وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

ہارٹ فلنیس لارڈ بدھ ٹرائینیشن سہ رخی خدمات سے متعلق موٹرسائیکل مہم کے دوران نیپال، ہندوستان اور سری لنکا میں بدھ مت کے اہم مقامات کا احاطہ کیا جائے گا


انیس فروری 2025 کو بودھ گیا میں باضابطہ اس کی شروعات ہوگی

Posted On: 14 FEB 2025 11:18AM by PIB Delhi

ہارٹ فلنیس لارڈ بدھ ٹرائینیشن ٹرائی سے متعلق سہ رخی خدمات موٹر سائیکل مہم ایک تاریخی اور منفرد اقدام ہے جو نیپال، بھارت اور سری لنکا کوایک سفر میں  ان کے مشترکہ بدھ مت کے ورثے کے ذریعے جوڑ رہا ہے۔ اس  مہم  کی قیادت کنوینر جناب راہل لکشمن پٹیل کر رہے ہیں اور یہ انٹرنیشنل بدھسٹ کنفیڈریشن (آئی بی سی)کے تعاون سے مختلف شراکت داروں کے ساتھ منعقد کی جا رہی ہے۔

یہ سفر 16 فروری 2025 کو نیپال کے لمبنی سے شروع ہوگا، جہاں بھگوان بدھ کی پیدائش ہوئی تھی اور یہ بدھ مت کی تاریخی تشہیر کی علامت ہے اور ان ممالک کے درمیان گہرے ثقافتی اور روحانی تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔ یہ مہم نیپال، بھارت اور سری لنکا میں اہم بدھ مت کے وراثتی مقامات کو کور کرے گی۔

اس مہم کے بھارتی حصے کو بھارت کی لینڈ پورٹ اتھارٹی (داخلی امور کی وزارت کے تحت) اور نالندا یونیورسٹی، راجگیر (وزارت خارجہ کے تحت) کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے، جبکہ بی آئی ایم ایس ٹی ای سی اس کے اسٹریٹجک پارٹنر کے طور پر شامل ہے اور آئی بی سی اس کی رہنمائی کرنے والا ادارہ ہے۔ اس سفر میں شامل بدھ مت کے کچھ اہم مقامات اس طرح ہیں:

  • سارناتھ، اتر پردیش – وہ مقام جہاں بھگوان بدھ نے اپنی پہلی تقریر کی تھی
  • بودھ گیا، بہار – وہ مقام جہاں بھگوان بدھ کو روشنی حاصل ہوئی 
  • نالندا، بہار – مشہور قدیم بدھ مت یونیورسٹی 
  • نگرجنا ساگر، آندھرا پردیش –بدھ مت  کا ایک اہم تعلیمی مرکز 
  • ادیاگری، اڈیشہ–بدھ مت کاایک اہم خانقاہی مقام 
  • کرناٹک –بدھ مت کے مختلف مقامات جہاں بھارت کے عظیم بدھ مت کی وراثت کی عکاسی ہوتی ہے

سرکاری طور پر پرچم کشائی 19 فروری 2025 کو بودھ گیا میں ہوگی، جس کی قیادت بھارت کے سابق صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند کریں گے اور یہ بدھ مت کے اس مشہور مذہبی مقام پر ہوگی۔ اس کے بعد مہم سری لنکا کی جانب روانہ ہوگی، جہاں اس کا جافنا میں ایک رسمی استقبال کیا جائے گا، جو اس تاریخی سفر کے اختتام کی علامت ہوگا۔ اس ایونٹ کے سری لنکن حصے میں تینوں ممالک کے درمیان بدھ مت کے دیر پا تعلقات کو اجاگر کیا جائے گا اور ثقافتی سفارتکاری کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

  • ہارٹ فلنیس لارڈ بدھ ٹرائینیشن ٹرائی سے متعلق سہ رخی خدمات موٹر سائیکل مہم کا مقصد:
  • بدھ کی تعلیمات کے ذریعے امن اور ہم آہنگی کو فروغ دینا
  • جنوبی ایشیا  میں ثقافتی اور وراثتی سیاحت کو بڑھانا
  • ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی کے بارے میں آگاہی بڑھانا
  • بھارت، نیپال اور سری لنکا کے درمیان عوامی تعلقات اور دفاعی روابط کو مضبوط بنانا

یہ اقدام بدھ مت کی یکجہتی کی طاقت کا ثبوت ہے، جو تینوں ممالک کے درمیان خیرسگالی اور تعاون کو فروغ دیتا ہے اور ان کے مشترکہ روحانی اور تاریخی ورثے کا جشن مناتا ہے۔

***

ش ح۔ ع ح۔ع د

U-No. 6699)


(Release ID: 2103136) Visitor Counter : 43