مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پی ایم ای بس سیوا اسکیم کی صورتحال

Posted On: 13 FEB 2025 6:23PM by PIB Delhi

14 ریاستوں اور 4 مرکز زیر انتظام علاقوں کے شہروں کے لیے 7293 الیکٹرک بسوں کو منظوری دی گئی ہے۔ پاور اور سول ڈپو انفراسٹرکچر کی ترقی کے لیے 983.75 کروڑ روپے کی رقم منظور کی گئی ہے، جس میں سے 66 شہروں میں پاور انفراسٹرکچر کے لیے 563.34 کروڑ روپے اور 64 شہروں میں سول ڈپو انفراسٹرکچر کے لیے 420.40 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔ الیکٹرک بسوں کی تعیناتی متعلقہ ڈپو انفراسٹرکچر کی تیاری اور پی ایم ای بس سیوا بس ٹینڈر میں مذکور شرائط کی تکمیل پر منحصر ہے۔

مالی سال 2024-25 میں 7 ریاستوں اور 1 مرکز زیر انتظام علاقے میں بجلی اور سول انفراسٹرکچر کی ترقی کے لیے 437.50 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے ہیں جن کی تفصیل ذیل میں دی گئی ہے:

 

نمبر شمار

ریاست/ یو ٹی

پہلی قسط جاری

(روپے کروڑ میں)

سال

1

بہار

87.55

 

 

 

 

مالی سال 2024-25

2

گجرات

9.06

3

چندی گڑھ

11.87

4

آسام

6.47

5

چھتیس گڑھ

30.18

6

مہاراشٹر

200.18

7

اوڈیشہ

47.72

8

راجستھان

44.46

 

کُل

روپے 437.50

 

اسکیم کے رہنما خطوط کے مطابق تلنگانہ کے 2 شہر یعنی ورنگل اور نظام آباد بالترتیب 100 اور 50 ای بسوں کے لیے اہل ہیں۔ تاہم، ان شہروں نے اسکیم کے تحت حصہ نہیں لیا ہے۔ حیدرآباد سمیت 2011 کی مردم شماری کے مطابق 40 لاکھ سے زیادہ آبادی والے شہر اس اسکیم کے تحت اہل نہیں ہیں۔

ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے وزیر مملکت جناب ٹوکھن ساہو نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔

 **************

ش ح۔ ف ش ع

U: 6684


(Release ID: 2102980) Visitor Counter : 16


Read this release in: English , Hindi , Punjabi