کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

ڈی پی آئی آئی ٹی کے سیکریٹری کی زیر صدارت گجرات اور راجستھان کے میگا انفراسٹرکچر منصوبوں کا پی ایم جی جائزہ

Posted On: 15 FEB 2025 12:28PM by PIB Delhi

صنعت و داخلی تجارت کے محکمے کے سکریٹری جناب امر دیپ بھاٹیا نے  اعلی سطح کی ایک میٹنگ میں گجرات اور راجستھان میں بنیادی ڈھانچے کے  میگا منصوبوں پر اثر انداز ہونے والے اہم مسائل کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں مرکزی وزارتوں، ریاستی حکومتوں، اور منصوبہ جاتی شراکت داروں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔ اس اجلاس کا بنیادی مقصد پروجیکٹ کی نگرانی سے معتلق گروپ یعنی پروجیکٹ مانیٹرنگ گروپ (پی ایم جی) کے ذریعے بین وزارتی اور ریاستی سطح پر ہم آہنگی کو فروغ دے کر مسائل کے حل کے عمل کو تیز کرنا تھا۔

اجلاس میں 14 بڑے منصوبوں سے متعلق 21 معاملات کا جائزہ لیا گیا، جن میں وزارت محنت و روزگار کے تحت آنے والے چار منصوبے بھی شامل تھے۔ ان تمام منصوبوں کی مجموعی لاگت 13,162کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔ اس کے علاوہ، 600کروڑ روپے کی مالیت والے ایک نجی منصوبے سے متعلق 7 معاملات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں خاص طور پر گجرات کے کھاوڑا قابل تجدید توانائی پارک کے ترسیلی منصوبوں پر زور دیا گیا۔ یہ پارک فعال ہونے کے بعد سالانہ تقریباً 81 بلین یونٹس صاف بجلی پیدا کرے گا، جو فوسل فیول پر انحصار کو نمایاں طور پر کم کرے گا۔ مزید برآں، اس منصوبے کے ذریعے تعمیرات، انجینئرنگ، آپریشنز اور دیکھ بھال سمیت مختلف شعبوں میں تقریباً 15,200سبز روزگار کے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔

ریلائنس جیو کے 5G/4G  توسیعی منصوبے کا بھی جائزہ لیا گیا، جو تیز تر رفتار، کم تاخیر (لو لیٹینسی)، اور وسیع کوریج جیسے فوائد فراہم کرتا ہے۔ اس منصوبے سے الٹرا ہائی ڈیفینیشن اسٹریمنگ کے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ آف تھنگز (ائی او ٹی) اور اسمارٹ سٹی حل جیسی جدید ایپلیکیشنز کی ترقی کو بھی فروغ ملے گا۔

سیکریٹری، ڈی پی آئی آئی ٹی نے پروجیکٹ مانیٹرنگ کے ادارہ جاتی فریم ورک کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ زیر التواء مسائل کے حل کے لیے فعال حکمت عملی اپنائیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نجی شراکت دار اس خصوصی نظام، یعنی پروجیکٹ مانیٹرنگ گروپ (https://pmg.dpiit.gov.in/) (پی ایم جی) سے بھرپور استفادہ کریں تاکہ منصوبوں پر عمل درآمد کی رفتار تیز کی جا سکے اور مرکزی حکومت، ریاستی حکام اور نجی شراکت داروں کے درمیان تعاون کے ذریعے ان کے خدشات کو مؤثر اور بروقت حل کیا جا سکے۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno- 7100


(Release ID: 2103497) Visitor Counter : 23


Read this release in: English , Hindi , Tamil