نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کھیلو انڈیا اسکیم کامثبت اثر

प्रविष्टि तिथि: 02 DEC 2024 6:34PM by PIB Delhi

کھیلو انڈیا اسکیم اپنے کھیلو انڈیا ٹیلنٹ ڈیولپمنٹ پروگرام کے ذریعے پیرا ایتھلیٹکس سمیت 21 کھیلوں میں مخصوص رہنما خطوط اور معیارات کی بنیاد پر کھلاڑیوں کی مدد کرکے ٹیلنٹ کی شناخت اور فروغ دیتی ہے۔

اسکیم کے تحت اب تک 2781 کھیلو انڈیا ایتھلیٹس (KIA) کی شناخت کی گئی ہے، جنہیں کوچنگ، آلات، طبی دیکھ بھال اور ماہانہ آؤٹ آف پاکٹ الاؤنس (OPA) کے ذریعے مدد فراہم کی جاتی ہے۔

اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا اور دیگر تسلیم شدہ اکیڈمیوں کے تحت مختلف نیشنل سینٹرز آف ایکسیلنس (NCOE) میں تربیت حاصل کرنے والے KIAs ملک کے کھیلوں کے ٹیلنٹ پول کو مسلسل مضبوط کر رہے ہیں۔

ہانگژو، چین میں 2022 کے ایشیائی کھیلوں میں، 644 میں سے 124 ہندوستانی ایتھلیٹس KIA تھے، اور انہوں نے ہندوستان کے لیے 106 میں سے 42 تمغے جیت کر اہم کردار ادا کیا، جس میں 9 طلائی تمغے بھی شامل تھے۔ پیرس 2024 اولمپکس کے لیے، 117 کھلاڑیوں کے دستے میں 28 KIA شامل تھے۔ یہ پروگرام کی کامیابی اور قومی اور بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں میں ہندوستان کی کارکردگی کو بڑھانے میں KIA کی طرف سے ادا کیے گئے اہم کردار کی عکاسی کرتا ہے۔

یہ جانکاری نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

*****

U.No: 7206

ش ح۔ح ن۔س ا


(रिलीज़ आईडी: 2103834) आगंतुक पटल : 41
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: हिन्दी , English , Tamil