وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

پبلک سیکٹر جنرل انشورنس کمپنیاں (پی ایس جی آئی سیز) -  مستحکم مالیاتی  اصلاحات کرکے دوبارہ منافع بخش بنیں


حکومت کی اربوں روپے کی سرمایہ کاری ، 2019-20 اور 2021-22 کے درمیان پی ایس جی آئی سیزمیں کارکردگی کو بہتر بنانے اور منافع کو بڑھانے کے لیے 17,450 کروڑ  لگائے

Posted On: 13 FEB 2025 8:20PM by PIB Delhi

ہندوستانی پبلک سیکٹر جنرل انشورنس کمپنیاں (پی ایس جی آئی سیز) جنہوں نے تاریخی طور پر نقصانات کی اطلاع دی ہے، ان سب کے دوبارہ منافع بخش ہونے کے ساتھ ایک بڑا موڑ دیکھا۔ جبکہ اورینٹل انشورنس کمپنی لمیٹڈ (او آئی سی ایل) اور نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ (این آئی سی ایل) نے مالی سال کی  چوتھی  سہ ماہی منافع پوسٹ کرنا شروع کیا۔ مالی سال بالترتیب 2023-24,2024-25،  دوسری سه ماهی میں یونائیٹڈ انڈیا انشورنس کمپنی لمیٹڈ (یو آئی آئی سی ایل) نے 7 سال کے وقفے کے بعد مالی سال 2024-25 کی تیسری سہ ماہی میں منافع کمایا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ نیو انڈیا ایشورنس کمپنی لمیٹڈ (این آئی اے سی ایل) نے مسلسل مارکیٹ لیڈر کے طور پر اپنی پوزیشن برقرار رکھی ہے اور باقاعدگی سے منافع کما رہی ہے۔

حکومت ہندوستان مضبوط اور مسابقتی پبلک سیکٹر جنرل انشورنس کمپنیاں بنانے کے لیے پرعزم ہے اور اس نے اصلاحات متعارف کروائی ہیں جن میں کارکردگی کے باقاعدہ اشارے پر مبنی نگرانی شامل ہے۔ مرکزی حکومت نے ان پی ایس جی آئی سیز میں 2019-20 سے 2021-22 کے دوران کل سرمایہ بھی 17,450 کروڑ لگایا تھا جس کا مقصد ان کمپنیوں کو ڈھانچہ جاتی اصلاحات کرنے، آپریشنل صلاحیتوں کو بڑھانے اور منافع کی طرف لوٹنے کی اجازت دینا تھا۔

بہتر خطرے کے انتظام کے طریقوں، نقصان پر قابو پانے کے اقدامات، ٹیکنالوجی کو اپنانے، نئی مصنوعات کی ترقی، بہتر کسٹمر سروسز اور پورٹ فولیو کے تنوع کے ساتھ پی ایس جی آئی سیز نے 2022-23 میں 10,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے مشترکہ نقصان سے ایک شاندار تبدیلی  کی ہے۔ تمام انفرادی پی ایس جی آئی سیز کو موجودہ مالی سال کی تیسری سہ ماہی تک منافع بخش ہونے کے بعد مالی سال 3 کے منافع میں اضافہ ہوا ہے اور 2024-25 کی تیسری سہ ماہی میں 1066 کروڑ روپے کا اضافہ درج  کرے گا۔

پبلک سیکٹر کی انشورنس کمپنیاں اس مثبت رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔پی ایس جی آئی سیز کے مالی استحکام کو مزید مستحکم کرنے اور کسٹمر سروسز کو بہتر بنانے کے لیے جاری اسٹریٹجک اقدامات اور نئے اقدامات جاری ہیں۔پی ایس جی آئی سیز ترقی کے حصول کے ساتھ ساتھ اعلیٰ معیار کی انشورنس مصنوعات اور خدمات پیش کرنے، طویل مدتی پائیداری کو یقینی بنانے اور صارفین کے تجربے کو بڑھانے کے لیے بھی پرعزم ہیں۔پی ایس جی آئی سیز 2047 تک "سب کے لیے انشورنس" کو حاصل کرنے کے وسیع تر مقصد کے لیے بھی پرعزم ہیں۔

*****

ش ح- ظ ا-ع د

UR No.6693


(Release ID: 2103108) Visitor Counter : 36


Read this release in: English , Hindi , Tamil