عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
’’راشٹریہ کرم یوگی جن سیوا پروگرام‘‘ کے تحت انٹرایکٹو ٹریننگ پروگرام کا انعقاد
Posted On:
15 FEB 2025 7:34PM by PIB Delhi
سرکاری ملازمین کی صلاحیتوں اور موثریت کو بڑھانے کے لیے بھارت سرکار کے عزم کے مطابق ، انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمہ (ڈی اے آر پی جی) نے صلاحیت سازی کمیشن کے تعاون سے ’’راشٹریہ کرم یوگی جن سیوا پروگرام‘‘ کے تحت ایک متحرک اور انٹرایکٹو تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا۔ اس پروگرام کا مقصد اسسٹنٹ سیکشن آفیسر سے لے کر ڈائریکٹر/ڈپٹی سیکرٹری تک مختلف سطحوں کے افسران کی صلاحیت سازی تھا۔


اس اجلاس میں انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمہ کے سکریٹری جناب وی سرینواس نے شرکت کی اور محکمہ کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ جیا دوبے کے ساتھ انٹرایکٹو ٹریننگ میں شرکت کی۔ ان کی شرکت نے اس پہل کی اہمیت کو اجاگر کیا اور ایک ذمہ دار اور موثر انتظامیہ کی تعمیر کے لیے سرکاری ملازمین کو بااختیار بنانے پر حکومت کی توجہ کو تقویت بخشی ۔

ڈپٹی سیکرٹری اور ماسٹر ٹرینر محترمہ سریتا تنیجا نے ڈائریکٹرز، انڈر سیکرٹریز اور اسسٹنٹ سیکشن افسران کے ساتھ ایک انٹرایکٹو سیشن لیا۔
تربیتی پروگرام میں چار دلچسپ ماڈیول شامل تھے جو ’’کرم یوگی مشن‘‘ کی گہری سمجھ کو فروغ دینے کے لیے ڈیزائن کیے گئے تھے:
- راشٹریہ کرم یوگی کون ہے؟
- کامیابی اور تکمیل کے ہمارے وژن کی توسیع
- کرم یوگی کی تخلیق
- راشٹریہ کرم یوگی - قوم کے معمار کی حیثیت سے

انٹرایکٹو ماڈیولز سے شرکاء کو اپنے افق کو وسیع کرنے ، قوم کے معماروں کے طور پر اپنے کردار کو مضبوط بنانے اور اس بات کو یقینی بنانے کی ترغیب ملی کہ وہ قوم کی ترقی کے لیے فرض اور عزم کے احساس کے ساتھ قیادت کریں۔

یہ پہل عوامی خدمت کے اندر بہترین ثقافت کو فروغ دینے اور زیادہ موثر، جوابدہ اور شفاف انتظامیہ کی تعمیر کے لیے حکومت کی جاری کوششوں کا حصہ ہے۔
***
(ش ح – ع ا)
U. No. 7126
(Release ID: 2103646)
Visitor Counter : 26