تعاون کی وزارت
ہندوستان کی امداد باہمی کی تحریک: ہمہ گیر ترقی میں پیش رفت
ہندوستان بھر میں 29 شعبوں کو بااختیار بنانے والی 8 لاکھ سے زیادہ سوسائٹیاں
Posted On:
14 NOV 2024 5:24PM by PIB Delhi
تعارف
ہندوستان میں امداد باہمی کی تحریک کی جڑیں گہری ہیں، جو قدیم ہندوستانی اخلاقیات واسودھیوا کٹمبکم سے متاثر ہیں، جس کا ترجمہ "دنیا ایک خاندان ہے۔" اتحاد اور باہمی تعاون کے اس پائیدار اصول نے کوامداد باہمی کے اداروں کی ترقی کو اہم اداروں کے طور پر فروغ دیا ہے جو مقامی برادریوں کو بااختیار بناتے ہیں اور نچلی سطح پر ترقی کو آگے بڑھاتے ہیں۔ امداد باہمی کے بین الاقوامی اتحاد (آئی سی اے) کے مطابق، کوامداد باہمی کے ادارے رکن کی ملکیت والے ادارے ہیں جومنافع پر لوگوں کو مقدم رکھتے ہوئے مشترکہ اقتصادی، سماجی اور ثقافتی مقاصد کو ترجیح دیتے ہیں۔ ہندوستان میں، امداد باہمی کے اداروں نے پسماندہ برادریوں کو وسائل تک رسائی، محفوظ ذریعۂ معاش اور معیشت میں حصہ لینے کے قابل بنا کر لاتعداد زندگیوں کو بدل دیا ہے۔
مورخہ 6 جولائی 2021 کو امداد باہمی کی وزارت کے قیام نے امداد باہمی کے شعبےکو مزید بہتر بنانے کے لیے ہندوستان کے عزم کو واضح کیا۔ وزارت ایک شمولیاتی، امداد باہمی کے اداروں پر مبنی اقتصادی ماڈل کا تصور پیش کرتی ہے جو ہر گاؤں تک پہنچتا ہے اور تمام خطوں میں سماجی و اقتصادی تعلق کو مضبوط کرتا ہے۔ چونکہ ہندوستان نومبر 2024 میں آئی سی اے کی عالمی کانفرنس کی میزبانی کرنے کی تیاری کر رہا ہے، جس کے انعقاد میں انڈین فارمرز فرٹیلائزر کوآپریٹو (آئی ایف ایف سی او) نے سہولت فراہم کی ہے اور جسے ہندوستان کی 18 آئی اسی اے رکن تنظیموں کی حمایت حاصل ہے۔ ملک قومی اور عالمی سطح پر امداد باہمی کی تحریک کو مزید بڑھانے کے لیے تیار ہے۔
امداد باہمی کے اداروں کے بارے میں
امداد باہمی کا ادارہ ایک رضاکارانہ تنظیم ہے جہاں مشترکہ ضروریات کے حامل افراد مشترکہ اقتصادی اہداف حاصل کرنے کے لیے اکٹھے ہوتے ہیں۔ یہ ادارے اپنی مدد آپ اور باہمی مدد کے اصولوں پر قائم کیے جاتے ہیں، جن کا مقصد بنیادی طور پر منافع کمانے کے بجائے معاشرے کے پسماندہ طبقات کے مفادات کی خدمت کرنا ہوتا ہے۔ اراکین اپنے وسائل جمع کرتے ہیں اور مشترکہ فوائد حاصل کرنے کے لیے ان کا اجتماعی طور پر استعمال کرتے ہیں، اس طرح امداد باہمی کا ڈھانچہ سماج کی فلاح و بہبود پر زور دینے کے تعلق سے امتیازی حیثیت رکھتا ہے۔
ہندوستان میں کوآپریٹو سوسائٹیوں کی کچھ مختلف قسمیں:
v صارفین کی کوآپریٹو سوسائٹی: یہ مناسب قیمتوں پر اشیائے صرف فراہم کرنے کے لیے تشکیل دی گئی ہے، جو براہ راست پروڈیوسر سے خرید کر درمیانی افراد کو ختم کرتی ہے۔ مثالوں میں کیندریہ بھنڈار اور اپنا بازار شامل ہیں۔
v پروڈیوسرز کوآپریٹو سوسائٹی: چھوٹے پیداکاروں کو ضروری پیداواری اشیاء جیسے کہ خام مال اور سامان فراہم کرکے مدد کرتی ہے۔ قابل ذکر مثالیں ایپکو اور ہریانہ ہینڈلوم ہیں۔
v کوآپریٹو مارکیٹنگ سوسائٹی: چھوٹے پیداکاروں کو ان کی طرف سے اجتماعی طور پر فروخت کرکے ان کی مصنوعات کی مارکیٹنگ میں مدد کرتی ہے۔ گجرات کوآپریٹوملک مارکیٹنگ فیڈریشن (اے ایم یو ایل) ایک نمایاں مثال ہے۔
