اسٹیل کی وزارت
فولاد کی وزارت نے بنگلورو میں چنتن شِوِر کا اہتمام کیا
Posted On:
17 FEB 2025 6:21PM by PIB Delhi
فولاد کی وزارت نے بنگلورو میں واقع ہوٹل تاج ویسٹ اینڈ میں یک روزہ چنتن شِوِر منعقد کیا جس میں بھارت کے فولاد کے شعبےکے مستقبل پر توجہ مرکوز کی گئی۔ اس تقریب کے ذریعہ کلیدی صنعتی موضوعات پر تبادلہ خیال کرنے اور آگے کا راستہ دکھانے کے مقصد سے فولاد کی وزارت کے تحت سی پی ایس ای قائدین ایک جگہ جمع ہوئے ۔
اس اجتماع میں فولاد اور بھاری صنعتوں کے معزز وزیر جناب ایچ ڈی کماراسوامی نے شرکت کی (ورچووَل طریقے سے)، ان کے علاوہ فولاد اور بھاری صنعتوں کے وزیر مملکت جناب بھوپتی راجو سری نواس ورما نے مہمان ذی وقار کے طور پر اس تقریب میں شرکت کی۔ فولاد کی وزارت کے سکریٹری جناب سندیپ پونڈرک، اور سی پی ایس ای کے سربراہان نے بھی اس اجتماع میں شرکت کی، اور صنعتی نمو کے لیے ایک متحدہ نقطہ نظر کو مضبوطی دی۔

افتتاحی اجلاس میں معززین کے ذریعہ معلومات فراہم کی گئیں، بعد ازاں خام لوہے کے استعمال، قومی فولاد پالیسی 2025، اسپیشلٹی اسٹیل، کام کاج سے متعلق اثرانگیزی اور لاگت میں تخفیف کے لیے حکمت جیسے موضوعات پر کلیدی اجلاسات کا اہتمام کیا گیا۔ دلچسپ تبادلہ خیالات کی وجہ سے تمام شرکاء کی جانب سے فعال شراکت داری ممکن ہوئی۔
جناب بھوپتی راجو سری نواس ورما نے قومی فولاد پالیسی کے اہداف کے ساتھ ہم آہنگی پر زور دیا اور کہا، ’’آیئے ہم 2030 تک 300 ایم ٹی کے بقدر فولاد پیداوار صلاحیت کی حصولیابی کے ذریعہ آتم نربھر بھارت بننے کے لیے کام کریں۔ فولاد اقتصادی نمو کے لیے اہمیت کا حامل ہے اور ہمیں گھریلو پیداوار میں اضافے، خامل آہن کے وسائل کو بروئے کار لانے، اور کلیدی شعبوں کے لیے اسپیشلٹی اسٹیل پیداواریت پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔ ‘‘

جناب سندیپ پونڈرک نے صنعتی عمدگی، خوداحتسابی، اور پیہم سیکھتے رہنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ ’’یہ فورم کام کاج کی اثرانگیزی میں اضافہ کرنے اور اختراع کو پروان چڑھانےکے لیے ایک موقع فراہم کرتا ہے تاکہ ہمہ گیر اور متاثر کن نمو کو یقینی بنایا جا سکے۔‘‘
انڈیا اسٹیل 2025 کی سرکاری ویب سائٹ کا آغاز اس تقریب کی خاص بات رہی۔ واضح ہو کہ انڈیا اسٹیل 2025 ، 24 سے 26 اپریل 2025 کو منعقد ہوگا۔ اس کے علاوہ، سی پی ایس ای کے 35 نوجوان منیجرس کو مستقبل کے صنعتی قائدین کے طور پر متعارف کرایا گیا، جنہیں اثرانگیزی میں اضافہ لانے اور لاگت میں تخفیف لانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
یہ چنتن شِوِر ، عالمی سطح پر بھارت کے فولاد کے شعبے کو مضبوطی فراہم کرنے کے لیے سی پی ایس ای کی جانب سے ایک اجتماعی عہدبندگی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ یہ تقریب متعلقہ فریقوں کو متحد کرنے، حکمت عملی سے متعلق تبادلہ خیال کو پروان چڑھانے، اور ایک لچکدار اور مسابقتی فولاد کی صنعت کے لیے سنگ بنیاد رکھنے کے سلسلے میں ایک اہم قدم کے طور پر نمایاں رہی۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:7266
(Release ID: 2104206)
Visitor Counter : 24