محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سمادھان پورٹل

Posted On: 29 JUL 2024 6:58PM by PIB Delhi

صنعتی تنازعات ایکٹ، 1947 کے تحت مزدوروں، آجروں اور ٹریڈ یونینوں کے ذریعہ صنعتی تنازعات دائر کرنے میں سہولت فراہم کرنے کے لیے سمادھان پورٹل کا آغاز کیا گیا تھا۔ اس میں پیمنٹ آف گریجویٹی ایکٹ، 1972، کم از کم اجرت ایکٹ، 1948، اجرت کی ادائیگی ایکٹ، 1936، مساوی معاوضہ ایکٹ، 1976 اور میٹرنٹی بینیفٹ ایکٹ، 1961 کے تحت کارکنوں کے دعووں سے متعلق مقدمات درج کرنے کی سہولت بھی موجود ہے۔

پورٹل کا صارف دوست انٹرفیس ہے اور اس نے درج ذیل طریقے سے تمام شراکت داروں کے لیے شکایات کے ازالے کی شفافیت اور کارکردگی کو بڑھایا ہے:-

  1. آن لائن فائلنگ: مزدوروں/ٹریڈ یونینوں/انتظامیہ کمپیوٹر، امنگ ایپ کے ذریعہ چوبیس گھنٹے پورٹل میں لاگ ان ہو کر اور قریبی کامن سروس سینٹر پر جا کر اپنے تنازعات اور دعوے دائر کر سکتے ہیں۔
  2. ٹریکنگ: کارکنان پورٹل پر ہی اپنے تنازعات/دعوؤں کی صورتحال کا پتہ لگاسکتے ہیں۔
  3. شفافیت: شکایت کے ازالے کے عمل کے دوران جاری کیے گئے تمام نوٹس اور اس طرح کے دیگر دستاویزات ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعہ آن لائن بھیجے جاتے ہیں۔
  4. فوری تصفیہ: آن لائن طریقہ کار نے مقدمات کے تیزی سے تصفیے میں مدد کی ہے۔
  5. نگرانی: پورٹل شکایات کی اندرونی نگرانی کے لیے آلات  فراہم کرکے کارکردگی بڑھانے میں بھی مدد کرتا ہے۔
  6. بہتری: وقتاً فوقتاً سمادھان پورٹل کی خصوصیات اور خدمات کو صارفین کی ضرورت کے مطابق بہتر کیا جاتا ہے۔

یہ اطلاع محنت اور روزگار کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ شوبھا کرندلاجے نے آج لوک سبھا میں ایک  سوال کے تحریری جواب میں دی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ خ م(

7072


(Release ID: 2103456) Visitor Counter : 23