پنچایتی راج کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی حکومت نے پنجاب، اتراکھنڈ اور چھتیس گڑھ میں دیہی بلدیاتی اداروں کے لیے پندرہویں مالیاتی کمیشن کے تحت  رقومات جاری کیں


دیہی حکمرانی کو  مستحکم کرنے کے لئے پنجاب کو 225 کروڑ روپے سے زائد ملے ہیں; چھتیس گڑھ کو 244 کروڑ روپے سے زیادہ اور اتراکھنڈ کو 93 کروڑ روپے سے زیادہ موصول ہوئے ہیں

Posted On: 18 FEB 2025 2:32PM by PIB Delhi

مرکزی حکومت نے پنجاب، اتراکھنڈ اور چھتیس گڑھ میں بلدیاتی  اداروں کے لیے مالی سال 2024-25 کے دوران پندرہویں مالیاتی کمیشن (ایکس وی ایف سی) کے تحت  رقومات جاری کی ہیں۔ پنچایتی راج اداروں (پی آر آئیز) / دیہی بلدیاتی اداروں (آر ایل بیز) کو فراہم کی جانے والی یہ گرانٹس زمینی سطح پر جمہوریت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ پنجاب کے دیہی بلدیاتی اداروں کے لیے 225.1707 کروڑ روپے کی گرانٹس کی پہلی قسط جاری کر دی گئی ہے۔ یہ رقومات ریاست کی اہل 13144 گرام پنچایتوں، اہل 146 بلاک پنچایتوں اور تمام اہل 22 ضلع پنچایتوں کے لیے ہیں۔ جبکہ پندرہویں مالیاتی کمیشن (ایکس وی ایف سی) کے مالی سال 2024-25 کے دوران، چھتیس گڑھ میں دیہی بلدیاتی اداروں کے لیے جاری کی گئی گرانٹس، مالی سال 2024-25 کی بغیر بندش پر مبنی گرانٹس کی دوسری قسط ہیں، جس کی مالیت  237.1393 کروڑ روپے  ہے، اس کے ساتھ سال 2024-25 کے لئے  بغیر بندش پرمبنی  رقومات  کی پہلی قسط بھی ہے ، جو ادا نہیں کی گئی تھی، اور اس کی مالیت 6.9714 کروڑ روپے ہے۔ یہ  رقومات ریاست کی 11548 اہل گرام پنچایتوں، تمام اہل 146 بلاک پنچایتوں اور تمام اہل 27 ضلع پنچایتوں کے لیے ہیں۔ جب کہ اتراکھنڈ میں دیہی بلدیاتی اداروں کے لیے، مالی سال 2024-25 کے لیے 93.9643 کروڑ روپے کی غیر مربوط گرانٹس کی پہلی قسط جاری کی گئی ہے۔ یہ فنڈز اہل 7769 گرام پنچایتوں، تمام اہل 995 بلاک پنچایتوں اور ریاست کی تمام اہل 13 ضلع پنچایتوں کے لیے ہیں۔

پنچایتی راج کی وزارت اور جل شکتی کی وزارت (محکمہ پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی) کے ذریعے حکومت ہند نے ریاستوں کو دیہی بلدیاتی اداروں کے لیے پندرہویں مالیاتی کمیشن (ایکس وی ایف سی) گرانٹس جاری کرنے کی سفارش کی ہے، جو اس کے بعد وزارت خزانہ کے ذریعہ جاری کی جاتی ہیں۔ مختص کردہ گرانٹس کی سفارش کی جاتی ہے اور ایک مالی سال میں 2 قسطوں میں جاری کی جاتی ہے۔ خرچ کے حوالے سے بغیر بندش پر مبنی گرانٹس کا استعمال آئین کے گیارہویں شیڈول میں درج انتیس (29) مضامین کے تحت، تنخواہوں اور دیگر قیام کے اخراجات کے علاوہ، پنچایتی راج اداروں (پی آر آئی) / دیہی بلدیاتی اداروں (آر ایل بیز) کے ذریعے متعلقہ  مخصوص ضرورتوں کے لیے کیا جائے گا۔ ٹائیڈ گرانٹس کا استعمال (اے) صفائی ستھرائی اور  او ڈی ایف کی حیثیت کی دیکھ بھال کے لیے کیا جا سکتا ہے، اور اس میں گھریلو کوڑے کرکٹ کا انتظام اور بند وبست، اور خاص طور پر انسانی فضلہ اور کیچڑ کا انتظام اور (بی) پینے کے پانی کی فراہمی، بارش کے پانی کی ذخیرہ اندوزی اور پانی کو دوبارہ قابل استعمال بنانا شامل ہونا چاہیے۔

مزید معلومات کے لیے، براہ کرم کلک کریں : https://panchayat.gov.in/document-category/release-order-of-finance-commission-grants-to-rlbs-issued-by-ministry-of-finance/

************

U.No:7284

ش ح۔اع خ۔ق ر


(Release ID: 2104338) Visitor Counter : 27


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil