بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
ایم ایس ایم ای کے تحت مختلف تکنیکی مضامین کے طلباء کے لئے تربیت
Posted On:
22 JUL 2024 4:39PM by PIB Delhi
بہت چھوٹی، چھوٹی اوردرمیانے درجے کی صنعتوں کی وزارت کے پاس ملک بھر میں جنرل انجینئرنگ، الیکٹرانک سسٹم ڈیزائن اور مینوفیکچرنگ، آٹوموبائل، چمڑے اور جوتے، کھیلوں کے سامان وغیرہ جیسے مختلف شعبوں میں ٹیکنالوجی سینٹرز (ٹی سیز) کا نیٹ ورک ہے۔کچھ ٹیکنالوجی مراکز نے تعلیمی اداروں جیسے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹیز) اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (این آئی ٹیز)، سرکاری اور نجی انجینئرنگ کالجوں وغیرہ کے ساتھ تربیتی پروگراموں کے لیے تعاون کیا ہے۔ یہ ٹیکنالوجی مراکز اے آئی سی ٹی ای نصاب کے ایک حصے کے طور پر نوجوانوں کو قلیل مدتی صنعتی تربیت/انٹرن شپ فراہم کرتے ہیں۔ مائیکرو،ا سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کی وزارت کے تحت نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز(این آئی-ایم ایس ایم ای) بہت سے تعلیمی اداروں جیسے آئی آئی آئی ٹی ڈیزائن مینجمنٹ، آندھرا پردیش، انسٹی ٹیوٹ آف پبلک انٹرپرائزز، حیدرآباد، حصار زرعی یونیورسٹی ہریانہ، راجیو گاندھی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوتھ ڈیولپمنٹ، تمل ناڈو وغیرہ کے طلباء کو انٹرن شپ فراہم کر رہا ہے۔ ان طلباء کو این آئی-ایم ایس ایم ای تحقیق، تربیت اور مشاورتی منصوبوں کا حصہ بننے اور معروف جرائد میں مضامین اور تحقیقی مقالے شائع کرنے کا موقع دیا جاتا ہے۔
یہ اطلاع بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کی وزیر مملکت محترمہ شوبھا کرندلاجے نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
***
ش ح۔ ک ا۔ م ع
U.NO.6599
(Release ID: 2103027)
Visitor Counter : 35