عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
پانچ روزہ آئی آئی اے ایس-ڈی اے آر پی جی انڈیا کانفرنس 2025 58 ممالک کے 750 سے زیادہ مندوبین کی شرکت کے ساتھ اختتام پذیر
عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کانفرنس کا افتتاح کیا
عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے ذریعے ایک تاریخی اشاعت ”وکست بھارت@2047: گورننس ٹرانسفارمڈ“ کا اجرا بھی کیا گیا
Posted On:
14 FEB 2025 7:35PM by PIB Delhi
انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایڈمنسٹریٹو سائنسز (آئی آئی اے ایس) اور محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات (ڈی اے آر پی جی) حکومت ہند نے 10 سے 14 فروری 2025 کو نئی دہلی میں منعقدہ آئی آئی اے ایس-ڈی اے آر پی جی انڈیا کانفرنس 2025 کا کامیابی سے اختتام کیا۔ ”اگلی نسل کے انتظامی اصلاحات - شہریوں کو با اختیار بنانا اور آخری میل تک پہنچنا“ کے موضوع پر منعقدہ اس کانفرنس کا افتتاح وزیر مملکت برائے عملہ، عوامی شکایات اور پنشن، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے روایتی شمع روشن کر کے کیا۔
پانچ روزہ ایونٹ میں 58 ممالک کے 750 سے زائد مندوبین کی شرکت دیکھی گئی، جن میں پالیسی ساز، ماہرین تعلیم، اور پریکٹیشنر شامل تھے جنھوں نے تبدیلی کے طرز حکمرانی کے ماڈل اور جامع عوامی انتظامیہ پر بات چیت کی گئی۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے تاریخی اشاعت ”وکست بھارت2047@: گورننس ٹرانسفارمڈ“ کا بھی آغاز کیا۔ یہ کتاب ہندوستان کی حکمرانی کے ارتقا پر روشنی ڈالتی ہے اور 2047 تک ترقی یافتہ ملک کا درجہ حاصل کرنے کے لیے ایک اسٹریٹجک روڈ میپ کا خاکہ پیش کرتی ہے۔

کانفرنس میں 66 بریک آؤٹ سیشن اور 7 مکمل سیشن شامل تھے جو دنیا بھر کے ہزاروں اہلکاروں کی ورچوئل شرکت سے مکمل ہوئے۔ گلوبل ساؤتھ کے مندوبین نے مساوی طرز حکمرانی اور ٹیکنالوجی پر مبنی حل پر زور دیا جو ترقیاتی تقسیم کو ختم کرنے پر کانفرنس کی توجہ کی عکاسی کرتا ہے۔ LinkedIn، X، اور Facebook جیسے پلیٹ فارموں پر 1,000 سے زیادہ سوشل میڈیا پوسٹوں سے کانفرنس کی بصیرت کو بڑھاوا ملا جس سے وسیع عالمی مصروفیت حاصل ہوئی۔

اپنے لیکچر میں پروفیسر اینڈریو میسی نے شکایات کے ازالے کو ”گڈ گورننس کی بنیاد“ قرار دیا جو ہندوستان کی شہریت پر مبنی اصلاحات کو نمایاں کرتا ہے۔
اختتامی سیشن میں ڈی اے آر پی جی کے سکریٹری جناب وی سری نواس نے کثیرجہتی تعاون کو زندہ کرنے کے ہندوستان کے عزم پر روشنی ڈالی اور کہا کہ کانفرنس نے آئی آئی اے ایس کی 100 سالہ تاریخ میں ایک تاریخی سنگ میل حاصل کیا ہے۔ کانفرنس نے انتظامی علوم میں علم کے تبادلے کو آگے بڑھانے کے لیے آئی آئی اے ایس کے ساتھ ہندوستان کی شراکت داری کو تقویت بخشی، جس میں پسماندہ کمیونٹی کو با اختیار بنانے اور آخری میل تک سروس کی فراہمی کو بڑھانے کے لیے نیکسٹ جنریشن اصلاحات پر بات چیت کی گئی۔ عالمی مندوبین نے ہندوستان کی مہمان نوازی، تکنیکی ترقی، اور جامع حکومت کے لیے لگن کی تعریف کی۔ تقریب کا اختتام دنیا بھر میں خوشحال، مساوی اور باہمی تعاون پر مبنی طرز حکمرانی کے فریم ورک کی تعمیر کے اجتماعی عہد کے ساتھ ہوا۔

*************
ش ح۔ ف ش ع
14-02-2025
U: 7085
(Release ID: 2103451)
Visitor Counter : 24