v کوآپریٹو کریڈٹ سوسائٹی: ڈیپازٹس کو قبول کرکے اور مناسب شرح سود پر قرض دے کر اراکین کو مالی مدد فراہم کرتی ہے۔ مثالوں میں ویلج سروس کوآپریٹو سوسائٹی اور اربن کوآپریٹو بینک شامل ہیں۔
v کوآپریٹو فارمنگ سوسائٹی: چھوٹے کسان بڑے پیمانے پر کاشتکاری کے فوائد حاصل کرنے کے لیے ان سوسائٹیوں کی تشکیل کرتے ہیں۔ مثالوں میں لفٹ اریگیشن کوآپریٹیوزاور پانی پنچایتیں شامل ہیں۔
v ہاؤسنگ کوآپریٹو سوسائٹی: اراکین کے لیے اراضی خرید کر اور اس کی ترقی کر کے سستے رہائشی متبادلات پیش کرتی ہے۔ مثالوں میں ملازمین کی ہاؤسنگ سوسائٹیز اور میٹروپولیٹن ہاؤسنگ کوآپریٹو سوسائٹی شامل ہیں۔
ہندوستان میں کوامداد باہمی کی تحریک کا ارتقاء
قانون سازی کے ذریعے امداد باہمی کے ڈھانچے کے باضابطہ قیام سے پہلے ، ہندوستان کے مختلف حصوں میں تعاون کے اصول پہلے سے ہی جڑے ہوئے تھے۔ دیہی طبقےگاؤں کے ٹینک یا جنگلات جودیورائی یا ونارائی کے نام سے مشہور ہیں، جیسے مستقل اثاثے تیار کرنے کے لیے اکثر اجتماعی سرگرمیوں میں مصروف رہے۔ لوگوں کی یہ کوششیں مقامی بقا اور خوشحالی کے لیے ناگزیر تھیں۔ مختلف خطوں میں، تعاون کی مختلف شکلیں سامنے آئیں، جیسے چٹ فنڈز، کیوریز، بھیشی اور پھڈ۔ مدراس پریذیڈنسی میں، باہمی قرضوں کی تنظیمیں، جنہیں 'ندھیز' بھی کہا جاتا ہے، کو مالی مدد فراہم کرنے کے لیے منظم کیا گیا تھا۔ پنجاب میں، ایک کوآپریٹو سوسائٹی 1891 میں قائم کی گئی تھی تاکہ تمام شریک شراکت داروں کے فائدے کے لیے عمومی گاؤں کی زمین کا انتظام کیا جا سکے۔ اگرچہ، یہ کوششیں رضاکارانہ اور غیر رسمی تھیں، جو سرکاری فریم ورک سے باہر چل رہی تھیں۔
ہندوستان میں جدید امداد باہمی پر مبنی تحریک نے 19ویں صدی کے اواخر کی پریشانیوں اور ہنگاموں کے جواب میں شکل اختیار کرنا شروع کیا۔ صنعتی انقلاب کے نتیجے میں دیہی آبادیوں کی بڑے پیمانے پر نقل مکانی ہوئی، بہت سے لوگوں نےزراعت کو اپنا ذریعۂ معاش بنالیا۔ تاہم، زرعی طریقوں کو زمین کے ٹکڑے کرنے جیسے مسائل کی وجہ سے رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں کاشتکاری غیر منافع بخش ہوگئی اور زمینی محصولات کی وصولی انتہائی مشکل ہوگئی۔ کسانوں کو بے ترتیب بارش، فصل کی خراب پیداوار اور ساہوکاروں پر بڑھتا ہوا انحصار، جو اکثر زیادہ سود پر قرضے دیتے تھے یا استحصالی قیمتوں پر فصلیں خریدتے تھے، جیسے بار بار آنے والے چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا۔ ان سخت حالات نے سستے قرضے کی فوری ضرورت پر زور دیا، جس سے کسانوں اور دیہی برادریوں کے لیے مالی مدد کے متبادل ذرائع کے طور پر امداد باہمی کی تحریک ضابطہ بندی کی راہ ہموار ہوئی۔
ہندوستان میں امداد باہمی کی تحریک کی تاریخ کو دو مرحلوں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے۔ پہلی، آزادی سے پہلے کے دور میں امداد باہمی پر مبنی تحریک اور دوسری آزادی کے بعد کے دور میں۔
آزادی سے پہلے کے دور میں تعاون پر مبنی تحریک
