شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزارت شماریات اور پروگرام کے نفاذ کے وژن 2019-2024 کے مختلف اہداف کے تحت ہونے والی پیش رفت کی تفصیلات

Posted On: 29 JUL 2024 2:53PM by PIB Delhi

شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت (ایم او ایس پی آئی) نے 29 جون، 2024 کو وزارت کے چار بڑے ڈیٹا پروڈکٹس کے ٹائم سیریز ڈیٹا پر مشتمل ای-سنکھیکی پورٹل شروع کیا ہے، یعنی قومی کھاتوں کے اعدادوشمار، صارفین کی قیمت کا اشاریہ، صنعتی پیداوار کا اشاریہ، اور صنعتوں کا سالانہ سروے۔

تمام اسکیمیں حاصل کردہ اہداف کے لحاظ سے اسکیم کی کارکردگی کی بنیاد پر نتائج کے جائزے سے مشروط ہیں۔ تمام وزارتوں/محکموں کو ہر مرکزی سیکٹر اور مرکزی اسپانسرڈ اسکیم کے لیے آؤٹ پٹ-نتیجہ کا فریم ورک تیار کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ یہ فریم ورک اسکیم کے مقاصد، یا 'نتائج' کے حصول کے لیے قابل پیمائش اشارے فراہم کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ اس سلسلے میں سالانہ جائزہ اجلاس نیتی آیوگ منعقد کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، فینانس کمیشن سائیکل یا تجدید سے آگے کسی بھی اسکیم کو جاری رکھنے کے لیے، مرکزی سیکٹر اسکیموں کے معاملے میں ایک آزاد ایجنسی کے ذریعہ اسکیم کی تیسری پارٹی کی جانچ اور مرکزی اسپانسر شدہ اسکیموں کے معاملے میں ڈی ایم ای او، نیتی آیوگ، زمینی سطح پر اسکیم کے اثرات کا جائزہ لینے کے لیے بھی کی جاتی ہے۔

150 کروڑ روپے اور اس سے زیادہ کی لاگت کے جاری مرکزی سیکٹر انفراسٹرکچر پروجیکٹوں کی بھی اس وزارت کی طرف سے پروجیکٹ مانیٹرنگ کے کلیدی میٹرکس پر نگرانی کی جاتی ہے۔ لازمی نگرانی فی الحال ایم او ایس پی آئی کے آن لائن کمپیوٹر مانیٹرنگ سسٹم (او سی ایم ایس ) پورٹل پر پروجیکٹ پر عمل درآمد کرنے والی ایجنسیوں/وزارتوں/محکموں کی طرف سے رپورٹ کردہ ماہانہ معلومات کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔ مزید یہ کہ یہ وزارت متواتر (ماہانہ/سہ ماہی) رپورٹیں بھی جاری کرتی ہے، جو www.cspm.gov.in پر شائع کرکے پبلک ڈومین میں پھیلائی جاتی ہے۔

اس کے علاوہ، ممبران آف پارلیمنٹ لوکل ایریا ڈیولپمنٹ اسکیم (ایم پی ایل اے ڈی ایس ) کے تحت نظرثانی شدہ فنڈ فلو طریقہ کار کو لاگو کرنے کے لیے ای-ساکشی پورٹل/موبائل ایپلیکیشن تیار کی گئی ہے۔

ایم او ایس پی آئی  کے وژن 2019-2024 کے مختلف اہداف کے تحت ہونے والی پیش رفت کی تفصیلات ضمیمہ-I کے بیان میں دی گئی ہیں۔

ضمیمہ-I

ایم او ایس پی آئی  کے وژن 2019-2024 کے مختلف اہداف کے تحت ہونے والی پیش رفت کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

 ای-سنکھیکی پورٹل 29 جون، 2024 (یوم شماریات) کو شروع کیا گیا تھا تاکہ منصوبہ سازوں، پالیسی سازوں، محققین اور بڑے پیمانے پر عوام کو حقیقی وقت میں معلومات فراہم کی جاسکیں۔

 ہندستان کے ڈیٹاسیٹس اور رجسٹریوں کا مجموعہ 2023 شائع کر دیا گیا ہے، جس میں مختلف وزارتوں/محکموں/تنظیموں کے ذریعے مرتب کیے جانے والے مختلف ڈیٹاسیٹس/انڈیکیٹرز/رجسٹریوں کے حوالے سے میٹا ڈیٹا کی تفصیلات درج ہیں۔

 نیشنل سیمپل سروے آفس (این ایس ایس او ) کے مختلف سروے کمپیوٹر اسسٹڈ پرسنل انٹرویو (سی اے پی آئی ) کے ذریعے کئے جاتے ہیں۔

 اشاعت، "شماریاتی مصنوعات کے لئے قومی میٹا ڈیٹا ڈھانچہ" جاری کیا گیا ہے۔

 ذیلی قومی سطح پر ایس ڈی جی  کی نگرانی کے لیے زیادہ تر ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں  نے ریاست/یوٹی  اشارے کا فریم ورک تیار کیا ہے۔

 سات شعبوں، یعنی زراعت، صحت، تعلیم، محنت، دیہی ترقی، سیاحت، اور سماجی انصاف (بشمول قبائلی امور) کے انتظامی اعدادوشمار پر ڈائرکٹری مرتب کی گئی ہے۔

 چار وزارتوں، یعنی لیبر اینڈ ایمپلائمنٹ، ریلویز، پاور، اور پورٹس، شپنگ اور واٹر ویز کے لیے قانونی ریٹرن پر ڈائرکٹری مرتب کی گئی ہے۔

 30 اشاریوں کے لیے نیشنل فیکٹ شیٹ کو ماہانہ بنیادوں پر اپ ڈیٹ اور جاری کیا جاتا ہے۔

 نیشنل اسٹیٹسٹیکل سسٹمز ٹریننگ اکیڈمی، ایم او ایس پی آئی  نے کیپاسٹی بلڈنگ کمیشن  (سی بی سی ) کے تعاون سے ایم او ایس پی آئی کے سلسلے میں اہلیت کی ضرورت کا جائزہ لیا ہے اور اسی کے مطابق ایم او ایس پی آئی کے لیے سالانہ صلاحیت سازی کے منصوبے (اے سی بی پی ) کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

 ایم او ایس پی آئی کے فیلڈ آپریشنز ڈویژن (ایف اوڈی ) کی اندرونی تربیت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بنیادی ڈھانچہ موجود ہے اور موجودہ سہولیات کی ضرورت پر مبنی تزئین و آرائش اور جدید کاری کا کام شروع کیا گیا ہے۔

 کمیٹیوں کے ارکان کے لیے پیشہ ورانہ اخلاقیات کا ضابطہ وضع کیا گیا ہے۔

یہ معلومات شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت (ایم او ایس پی آئی)،میں وزیر مملکت (آزادانہ چارج)،  جناب راؤ اندرجیت سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

***

ش ح۔ ام ۔ ر ب

 (U:7052


(Release ID: 2103455)
Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Tamil