پارلیمانی امور کی وزارت
پارلیمانی امور کی وزارت کے سکریٹری نے اڈیشہ اسمبلی میں قومی ای-ودھان اپلی کیشن کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی
اڈیشہ کے وزیراعلیٰ اور اسپیکر نے اڈیشہ اسمبلی کے ڈیجیٹل ہاؤس کا افتتاح کیا
Posted On:
13 FEB 2025 5:21PM by PIB Delhi
پارلیمانی امور کی وزارت کے سکریٹری جناب امنگ نرولا نے اڈیشہ اسمبلی میں نیشنل ای-ودھان اپلی کیشن (نیوا) کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے ابتدائی خطاب کیا، جس میں نیوا کے ذریعے قانون ساز حکمرانی میں نئے دور کی شروعات پر روشنی ڈالی۔
اڈیشہ کے وزیراعلیٰ جناب موہن چرن ماجھی اور اڈیشہ اسمبلی کی اسپیکرمحترمہ سوراما پادھی نے اڈیشہ کے ڈیجیٹل ہاؤس کا افتتاح کیا، جو نیوا کے تحت کاغذسے مبرا حکمرانی کی طرف ایک اہم قدم ہے۔
نیوا، ‘‘ڈیجیٹل انڈیا’’ منصوبے کے تحت ایک پہل ہے جو بھارت میں حکمرانی کے منظرنامے کو کاغذی کارروائی سے آزاد اور ڈیجیٹل قانون ساز عمل میں تبدیل کرنے کے لیے تیار کی گئی ہے۔


****
ش ح۔م م ۔ف ر
Urdu No. 6580
(Release ID: 2102833)
Visitor Counter : 17