تعاون کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

'تعاون کے ذریعہ خوشحالی' حاصل کرنے کے لئے جلد ہی کوآپریٹیو یونیورسٹی قائم کی جائے گی: ایم او ایس  جناب مرلی دھر موہول


مرکزی وزارت تعاون کے زیر اہتمام تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس

 پونے میں اختتام پذیر

Posted On: 15 FEB 2025 9:02PM by PIB Delhi

پونے، 15 فروری- 2025 :

حکومت ہند ایک قومی کوآپریٹو یونیورسٹی قائم کر رہی ہے، جس کے لیے بل بجٹ اجلاس میں لوک سبھا کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔ مزید یہ کہ اسے اگلے اجلاس میں منظوری کے لیے لیا جائے گا۔ یہ اطلاع آج پونے میں تعاون کے مرکزی وزیر مملکت مرلی دھر موہول نے دی۔ وزیر  موصوف نے مزید کہا کہ حکومت ہند یقین رکھتی ہے اور اس مقصد کے ساتھ کام کرنے کی کوشش کرتی ہے کہ تعاون کے ذریعہ خوشحالی حاصل کی جاسکتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Mohol1TSK0.JPG

تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس جس کا اہتمام مرکزی وزارت تعاون نے پونے میں ویکنتھ مہتا نیشنل کوآپریٹیو سوسائٹی ( وی اے ایم این آئی سی او ایم) میں کیا تھا آج اختتام پذیر ہوا۔ کانفرنس کا موضوع تھا 'کوآپریٹیو کے ذریعے خوشحالی پیدا کرنا: ڈجیٹل انوویشن اور ویلیو چین'۔  جانب مرلی دھر موہول اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Mohol2DD7T.JPG

 اس موقع پر جناب موہول نے مزید کہا- "کوآپریٹیو سیکٹر کی وجہ سے دیہی علاقوں میں پائیدار ترقی ہوئی ہے۔ حکومت نے کوآپریٹیو بینکوں کو مضبوط کرنےکیلئے خصوصی کوششیں کی ہیں۔

 مرکزی وزیر برائے تعاون اور شہری ہوابازی جناب موہول نے بتایا کہ پونے میں منعقد ہونے والی کانفرنس کوآپریٹیو کے بین الاقوامی سال میں حکومت کی طرف سے پہلی تقریب تھی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Mohol37INC.JPG

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2025 کو کوآپریٹیوز کا بین الاقوامی سال ( آئی وائی سی-2025) کے طور پر اعلان کیا ہے۔ اس سال کا تھیم "کوآپریٹو ایک بہتر دنیا کی تعمیر" ہے۔

جناب موہول نے کانفرنس  کی کامیاب  انعقاد کے لیے سی آئی سی ٹی اے بی اور وی اے ایم این آئی سی او ایم کی تعریف و ستائش کی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایشیا اور افریقہ کے شریک ممالک کے ساتھ تعاون کے شعبہ میں تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ کانفرنس میں 12 ممالک- نیپال، بھوٹان، بنگلہ دیش، لاؤ پی ڈی آر، کمبوڈیا، گیمبیا، کینیا، لائبیریا، ماریشس، نمیبیا، سری لنکا اور زیمبیا کے تقریباً 36 مندوبین نے شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Mohol4I2ZZ.JPG

تین دنوں میں ماہرین نے کوآپریٹیو میں ڈجیٹل اختراع، کامیاب کوآپریٹیو کا تعارف، ویلیو چین میں چیلنجز اور مواقع، کوآپریٹیو میں پائیداری، کوآپریٹیو کے ذریعہ خوشحالی، عالمی تعاون وغیرہ جیسے موضوعات پر رہنمائی کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Mohol5QA1X.JPG

اس موقع پر موجود معززین میں رورل مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ، آنند، گجرات کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اوما کانت داش؛ ڈائریکٹر، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بینک مینجمنٹ، پونے، پروفیسر پارتھا رے؛ لاؤ پی ڈی آر (لاوس) دیہی ترقیات، زراعت اور جنگلات کی وزارت کے  ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل انوساک پھنگتھیماونگ اور گیمبیا کوآپریٹیو کے رجسٹرار جنرل ابا جبریل سنکریح سمیت دیگر افراد موجود تھے۔ سنٹر فار انٹرنیشنل کوآپریشن اینڈ ٹریننگ ان ایگریکلچرل بینکنگ (سی آئی سی ٹی اے بی ) نے ویکنتھ مہتا نیشنل کوآپریٹیو سوسائٹی کے تعاون سے اس کانفرنس کا انعقاد کیا ہے۔ وی ایم این آئی سی او ایم اور سی آئی سی ٹی اے بی  پونے کی ڈائریکٹر ڈاکٹر ہیما یادو نے کانفرنس کے تین دنوں کا جائزہ پیش کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Mohol6XHQF.JPG

*******

ش ح۔ ظ ا

UR No.7220

 


(Release ID: 2103919) Visitor Counter : 10


Read this release in: Marathi , English , Hindi