محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

غیر منظم شعبے میں مزدوروں کی فلاح و بہبود

प्रविष्टि तिथि: 22 JUL 2024 6:46PM by PIB Delhi

حکومت غیر منظم شعبے کے مزدوروں کو سماجی تحفظ فراہم کرنے کے لیے غیر منظم مزدوروں کے سماجی تحفظ ایکٹ (یو ڈبلیو ایس ایس) 2008 پر عمل درآمد کر رہی ہے، جس کے تحت درج ذیل معاملات سے متعلق مناسب فلاحی اسکیمیں بنائی جا رہی ہیں: (i) زندگی اور معذوری کا احاطہ، (ii) صحت اور زچگی کا فائدہ، (iii) بڑھاپے کا تحفظ اور (iv) مرکزی حکومت کی طرف سے تجویز کردہ کوئی دوسرا فائدہ۔

زندگی اور معذوری کا احاطہ پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا (پی ایم جے جے بی وائی) اور پردھان منتری سرُکشا بیمہ یوجنا (پی ایم ایس بی وائی) کے تحت صارف کے تعاون کی بنیاد پر دستیاب ہے۔ پی ایم جے جے بی وائی 18 سے 50 سال کی عمر کے لوگوں کے لیے دستیاب ہے اور 436 روپے کے سالانہ پریمیم پر کسی بھی وجہ سے موت کی صورت میں 2.00 لاکھ روپے کا رسک کور فراہم کرتا ہے۔ پردھان منتری تحفظ بیمہ یوجنا (پی ایم ایس بی وائی) 18 سے 70 سال کی عمر کے لوگوں کے لیے دستیاب ہے اور 20 لاکھ روپے کے سالانہ پریمیم کی ادائیگی پر، حادثاتی موت یا مکمل مستقل معذوری کی صورت میں 2.00 لاکھ روپےاورایک لاکھ روپے کا تحفظ جزوی مستقل معذوری کی صورت میں فراہم کرتا ہے۔

 آیوشمان بھارت – پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (اے بی پی ایم جے اے وائی)کے تحت ہر مستحق خاندان کو ثانوی اور اعلیٰ درجے کے علاج کے لیے 5 لاکھ روپے سالانہ طبی تحفظ دیا جاتا ہے۔

بڑھاپے میں سماجی تحفظ کے لیے حکومتِ ہند نے 2019 میں پردھان منتری شرم یوگی مان دھن (پی ایم-ایس وائی ایم) پنشن اسکیم کا آغاز کیا۔ اس اسکیم کے تحت 60 سال کی عمر کے بعد ہر ماہ 3000 روپے پنشن فراہم کی جاتی ہے۔یہ اسکیم 18 سے 40 سال کی عمر کے ایسے غیر منظم مزدوروں کے لیے ہے جن کی ماہانہ آمدنی 15,000 روپے یا اس سے کم ہو اور جو ای پی ایف او/ ای ایس آئی سی/ این پی ایس (حکومتی فنڈ) کے رکن نہ ہوں۔اس اسکیم میں مزدور اپنی ماہانہ شراکت کا 50 فیصد ادا کرتا ہے، جبکہ بقیہ 50 فیصد حکومتِ ہند ادا کرتی ہے۔

یہ معلومات آج لوک سبھا میں محنت و روزگار کی مرکزی وزیرِ مملکت محترمہ شوبھا کرندلاجے نے ایک سوال  کےتحریری جواب میں فراہم کیں۔

************

ش ح ۔   ش ت  ۔  م  ص

 (U :6672)


(रिलीज़ आईडी: 2103076) आगंतुक पटल : 51
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: हिन्दी , English , Tamil