وزارت آیوش
ہندوستان اور انڈونیشیا کے درمیان روایتی طب میں معیار کی یقین دہانی کے لیے اشتراک ایک سنگ میل: پرتاب راؤ جادھو، مرکزی وزیر مملکت (آزاد چارج) وزارت آیوش
Posted On:
13 FEB 2025 1:51PM by PIB Delhi
ہندوستان کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور انڈونیشیا کے صدرجناب پربوو سوبیانتو، 25 جنوری 2025 کو نئی دہلی کے حیدرآباد ہاؤس میں ہندوستان اور انڈونیشیا کے درمیان مفاہمت نامہ (ایم او یو) کے تبادلے کے گواہ بنے۔ ہندوستان اور انڈونیشیا کے درمیان ایک مفاہمت نامہ روایتی طب میں معیار کی یقین دہانی کے حوالے سے ہے، جو فارماکوپیا کمیشن فار انڈین میڈیسن اینڈ ہومیوپیتھی، وزارت آیوش اور انڈونیشیا کی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے درمیان کی گئی ہے۔
اس موقع پر، وزارت آیوش کے مرکزی وزیر مملکت (آزاد چارج)، پرتاب راؤ جادھو نے کہا کہ یہ مفاہمت نامہ عالمی معیار کو بلند کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے اور اس کا مقصد روایتی طب کے شعبے میں معیار کی یقین دہانی کو بہتر بنانا ہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور انڈونیشیا کے صدرجناب پربوو سوبیانتو 25 جنوری 2025 کو نئی دہلی کے حیدرآباد ہاؤس میں ہندوستان اور انڈونیشیا کے درمیان مفاہمت نامہ (ایم ا ویوز) کے تبادلے کے گواہ بنتےہوئے۔
مفاہمت نامہ کی اہمیت کو مزید اجاگر کرتے ہوئے، پرتاب راؤ جادھو نے کہا، ‘‘یہ تعاون روایتی ادویات کی حفاظت، تاثیر اور معیار کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا اور اس قیمتی صحت کے نظام کے لیے ایک زیادہ مربوط اور سائنسی طور پر ضابطہ بندی کے طریقے کا آغاز کرے گا۔’’
مفاہمت نامہ کی اہم خصوصیات پر روشنی ڈالتے ہوئے، وزارت آیوش کے سکریٹری، ویدیہ راجیش کوٹیچا نے کہا،‘‘اس اسٹریٹجک تعاون کے ذریعے، ہم زیادہ معلومات کے تبادلے، صلاحیت سازی اور روایتی طب کے عالمی صحت کی دیکھ بھال میں کردار کو مستحکم کر رہے ہیں۔ فارماکوپیا کمیشن فار انڈین میڈیسن اینڈ ہومیوپیتھی(پی سی آئی ایم اینڈ ایچ) ایک IS/ISO 9001:2015 سے تصدیق شدہ ادارہ ہے جو معیار کے انتظام کے نظام (کیو ایم ایس) میں روایتی طب کے لیے معیارات قائم کرنے اور انہیں برقرار رکھنے کے لیے وقف ہے۔ یہ شراکت داری اعلیٰ اداروں کے درمیان ہے جو تمام اسٹیک ہولڈرز کو بہتر فوائد پہنچائے گی۔
یہ اسٹریٹجک شراکت داری روایتی طب میں معیار کی یقین دہانی کے لیے تعاون بڑھانے پر مرکوز ہے اور فریقین مختلف قسم کے تعاون کے لیے پرعزم ہیں۔ مفاہمت نامہ کی اہم شقوں میں شامل ہیں:
- روایتی طب کے ضابطہ جاتی اقدامات پر معلومات اور مہارت کا تبادلہ
- صلاحیت سازی کے اقدامات جیسے سیمینارز، ورکشاپس اور تربیتی پروگرام جو پیشہ ورانہ علم اور مہارت کو بڑھانے کے لیے ہیں۔
- دونوں ممالک کے ضابطہ جاتی عمل سے آگاہی کے لیے تکنیکی دورے۔
- روایتی طب سے متعلق بین الاقوامی ایونٹس میں مشترکہ شرکت۔
- روایتی طب کے شعبے میں سرگرم صنعتوں یا اداروں کے لیے مشترکہ تربیتی پروگرامز پر تعاون۔
- تعاون کو دیگر متفقہ شعبوں میں وسعت دینا۔
یہ تعاون عالمی سطح پر روایتی طب کی صحت اور فلاح و بہبود میں اہمیت کے بڑھتے ہوئے اعتراف کی عکاسی کرتا ہے۔ ہندوستان اور انڈونیشیا اپنے گہرے ثقافتی اور طبّی ورثے کے ساتھ روایتی طب کے معیار کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔
مفاہمت نامہ روایتی طب کی حفاظت، تاثیر اور رسائی کو یقینی بنانے کے لیے ایک مشترکہ وژن کی عکاسی کرتا ہے، جو ہندوستان اور انڈونیشیا کے درمیان مزید تعاون کی راہ ہموار کرتا ہے اور جدید صحت کے نظام میں روایتی طب کو ضم کرنے کے لیے دوسرے ممالک کے لیے ایک نمونہ قائم کرتا ہے۔
قابل ذکر ہےکہ 25 جنوری 2025 کو ہندوستان کے وزیر اعظم اور انڈونیشیا کے صدر کی موجودگی میں وزارت خارجہ، حکومتِ ہند اور وزارت خارجہ، جمہوریہ انڈونیشیا کے درمیان ادل بدل کیا گیا مفاہمت نامہ دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات میں ایک تاریخی سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
یہ شراکت داری ہندوستان اور انڈونیشیا کے درمیان اس بات پر زور دیتی ہے کہ دونوں ممالک اپنی مالا مال طبّی روایات کو محفوظ رکھنے اور اس میں جدت لانے کے لیے ایک ساتھ کام کریں، جس سے روایتی طب کے عالمی سطح پر بڑھتے ہوئے اعتراف اور قبولیت میں معاونت ملے گی۔
***
ش ح۔م م ۔ف ر
Urdu No. 6556
(Release ID: 2102751)
Visitor Counter : 52