- سال 1904 میں "کوآپریٹو کریڈٹ سوسائٹیز ایکٹ" کے تعارف کے ساتھ ہی امداد باہمی کے ادارے ہندوستان میں ایک قانونی ادارہ بن گیا، جس میں کوآپریٹو سوسائٹیوں کی تشکیل، رکنیت، رجسٹریشن، اراکین کی ذمہ داریاں، منافع کے تصرف، حکمرانی کی طاقت، اور تحلیل کے معیارات کا خاکہ پیش کیا گیا۔ حالانکہ، یہ محدود تھا اور غیر کریڈٹ اور دیگر سوسائٹیاں اس کے دائرہ کار سے باہر تھیں۔
|
- 1912 کے کوآپریٹو سوسائٹیز ایکٹ نے 1904 کے ایکٹ کی خامیوں کو دور کیا، جس میں مارکیٹنگ سوسائٹیز، ہینڈلوم ویورز اور دیگر کاریگر سوسائٹیوں کو شامل کرکےاس کے دائرہ کار کو بڑھایا گیا۔ 1914 میں، میکلاگن کمیٹی نے کریڈٹ سوسائٹیز کے لیے اصلاحات کی سفارش کی، مرکز، صوبے اور ضلعی سطحوں پر تین درجے کوآپریٹو بینکنگ سسٹم کی تجویز پیش کی۔
|
- 1919 کے گورنمنٹ آف انڈیا ایکٹ نے صوبوں کو امداد باہمی کے اداروں کے لیے قانون بنانے کا اختیار دیا، جس کے نتیجے میں 1925 کا بامبے کوآپریٹو سوسائٹی ایکٹ منظور ہوا، یہ صوبائی حکومت کی طرف سے پہلا کوآپریٹو قانون تھا۔
|
- سال 1942 میں، حکومت ہند نے متعدد صوبوں کی رکنیت کے ساتھ کوآپریٹیو کو منظم کرنے کے لیے ملٹی یونٹ کوآپریٹو سوسائٹیز ایکٹ نافذ کیا اور عملی مقاصد کے لیے امداد باہمی کے اداروں کے مرکزی رجسٹرار کا اختیار ریاستی رجسٹراروں کو سونپ دیا۔
|
آزادی کے بعد کے دور میں امداد باہمی کی تحریک
- آزادی کے بعد، نئے حکومتی نظام کا مقصد معاشی طاقت کی تشکیل نو کرنا اور سماجی انصاف پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اقتصادی ترقی کے پروگراموں کی منصوبہ بندی اور اس کے نفاذ میں لوگوں کی شرکت کو فروغ دینا تھا۔ امداد باہمی کے ادارے ہندوستان کے پانچ سالہ منصوبوں کا ایک اٹوٹ حصہ بن گئے، جس کا آغاز پہلے منصوبہ سے ہوا، جس میں گاؤں کی پنچایتوں کے ساتھ ان کے تال میل پر زور دیا گیا۔
|
- سال 1963 میں نیشنل کوآپریٹو ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این سی ڈی سی) کا قیام اور 1982 میں زراعت اور دیہی ترقی کے لیے قومی بینک (نابارڈ) کا قیام دیہی قرضوں اور کوآپریٹو ترقی کے تعاون میں اہم سنگ میل تھے۔
|
- سال 1984 میں، ہندوستانی پارلیمنٹ نےامداد باہمی کی تنظیموں سے متعلق کثیر ریاستی ایکٹ منظور کیا تاکہ ریاستوں میں امداد باہمی کے اداروں کے نظام سے متعلق قوانین کو ہموار کیا جاسکے۔ 2002 میں کوآپریٹیو پر قومی پالیسی کے متعارف ہونے کے ساتھ مزید استحکام ہوا، جس کا مقصد قانونی فریم ورک کو ہم آہنگ کرنا تھا۔
|
- ایم ایس سی ایس ترمیمی ایکٹ 2023 اور اس سے منسلک قواعدکا مقصد حکمرانی کو بہتر بنانا، شفافیت کو بڑھانا اور ملٹی اسٹیٹ کوآپریٹو سوسائٹیز (ایم ایس سی ایس) کے اندر ساختی تبدیلیوں کو لاگو کرنے کے لیے کوآپریٹیو کو زیادہ آزادی کے ساتھ بااختیار بنانا ہے۔
|
ہندوستان میں کوامداد باہمی کی تحریک کی بحالی
