاتی کاشتکاری کا شعبہ اپنی مضبوط جڑوں والی تاریخ اور ابھرتے ہوئے مستقبل کے ساتھ ایک بار پھر بی ؤئی او ایف اے سی ایچ  - 2026 میں مرکزی حیثیت حاصل کرنے کے لیے تیار ہے۔ جیسے ہی عالمی توجہ ہندوستان کی زرعی اختراعات کی طرف مبذول ہوتی ہے، اے پی ای ڈی اے کا مقصد ایسے تعاون اور شراکت داریوں کو فروغ دینا ہے، جو ہندوستان کے لیے دنیا کا سب سے زیادہ بھروسہ مند اور غذائی مصنوعات کا سب سے زیادہ قابل اعتماد ذریعہ بننے کی راہ ہموار کرے گا۔

********

U.No:7288

ش ح۔اع خ۔ق ر


(Release ID: 2104366) Visitor Counter : 21


Read this release in: English , Hindi , Tamil