قومی انسانی حقوق کمیشن
قومی حقوقِ انسانی کمیشن نے چھتیس گڑھ کے بلودا بازار ضلع میں سیمنٹ فیکٹری سے زہریلی بدبو کے بعد ایک سرکاری اسکول کے 38 طلبہ کے بیمار پڑنے کے مبینہ واقعہ کا ازخود نوٹس لیا
چھتیس گڑھ کے چیف سکریٹری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے چار ہفتوں کے اندر تفصیلی رپورٹ طلب کی
رپورٹ میں بچوں کی صحت کی صورت حال اور لوگوں کی صحت کو متاثر کرنے والے مبینہ صحت کے خطرے سے نمٹنے کے لیے کیے گئے اقدامات کو شامل کرنے کے لیے کہا گیا ہے
Posted On:
14 FEB 2025 6:09PM by PIB Delhi
قومی حقوقِ انسانی کمیشن (این ایچ آر سی) نے 22 جنوری 2025 کو چھتیس گڑھ کے بلودا بازار ضلع میں ایک سیمنٹ فیکٹری سے زہریلی بدبو آنے کے بعد ایک سرکاری اسکول کے تقریباً 38 طلبہ کے بیمار پڑنے کی میڈیا رپورٹ کا ازخود نوٹس لیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق طلبہ نے متلی، قے اور بے چینی کی شکایت کی اور وہ بے ہوش ہونے لگے۔
کمیشن نے مشاہدہ کیا ہے کہ میڈیا رپورٹ کے مندرجات اگر صحیح ہیں تو اس سے متاثرہ طلبہ کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا سنگین مسئلہ پیدا ہوتا ہے۔ اس کے مطابق اس نے چھتیس گڑھ حکومت کے چیف سکریٹری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے چار ہفتوں کے اندر اس معاملے میں تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ توقع کی گئی ہے کہ اس میں بچوں کی صحت کی صورت حال اور لوگوں کی صحت پر منفی اثر انداز ہونے والے صحت کے خطرے سے نمٹنے کے لیے کیے گئے اقدامات شامل ہوں گے۔
23 جنوری 2025 کی رپورٹ کے مطابق سیمنٹ پلانٹ فضلے کو تلف کرنے اور متبادل ایندھن تیار کرنے کے لیے ’فاسفورس پینٹاسلفائیڈ‘ کیمیکل کا استعمال کرتا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس عمل کو مہمیز کرنے کے لیے مذکورہ پلانٹ کبھی کبھی زیادہ مقدار میں کیمیکلز کا استعمال کرتا تھا۔
***
(ش ح – ع ا)
U. No. 7032
(Release ID: 2103385)
Visitor Counter : 17