کوئلے کی وزارت
فرسٹ مائل کنیکٹیویٹی پروجیکٹ
Posted On:
22 JUL 2024 3:54PM by PIB Delhi
اگست 2019 سے قبل کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) نے 151 ایم ٹی وائی صلاحیت کے 20 فرسٹ مائل کنیکٹیویٹی (ایف ایم سی) پروجیکٹ قائم کیاتھا ۔ اگست 2019 سے اب تک سی آئی ایل نے 837.5 ایم ٹی وائی صلاحیت کے 72 اضافی فرسٹ مائل کنیکٹیویٹی (ایف ایم سی) پروجیکٹوں کی نشاندہی کی ہے ۔ ان 72 پروجیکٹوں میں سے 200.5 ایم ٹی وائی کے 15 پروجیکٹ شروع ہو چکے ہیں ۔ اس طرح ابھی تک کل 35 ایف ایم سی پروجیکٹ شروع کیے جا چکے ہیں اور باقی پرکام جاری ہے ۔
سی آئی ایل کے ذریعے شناخت کیے گئے 72 ایف ایم سی پروجیکٹوں کی کل تخمینہ لاگت تقریبا 27,750 کروڑ روپے ہے ۔ یہ خرچ سی آئی ایل اپنے وسائل سے پورا کرے گی ۔
کوئلے کی وزارت تین مرکزی سیکٹر کی اسکیموں کا انتظام کرتی ہے یعنی (1) کوئلے اور لگنائٹ کی تلاش ، (2) تحقیق و ترقی اور (3) کوئلے کی کانوں میں تحفظ اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی ۔ ان اسکیموں کی تفصیلات درج ذیل ہیں: -
سیریل نمبر
|
اسکیم کا نام
|
اسکیم کا مقصد
|
مالی سال 2024-25 کے لئے بجٹ مختص
(روپے کروڑوں میں)
|
1
|
کوئلہ اور لگنائٹ کی تلاش
|
جیولوجیکل رپورٹس (جی آر) تیار کرکے ہندوستان کے کوئلے/لگنائٹ کے وسائل کا خاکہ بنانا ، اندازہ لگانا اور ان کا جائزہ لینا ان رپورٹوں کا استعمال نیلامی/الاٹمنٹ کے لیے رکھے جانے والے نئے کوئلے کے بلاکس کے لیے کیا جاتا ہے ۔
|
730.00
|
2
|
تحقیق و ترقی
|
نئے اور جاری تحقیقی منصوبوں کی منصوبہ بندی ، پروگرام کی تشکیل ، بجٹ سازی کے ساتھ ساتھ تحقیقی منصوبوں کے نفاذ کی نگرانی ۔
|
21.00
|
3
|
کوئلے کی کانوں میں تحفظ ، سلامتی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی
|
ریت ذخیرہ کرنے ، حفاظتی کاموں اور نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے ذریعے کوئلے کی کانوں میں کوئلے کے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنانا ۔
|
92.50
|
مذکورہ بالا کے علاوہ حکومت نے سرکاری شعبے کے اداروں (پی ایس یو) اور نجی شعبے دونوں کے لیے کوئلے/لگنائٹ گیسیفیکیشن کے منصوبوں کو فروغ دینے کے لیے مالیاتی خلاکی معاونت (وی جی ایف) دینے کے لیے 8500 کروڑ روپے کے مالی اخراجات کے ساتھ ایک اسکیم شروع کی ہے ۔ منظور شدہ منصوبے میں درج ذیل تین زمروں کے تحت منصوبے شامل ہیں:
- زمرہ اول ، 4050 کروڑ روپے کے التزام کے ساتھ سرکاری پی ایس یو کے لیے ہے ۔ وہ مالی امداد کے لیے تجاویز جمع کراسکتے ہیں اور تین منتخب منصوبوں کو زیادہ سے زیادہ 1350 کروڑ روپے یا پروجیکٹ کی لاگت کا 15فیصد، جو بھی وی جی ایف کے طور پر کم ہو ، کی گرانٹ ملے گی ۔
- زمرہ دوم ، 3850 کروڑ روپے کے ساتھ ،نجی شعبے اور سرکاری پی ایس یو دونوں کے لیے ایک ہزار کروڑ روپے کی زیادہ سے زیادہ گرانٹ یا پروجیکٹ کی لاگت کا 15فیصد، جو بھی وی جی ایف کے طور پر کم ہو اس کے ساتھ دستیاب ہے ۔
- زمرہ سوم، مظاہرے یا چھوٹے پیمانے کے منصوبوں کے لئے 600 کروڑ روپے اور وی جی ایف کے طور پر فی پروجیکٹ زیادہ سے زیادہ.سو کروڑ روپے یا پروجیکٹ کی لاگت کا 15فیصدجو بھی کم ہو ۔
یہ معلومات کوئلے اور کانوں کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی ۔
*******
ش ح۔ش آ۔ت ع
(U: 6657)
(Release ID: 2103122)
Visitor Counter : 22