محنت اور روزگار کی وزارت
سکریٹری، محنت اور روزگار کی وزارت نے عوامی شکایات کے ازالہ پر ماہانہ جائزہ اجلاس کی صدارت کی
شکایت کے حل کے معیار پر زور
Posted On:
12 FEB 2025 7:34PM by PIB Delhi
محترمہ سمیتا داؤرا، سکریٹری، وزارت محنت و روزگار نے 12.02.2025 کو صبح 11.00 بجے عوامی شکایات کے ازالے سے متعلق ماہانہ جائزہ میٹنگ کی صدارت کی جس میں وزارت میں موصول ہونے والی زیر التواء شکایات کو نمٹانے کے معیار پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس کا جائزہ لیا۔ میٹنگ میں وزارت محنت اور روزگار کے سینئر افسران اور وزارت کے ماتحت دفاتر جیسے ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او)، ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن (ای ایس آئی سی)، چیف لیبر کمشنر (سی ایل سی) وغیرہ نے شرکت کی۔
سکریٹری (محنت اور روزگار) نے خاص طور پر وزارت کے ماتحت اداروں سے متعلق زیر التواء شکایات کو نمٹانے کے معیار پر تبادلہ خیال کیا۔ متعلقہ دفاتر کی جانب سے شکایات کے فوری اور معیاری طریقے سے نمٹانے کے لیے اپنائے جانے والے طریق کار کے بارے میں مختصر جانکاری مہیا کرائیگئی۔
سکریٹری نے وزارت کی مختلف تنظیموں جس میں ای پی ایف او، ای ایس آئی سی، سی ایل سی آفس کے ذریعہ اپنائے جانے والے طریق کار کے بارے میں ہدایات دیں تاکہ شکایات کا معیاری اور بروقت ازالہ یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے زونل، علاقائی اور ذیلی علاقائی دفاتر کے ساتھ تشکیل شدہ، ہفتہ وار جائزوں کی ضرورت پر زور دیا جیسے کہ موصول ہونے والی شکایات، نمٹانے میں لگنے والے وقت، زیر التوا مقدمات کا فیصد اور نمٹانے پر موصول ہونے والی اپیلوں کا فیصد۔
جائزہ میٹنگ میںاس بات پر زور دیا گیا کہ منسلک تنظیموں کے حوالے سے اپریل 2024 سے موصول ہونے والی تمام اپیلوں کا تجزیہ کیا جائے۔ مزید برآں، ایسے معاملات میں جہاں زیادہ شکایات نظر آتی ہیں اور شکایات اور اپیلوں کو نمٹانے میں زیادہ وقت لگتا ہے، دفتری سربراہان کی طرف سے ویڈیو کانفرنسنگ کی جانی چاہیے۔
سکریٹری نے اس بات پر زور دیا کہ شکایات کے زمروں اور حل کے معیار کا تجزیہ کرنے کے لیے تھرڈ پارٹی ایویلیویشن میکانزم اپنایا جائے۔ اس کے علاوہ تمام تنظیموں کو شکایات کے ازالے کے سلسلے میں زونل اور علاقائی دفاتر کی درجہ بندی کرنی چاہیے۔
شکایات کے معیاری ازالے کے لیے ملازمین کو متاثر کرنے کے لیے وقتاً فوقتاً ٹریننگ اور ورکشاپس کا انعقاد کیا جا سکتا ہے اور حکومت سے بھی مدد لی جا سکتی ہے۔ شکایت کنندہ سے رائے حاصل کرنے کے لیے کال سینٹر کی مدد لی جا سکتی ہے۔
مزید برآں، موصول ہونے والی شکایات کی بنیادی وجہ کا تجزیہ بہت اہم ہے کیونکہ یہ نظامی بہتری کی ضرورت کی نشاندہی کرتا ہے۔ اس بات پر زور دیا گیا کہ ای پی ایف او میں اس طرح کا طریقہ پہلے ہی اپنایا جا رہا ہے، اس سے انتظامیہ میں مسلسل بہتری آئے گی اور شکایات میں کمی آئے گی۔
****
ش ح۔ ظ ا
U.No: 6530
(Release ID: 2102559)
Visitor Counter : 16