بھاری صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ای-موبلٹی پروموشن اسکیم 2024

Posted On: 13 FEB 2025 5:05PM by PIB Delhi

جی ہاں ، الیکٹرک موبلٹی پروموشن اسکیم (ای ایم پی ایس) 2024 کو گزٹ نوٹیفکیشن 1334 (ای) مورخہ 13.03.2024 کے ذریعے نوٹیفائی کیا گیا تھا جس کا مقصد ملک میں الیکٹرک وہیکل (ای وی) مینوفیکچرنگ ایکو سسٹم کی سبز(ماحولیات کے لئے سازگار) نقل و حرکت اور ترقی کو مزید تقویت فراہم کرنا ہے ۔  اس کے بعد اس اسکیم کوپی ایم الیکٹرک ڈرائیو ریولوشن ان انوویٹیو وہیکل انہانسمنٹ (پی ایم ای-ڈرائیو) اسکیم میں شامل کر لیا گیاجسے گزٹ نوٹیفکیشن 4259 (ای) مورخہ 29.09.2024 کے ذریعے نوٹیفائی کیا گیا تھا ۔  پی ایم ای-ڈرائیو اسکیم کی مدت 31.03.2026 تک ہے ۔  اس اسکیم کا مقصد ای-2 ڈبلیو ، ای-3 ڈبلیو ، ای ٹرک ، ای ایمبولینس اور ای بسوں سمیت 28 لاکھ سے زیادہ الیکٹرک گاڑیوں کو رعایت فراہم کرنا ہے ، جس سے حیاتیاتی ایندھن پر ہندوستان کا انحصار کم ہوگا اور کاربن کے اخراج میں کمی آئے گی ۔

پی ایم ای-ڈرائیو اسکیم کل ہندسطح پر نافذ کی جا رہی ہے ، جس میں ملک کے دیہی اور پسماندہ دونوں علاقوں کا احاطہ کیا گیا ہے ۔

یہ معلومات اسٹیل اور بھاری صنعتوں کے وزیر مملکت جناب بھوپتی راجو سرینیواسا ورما نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی ۔

********

 

 ( ش  ح ۔ ا ک   ۔  م  ا )

UNO: 6577


(Release ID: 2102862) Visitor Counter : 17


Read this release in: English , Hindi