مورخہ 6 جولائی 2021 کو قائم کی گئی امداد باہمی کی وزارت (ایم او سی) نے ہندوستان میں امداد باہمی کی تحریک کو زندہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس نے شعبے کی ترقی کے لیے ایک مضبوط انتظامی، قانونی اور پالیسی فریم ورک بنانے کے لیے مختلف اسکیموں اور اقدامات کی قیادت کی ہے۔ ایم او سی کا ایک اہم فوکس ملٹی سٹیٹ کوآپریٹو سوسائٹیز کا فروغ اور کوآپریٹیو کے لیے "کاروبار کرنے میں آسانی" کو بڑھانے کے لیے طریقہ کار کو ہموار کرنا ہے۔ وزارت کی کوششیں کوآپریٹیو کو جدید اور مضبوط بنانے، کمپیوٹرائزیشن کے ذریعے شفافیت کو فروغ دینے اور مسابقت کو فروغ دینے پر مرکوز ہیں۔ مزید برآں، شمولیاتی ترقی کو یقینی بنانے پر زور دیا جاتا ہے، خاص طور پر دیہی برادریوں کے لیے جو ان کی خدمت سے محروم ہیں۔ ایم او سی کا مقصد اپنے اقدامات کے ذریعے ہر گاؤں کو کوآپریٹیو سے جوڑنا، 'سہکار سے سمردھی' کے بینر تلے اقتصادی خوشحالی کو آگے بڑھانا اور ملک کی مجموعی ترقی میں حصہ ڈالنا ہے۔
امداد باہمی کے شعبے کو اپ گریڈ کرنے کے لیے اہم حکومتی اقدامات (6 فروری 2024 تک):
- پی اے سی ایس کے لیے ماڈل ذیلی قوانین: نئے ماڈل ذیلی قوانین پی اے سی ایس کو 25+ سرگرمیاں کرنے، حکمرانی کو بہتر بنانے اور 32 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اپنانے کے ساتھ ساتھ شمولیت کو یقینی بنانے کے قابل بناتے ہیں۔
- پی اے سی ایس کا کمپیوٹرائزیشن: 2,516 کروڑ روپے کے پروجیکٹ کا مقصد 63,000 پی اے سی ایس کو کمپیوٹرائز کرنا، کارکردگی کو بہتر بنانا اور انہیں نابارڈ سے جوڑنا ہے۔ 28 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے 62,318 پی اے سی ایس کو شامل کیا گیا ہے، جن میں 15,783 پی اے سی ایس پہلے ہی شامل ہیں۔
- نئی کثیر مقصدی پی اے سی ایس/ ڈیری/ فشری کوآپریٹیو: مختلف فیڈریشنوں کے تعاون سےان پنچایتوں میں 9,000 سے زیادہ نئے پی اے سی ایس/ ڈیری/ فشری کوآپریٹیو قائم کیے جا رہے ہیں جو پہلے شامل نہیں کی گئی تھیں۔
- اناج ذخیرہ کرنے کا غیر ارتکازی منصوبہ: پی اے سی ایس کی سطح پر گوداموں اور زرعی بنیادی ڈھانچے کو بنانے کا منصوبہ، کھانے کے اناج کا کچرا اور نقل و حمل کے اخراجات کو کم کرنے کے ساتھ، پائلٹ پروجیکٹ کے لیے 2,000 پی اے سی ایس کی نشاندہی کی گئی ہے۔
- پی اے سی ایس بطور کامن سروس سینٹرز(سی ایس سیز): میتی اور نابارڈ کے ساتھ ایک ایم او یو کے بعد 30,647 پی اے سی ایس کو دیہی شہریوں کو 300+ ای خدمات پیش کرتی ہیں۔
- فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشنز (ایف پی اوز) کی تشکیل: پی اے سی ایس کی طرف سے کسانوں کے لیے مارکیٹ کے روابط کو بہتر بنانے کے لیے 1,100 اضافی ایف پی اوز بنائے جائیں گے۔
- ریٹیل پیٹرول/ڈیزل آؤٹ لیٹس: 240 پی اے سی ایس نے ریٹیل پیٹرول/ڈیزل آؤٹ لیٹس کے لیے درخواست دی ہے، جن میں سے اب تک 39 کا انتخاب کیا گیا ہے۔
- پی اے سی ایس کے لیے ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرشپ: پی اے سی ایس اب ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرشپ کے لیے درخواست دے سکتا ہے، 3 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے 9 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔
- پی ایم بھارتیہ جن اوشدھی کیندر: 2,475 پی اے سی ایس کو جنیرک ادویات تک رسائی کو بہتر بناتے ہوئے جن اوشدھی کیندروں کے طور پر کام کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
