وزارات ثقافت
ثقافتی تحقیق کے لیے ٹیگور نیشنل فیلوشپ
Posted On:
13 FEB 2025 5:27PM by PIB Delhi
ٹیگور نیشنل فیلوشپ فار کلچرل ریسرچ اسکیم کا مقصد وزارت ثقافت (ایم او سی) کے تحت آنے والے مختلف اداروں اور ملک کے دیگر شناخت شدہ ثقافتی اداروں کو تقویت دینا اور بحال کرنا ہے، تاکہ اسکالرز / ماہرین تعلیم کو باہمی دلچسپی کے منصوبوں پر کام کرنے کے لیے ان 38 اداروں کے ساتھ منسلک ہونے کی ترغیب دی جاسکے۔ اداروں میں نئے علم کے سرمائے کو شامل کرنے کے مقصد سے ، یہ اسکیم ان اسکالرز / ماہرین تعلیم سے توقع کرتی ہے کہ وہ اپنے منصوبوں میں استعمال کرنے کے لیے اداروں کے مخصوص وسائل کا انتخاب کریں اور ان اداروں کے بنیادی مقاصد سے متعلق تحقیقی کام کریں۔ یہ بھی توقع کی جاتی ہے کہ تحقیقی کام ادارے کو ایک نئی تخلیقی برتری اور تعلیمی مہارت سے ثروت مند کرے گا۔
ٹیگور نیشنل فیلوشپ فار کلچرل ریسرچ کی اسکیم گائیڈ لائنز کے مطابق، پہلے ہی کافی تعداد میں اسکالرشپ / فیلوشپ یعنی ایک سال میں 25 اسکالرز اور 15 فیلوز مستحقین کو دیئے جاتے ہیں۔
ٹیگور نیشنل فیلوشپ فار کلچرل ریسرچ کی اسکیم کے تحت منتخب اسکالرز / فیلوز کے ذریعہ کیے گئے تحقیقی کام کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے ، ان کی درخواستوں کے ساتھ ساتھ چھ ماہانہ پیشرفت رپورٹوں کی جانچ پڑتال سب سے پہلے متعلقہ شریک ادارے کی انسٹی ٹیوشن لیول سرچ کم اسکریننگ کمیٹی (آئی ایل ایس ایس سی) کے ذریعہ کی جاتی ہے۔ اس کے بعد، ان درخواستوں اور پیشرفت رپورٹوں کو اپنی سفارشات دینے کے لیے سکریٹری (ثقافت) کی سربراہی میں قومی سلیکشن کمیٹی (این ایس سی) کے سامنے پیش کیا جاتا ہے۔
یہ جانکاری ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
***
(ش ح – ع ا)
U. No. 6588
(Release ID: 2102969)
Visitor Counter : 18