کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستانی پیٹنٹ آفس نے مالی سال 24-2023 میں 1,03,057 پیٹنٹ فراہم کیے ہیں


ہندوستان میں پیٹنٹ ماحولیاتی نظام کا مقصد جدت طرازی اور ہندوستانی صنعت کو جدید بنانا ہے

Posted On: 30 JUL 2024 5:06PM by PIB Delhi

پیٹنٹ آفس نے مالی سال 24-2023 میں 1,03,057 پیٹنٹ دیے ہیں۔ ہندوستان میں انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹ (آئی پی آر) ماحولیاتی نظام کو مزید مضبوط کرنے کے لیے حکومت کی طرف سے مختلف اقدامات کیے گئے ہیں، جن کی تفصیل ذیل میں دی گئی ہے:

  1. آئی ٹی فعال اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعہ آئی پی دفاتر کی جدید کاری:

پیٹنٹ آفس کے سامنے جمع کرائے گئے تمام دستاویزات کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز کیا جاتا ہے اور حتمی تصرف کی کارروائی کے لیے آن لائن دستیاب کرایا جاتا ہے۔ نتیجے کے طور پر، درخواست دہندگان کو پیٹنٹ اور ٹریڈ مارک گرانٹ/رجسٹریشن سرٹیفکیٹ فائل کرنے، پروسیسنگ کرنے اور حاصل کرنے کے لیے پیٹنٹ اور ٹریڈ مارک کے دفاتر جانے کی ضرورت نہیں ہے۔

  1. فیس کی ترغیب
  1. پیٹنٹ ایپلی کیشن میں فیس کی رعایتوں کی وجہ سے اسٹارٹ اپس، ایم ایس ایم ای اور تعلیمی اداروں کے پیٹنٹ فائل کرنے میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور یہ درج ذیل ہیں:

سال

اسٹارٹ اپس

چھوٹے ادارے

تعلیمی ادارے

(ایس یو)

(ایس ای)

 

ہندوستانی

غیر ملکی

ہندوستانی

غیر ملکی

ہندوستانی غیر ملکی

2018-19

801

 

10

607

 

75

 

 

فیس میں رعایت ستمبر میں دی گئی تھی

2019-20

1650

2

576

272

2020-21

1598

13

744

53

2021-22

1482

19

985

384

7405

96

2022-23

2016

25

1329

429

23306

275

2023-24

2546

25

3421

128

23306

237

 

 

 

 

 

 

 

 

               

اسی طرح، سٹارٹ اپس اورایم ایس ایم ای کو ڈیزائن ایپلی کیشن کے لیےعمل درآمد کے ہر مرحلے پر 75 فیصد فیس کی  چھوٹ دی جاتی ہے اور ٹریڈ مارک کی درخواستیں داخل کرنے کے لیے 50 فیصد۔

  1. آئی پی آر میں آگاہی اور سرفہرست آئی پی حاصل کرنے والوں کو پہچان اور انعامات:

 نیشنل انٹلیکچوئل پراپرٹی آگاہی مشن (این آئی پی اے ایم) دسمبر 2021 میں ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں آئی پی بیداری اور بنیادی تربیت فراہم کرنے کے لیے شروع کیا گیا تھا اور اس کے نتیجے میں اب تک 20 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو آئی پی آر پر تربیت دی جا چکی ہے۔ مزید برآں، آئی پی ایوارڈ ہر سال سرفہرست آئی پی حاصل کرنے والوں کو اعزاز دینے اور انعام دینے کے لیے پیش کیے جاتے ہیں اور ان میں سے بہت سے لوگوں کو حکومت ہند کے یوم جمہوریہ کی تقریبات 2024 میں خصوصی مہمانوں کے طور پر مدعو کیا گیا تھا تاکہ ان کی کاوشوں کے لیے ان کا اعزاز حاصل کیا جا سکے۔

  1. اسٹارٹ اپ انٹلیکچوئل پراپرٹی پروٹیکشن (SIPP) کی سہولت کے لیے اسکیم

ایس آئی پی پی  اسکیم 2016 میں شروع کی گئی تھی تاکہ اسٹارٹ اپس کو ان کے آئی پی  حقوق (پیٹنٹ، ٹریڈ مارک اور ڈیزائن) کے تحفظ میں معاونت کرنے کے لیے فہرست میں شامل آئی پی  ماہرین کے ذریعہ مفت سہولت حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا جا سکے اور آئی پی   ماہرین کی سہولت کی فیس حکومت برداشت کرے گی۔ اس اسکیم کے بعد اسٹارٹ اپس کے ذریعہ آئی پی ایپلی کیشن میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اسٹارٹ اپس کے ذریعہ آئی پی فائلنگ سے متعلق تفصیلات درج ذیل ہیں:-

آئی پی

گزشتہ چھ سالوں میں فائلنگ میں اضافہ (18-2017 سے 24-2023)

پیٹنٹ

355 فیصد

ٹریڈ مارکس

543 فیصد

  1. صلاحیت سازی:

بیک لاگ درخواستوں کو نمٹانے کے لیے پیٹنٹ آفس میں مختلف افسران کو کنٹرولر کے عہدوں پر ترقی دے کر پیٹنٹ آفس میں تکنیکی افرادی قوت کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے اور اس کے علاوہ فیصلہ سازی میں کنٹرولر کی مدد کے لیے کنٹریکٹ کی بنیاد پر نوجوان پیشہ ور افراد اور تکنیکی معاونین کو تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے نتیجے میں 24-2023 میں ایک ہی سال میں 1 لاکھ سے زیادہ پیٹنٹ دیے جائیں گے۔

مطلوبہ تفصیلات درج ذیل ہیں:

سال

رجسٹرڈ جی آئی درخواستوں کی تعداد

2022-23

55

2023-24

160

23 جون 2024 تک، جغرافیائی اشارے رجسٹری آفس نے ملک میں کل 643  جی آئی  درخواستیں رجسٹر کیں۔

یہ اطلاع صنعت  و تجارت کے مرکزی وزیر مملکت جناب جتن پرساد نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے  تحریری جواب میں فراہم کی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ خ  م(

7078


(Release ID: 2103463) Visitor Counter : 41
Read this release in: Tamil , English , Hindi , Hindi_MP