- پردھان منتری کسان سمردھی کیندرز (پی ایم کے ایس کے): کسانوں کو کھاد اور متعلقہ خدمات فراہم کرنے کے لیے 35,293 پی اے سی ایس اب پی ایم کے ایس کے کے طور پر کام کر رہے ہیں۔
- پی ایم کسم کنورجینس: پی اے سی ایس سے وابستہ کسان آبپاشی کے لیے پانی کے شمسی پمپ کو استعمال کرسکتے ہیں۔
- پانی کی دیہی فراہمی کے کام اور دیکھ بھال: 14 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں گاؤں میں پائپ کے ذریعے پانی کی فراہمی کی اسکیموں کے او اینڈ ایم کو انجام دینے کے لیے 1,630 پی اے سی ایس کا انتخاب کیا گیا ہے۔
- کوآپریٹو سوسائٹیوں کے لیے مائیکرو اے ٹی ایم: گجرات میں گھر پر مالی خدمات کے لیے بینک مترا کوآپریٹیو میں 1,723 مائیکرو اے ٹی ایم تقسیم کیے گئے ہیں۔
- ڈیری کوآپریٹیو کے لیے روپے کسان کریڈٹ کارڈز: گجرات میں ڈیری کوآپریٹیو اراکین میں 1,23,685 روپے کے سی سیز تقسیم کیے گئے ہیں۔
- فش فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشنز (ایف ایف پی اوز) کی تشکیل: این سی ڈی سی نے 69 ایف ایف پی اوز کا اندراج کیا ہےاور 225.50 کروڑ روپے کی لاگت کے ساتھ 1,000 فشریز کوآپریٹیو کو ایف ایف پی او میں تبدیل کر رہا ہے۔
امداد باہمی کے شعبے پر ایک نظر
ہندوستان میں کوآپریٹو سوسائٹیاں زراعت، کریڈٹ اور بینکنگ، ہاؤسنگ اور خواتین کی بہبود جیسے مختلف شعبوں میں کام کرتی ہیں جیسے۔ وہ کسانوں اور چھوٹے کاروباریوں کو کریڈٹ فراہم کرکے مالی شمولیت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جنہیں روایتی بینکنگ خدمات تک رسائی میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ یہ معاشرے دیہی ترقی، مقامی طبقوں کو بااختیار بنانے اور سماجی و اقتصادی تفریق کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
نتیجہ
ہندوستان کی امدادباہمی کی تحریک، جس کی جڑیں اس کے ثقافتی اور سماجی و اقتصادی منظر نامے میں گہری ہیں، شمولیاتی ترقی، لوگوں کو بااختیار بنانے اور دیہی ترقی کے لیے ایک طاقتوروسیلہ کے طور پر تیار ہوئی ہے۔ امداد باہمی کی وزارت کے قیام اور اس کے حالیہ اقدامات کے ذریعے، حکومت نے کوآپریٹو پر مبنی ماڈل کو فروغ دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے جو ملک کے ہر کونے تک پہنچتا ہے، تاکہ پائیدار ذریعۂ معاش اور پسماندہ طبقوں کے لیے مالی شمولیت کی سہولت فراہم ہوسکے۔ نومبر 2024 میں ہندوستان کی میزبانی میں امدادباہمی کے بین الاقوامی اتحاد (آئی سی اے) کی آئندہ عالمی کانفرنس، اس سفر میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے، جو امداد باہمی کے شبعے میں ہندوستان کی اختراعی پیشرفت کو عالمی سامعین کے سامنے دکھانے کے لیے ایک پلیٹ فارم پیش کرے گی۔ یہ تقریب نہ صرف قومی سطح پر کوآپریٹیو کو مضبوط بنانے کے لیے ہندوستان کی لگن کو اجاگر کرتی ہے بلکہ دنیا بھر میں کوآپریٹیو ماڈل کو آگے بڑھانے میں اس کے قائدانہ کردار کو بھی اجاگر کرتی ہے، تاکہ خوشحالی اور اتحاد کے رہنما اصول کے طور پر 'سہکار سے سمردھی' کے وژن کو تقویت دی جاسکے۔
حوالہ جات:
پی ڈی ایف دیکھنے کے لیے یہاں کِلک کریں:
******
ش ح۔ ک ح۔ش ب ن
U-7161
(Release ID: 2103804)
Visitor Counter : 60