وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

آٹھویں میزائل اور  گولہ داغنے والی بارج (ایم سی اے) ، ایل ایس اے ایم 11 (یارڈ 79) کا افتتاح

Posted On: 14 FEB 2025 6:54PM by PIB Delhi

 آٹھویں ایم سی اےبارج، ایل ایس اے ایم 11 (یارڈ 79) کی افتتاحی تقریب 14 فروری 2025کو مہاراشٹر کے میرا بھیندر میں منعقد ہوئی، جو سیکون انجینئرنگ پروجیکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ وشاکھاپٹنم کی لانچ سائٹ ہے۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی کوموڈور این گوپی ناتھ، اے جی ایم (پی ایل)، این ڈی (ایم بی آئی) تھے۔

آٹھویں میزائل و غولہ داغنے والی اس کشتی کی تعمیر کا معاہدہ 19 فروری 2021کو ایم ایس ایم ای شپ یارڈ، سیکون انجینئرنگ پروجیکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ، وشاکھاپٹنم کے ساتھ طے پایا تھا۔ ان کشتیں کو شپ یارڈ نے ایک انڈین شپ ڈیزائننگ فرم اور انڈین رجسٹر آف شپنگ (آئی آر ایس) کے تعاون سے دیسی طور پر ڈیزائن اور تعمیر کیا ہے۔ وشاکھاپٹنم کی نیول سائنس اینڈ ٹکنالوجی لیبارٹری (این ایس ٹی ایل) میں ماڈل ٹیسٹنگ کی گئی تاکہ سمندر کی قابلیت کو یقینی بنایا جاسکے۔ شپ یارڈ نے اب تک ان میں سے سات بحری جہازوں کو کامیابی کے ساتھ پہنچایا ہے اور بھارتی بحریہ کے ذریعہ جیٹیوں اور بیرونی بندرگاہوں دونوں پر آئی این پلیٹ فارموں پر سامان / گولہ بارود کی نقل و حمل ، چڑھانے اور اتارنے کی سہولت فراہم کرکے آپریشن کی توسیع کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔

یہ بارج بھارت سرکار کے میک ان انڈیا اور آتم نربھر بھارت پہل کے قابل فخر پرچم بردار ہیں۔

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 7080


(Release ID: 2103384) Visitor Counter : 24


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil