جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سی ڈبلیو سی نے گلوبل واٹر ٹیک سمٹ - 2024 میں 'واٹر ڈیپارٹمنٹ آف دی ایئر' کے زمرے کے تحت جی ای ای ایف گلوبل واٹر ٹیک ایوارڈ جیتا

Posted On: 29 JUL 2024 8:29PM by PIB Delhi

سینٹرل واٹر کمیشن (سی ڈبلیو سی) کو نئی دہلی میں گلوبل انرجی اینڈ انوائرمنٹ فاؤنڈیشن (جی ای ای ایف) کے زیر اہتمام باوقار گلوبل واٹر ٹیک سمٹ -2024 میں 'واٹر ڈیپارٹمنٹ آف دی ایئر' کے زمرے کے تحت جی ای ای ایف گلوبل واٹر ٹیک ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0013NOO.jpg

گلوبل ایوارڈز پانی، گندے پانی اور پانی میں سے کھارے پن کو ختم کرنے کے شعبوں میں جدت، ٹیکنالوجی، تحفظ اور پائیدار ترقی سے متعلق اقدامات کو اعزاز اور انعام دینے کے لیے کئی زمروں میں پانی کے شعبے میں سب سے اہم کامیابیوں کو تسلیم کرتا ہے۔

گلوبل انرجی اینڈ انوائرمنٹ فاؤنڈیشن نے ہائیڈرو میٹرولوجیکل ڈیٹا اکٹھا کرنے، سیلاب کی پیشن گوئی، آبی ذخائر کی نگرانی، پانی کے معیار کی نگرانی، ساحلی علاقے کے بندوبست، آبی وسائل کے منصوبوں کی تشخیص اور نگرانی اور بین ریاستی پانی کے مسائل کو حل کرنے میں سینٹرل واٹر کمیشن (سی ڈبلیو سی) کے اہم کردار کو تسلیم کیا۔

اس کے علاوہ فاؤنڈیشن نے سی ڈبلیو سی کی طرف سے اٹھائے گئے کئی نئے اقدامات کو تسلیم کیا جیسے تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے آبی وسائل/ آبپاشی/ جل شکتی محکموں کے ساتھ بات چیت تاکہ سی ڈبلیو سی اور ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے آبی وسائل سے متعلق مختلف شعبوں میں کئے جا رہے کاموں میں ہم آہنگی کو بڑھایا جا سکے۔ اس سے ریاستی عہدیداروں کی استعداد کار میں اضافہ کرکے، توسیعی ہائیڈرولوجیکل پریڈیکشن (ای ایچ پی) کے شعبے میں صلاحیتوں کو فروغ دے کر، سیلاب سے متعلق معلومات کو عوام تک پہنچانے کے لیے موبائل ایپ 'فلڈ واچ انڈیا' کی اندرون ملک ترقی وغیرہ کے ذریعے شہری ہائیڈرولوجی کے میدان میں قدم رکھنے والی ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی ضروریات کو بہتر طریقے سے پورا کیا جا سکے گا، ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0026ZTU.jpg

سمٹ میں ایوارڈ وصول کرتے ہوئے، سی ڈبلیو سی کے چیئرمین، جناب کشویندر ووہرا نے ہندوستان میں آبی وسائل کے منظر نامے کا ایک بصیرت انگیز جائزہ پیش کیا، جس میں پانی کےبندوبست میں جدت اور پائیداری کو آگے بڑھانے کے لیے صنعت سے وابستہ اہم توقعات کو اجاگر کیا۔ یہ اعتراف ہنرمندی اور پانی کی ٹیکنالوجی اور وسائل کے بندوبست کو آگے بڑھانے کی مسلسل کوششوں کےتئیں سی ڈبلیو سی کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔

******

ش ح۔ ک ح۔ش ب ن

U-7063


(Release ID: 2103475) Visitor Counter : 21