وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستانی بحریہ کا پہلا تربیتی اسکواڈرن کمبوڈیا کے سیہانوکویل پہنچا

Posted On: 14 FEB 2025 5:01PM by PIB Delhi

آئی این ایس سجاتا اور آئی سی جی ایس ویرا پر مشتمل ہندوستانی بحریہ کا پہلا تربیتی اسکواڈرن(1 ٹی ایس) جہاز 14 فروری 2025 کو جنوب مشرقی ایشیا کے لیے اسکواڈرن کی طویل رینج تربیت کی تعیناتی کے حصے کے طور پر کمبوڈیا کے سیہانوک ول پورٹ پہنچا۔ مذکورہ جہازوں کا کمبوڈیا کی بحریہ سے متعلق ایجنسیوں کے نمائندوں نے گرمجوشی سے استقبال کیا۔

14 سے 17 فروری 2025 تک کے اپنے بندر گاہ کے دورے کے دوران  ہندوستانی بحریہ اور شاہی کمبوڈیا کے بحریہ(آر این سی) کے درمیان تعاون اورباہمی فعالیت کو فروغ دینے کے لیے یہ جہاز مختلف سرگرمیوں میں شریک ہوں گے۔ اس دورے میں پیشہ ورانہ تبادلے، متبادل تربیتی دورے، سماجی ملاقاتیں، دوستانہ کھیلوں کے میچز اورآر سی این کے ساتھ پی اے ایس ایس ای ایکس شامل ہیں۔ اس دورے کے دوران شاہی کمبوڈیا کی فوج کے حوالے سے ایک سامال آرمز سیمولیٹر کی باضابطہ حوالگی بھی کی جائے گی۔

دفاعی تعلقات اور صلاحیت سازی  ہندوستان اور کمبوڈیا کے درمیان گرمجوشی اور دوستانہ تعلقات کا ایک لازمی حصہ ہیں اور اسکواڈرن کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان سمندری تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ہے۔ اس سے قبل فروری 2024 میں کمبوڈیا کی بحریہ نے وِشاکھاپٹنم میں ایکس ۔ ایم آئی ایل اے این 24 میں حصہ لیا تھا۔ موجودہ دورے ہندوستان  اور کمبوڈیا کے بڑھتے ہوئے تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ہندوستان کی  ‘ایکٹ ایسٹ’ پالیسی کے تحت سمندری تعلقات اور علاقائی استحکام کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(2)(4)6QKH.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(3)(3)LPEO.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(4)(1)G7DI.jpeg

***

UR-7021

ش ح۔ م ع ن-ج


(Release ID: 2103272) Visitor Counter : 37


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil