وزارت دفاع
بھارت دفاعی اختراعات اور ایرو اسپیس ٹیکنالوجی میں عالمی رہنما بننے کی طرف بڑھ رہا ہے
ایرو انڈیا 2025 کے اختتامی تقریب میں وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ کا بیان
جب قومی سلامتی کی بات ہو تو بہترین سے کم کسی چیز کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ اپنے فوجیوں کو ہر چیز فراہم کرنا ہماری قومی ذمہ داری ہے۔
وقت آگیا ہے کہ نجی صنعت بھارت میں دفاعی مینوفیکچرنگ سیکٹر میں آگے بڑھے
دفاعی مینوفیکچرنگ میں بھارت کی مقامی ذہانت کو ایرو انڈیا میں اپنی نوعیت کی پہلی’سامرتھ انڈیجی نیشن ‘کے طورپر 33 جدید ترین اشیاء کو دکھایا گیا
Posted On:
12 FEB 2025 6:59PM by PIB Delhi
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے 12 فروری 2025 کو بنگلورو، کرناٹک میں 15 ویں ایرو انڈیا کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ’’بھارت تبدیلی کے ایک انقلابی مرحلے سے گزر رہا ہے اور دفاعی اختراعات اور ایرو اسپیس ٹیکنالوجی میں عالمی رہنما بننے کی طرف بڑھ رہا ہے۔‘‘وزیر دفاعنے کہا کہ شروع میں، قومی سطح پر بااختیار بنانے کے تحت وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی طرف سے دی گئی خود انحصاری کا فلسفہ دیا گیاتھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ فلسفہ رفتہ رفتہ ہماری قومی روح میں تبدیل ہوا اور اب یہ تیزی سے قومی قرارداد اور قومی انقلاب کی طرف بڑھ رہا ہے۔
جناب راج ناتھ سنگھ نے ایرو انڈیا 2025 میں دیکھے جانے والے توانائی اور جوش کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہتقریب میں گھریلو اور عالمی نمائش کنندگان کی بڑھتی ہوئی شرکت اور بھارتیہ فضائیہ کی حیران کن ایروبیٹک پرفارمنس نے ایشیا کی سب سے بڑی ایرو اسپیس اور دفاعی نمائش کے 15ویں ایڈیشن کو ایک تاریخی تقریب بنا دیا ہے۔ انہوں نے حصہ لینے والی دفاعی اور ایرو اسپیس کمپنیوں کے درمیان گہری اور بامعنی مصروفیات کی طرف امید کا اظہار کیا۔
ملک میں دفاعی مینوفیکچرنگ کے میدان میں جو زبردست تبدیلی دیکھی جا رہی ہے اس کی تفصیل بتاتے ہوئے،انہوں نے اس حقیقت کی ستائش کی کہ جہاں ایک دہائی قبل 65-70فیصد دفاعی آلات درآمد کیے جاتے تھے، آج تقریباً اسی فیصد ہتھیار؍پلیٹ فارم بھارت کی سرزمین پر تیار کیے جا رہے ہیں۔آج ہم ایک ایسے موڑ پر ہیں جہاں لڑاکا طیاروں، میزائل سسٹمز اور بحری جہازوں سمیت بہت سی دفاعی مصنوعات نہ صرف ہماری سرحدوں کی حفاظت کر رہی ہیں بلکہ دنیا کی توجہ بھی حاصل کر رہی ہیں۔ چھوٹے توپ خانے سے لے کر بڑے پلیٹ فارمز جیسے براہموس اور آکاش میزائل سسٹم تک، ہم کئی ممالک کو مختلف قسم کی مصنوعات برآمد کر رہے ہیں۔ ہم نے عالمی سطح پر نئی شراکتیں قائم کی ہیں جس کے نتیجے میں دفاعی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔
جناب راج ناتھ سنگھ نے زور دے کر کہا کہبھارت کے پاس ایک مضبوط دفاعی صنعتی کمپلیکس ہے، جس میں 16 ڈیفنس پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگز، 430 لائسنس یافتہ کمپنیاں اور تقریباً 16,000 ایم ایس ایم ایز
شامل ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کل دفاعی پیداوار میں اس کے موجودہ 21 فیصد حصہ کے ساتھ، نجی شعبہ خود انحصاری کے ہدف کو حاصل کرنے میں فعال کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے سرکاری اور نجی دونوں شعبوں کی ترقی کے لیے حکومت کی طرف سے مسلسل جاری کی جانے والی پالیسیوں کو درج کیا، جس میں دفاعی حصول کے طریقہ کار پر نظر ثانی اور انوویشنز فار ڈیفنس ایکسی لینس اور ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ فنڈ کے ساتھ اختراعی ٹیکنالوجیز کی ترقی جیسے اقدامات؍ اسکیموں کا آغاز شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ نجی صنعت بھارت میں دفاعی مینوفیکچرنگ سیکٹر میں آگے بڑھے۔
وزیردفاع نے اس حقیقت پر زور دیا کہ سرکاری اور نجی شعبوں کے علاوہ، مسلح افواج ملک کی خود انحصاری کے حصول میں سب سے بڑا کردار ادا کرتی ہیں۔قومی سلامتی انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور اس میں کسی قسم کے سمجھوتے کی گنجائش نہیں ہے۔ جب قومی سلامتی کی بات ہو تو بہترین سے کم کسی چیز کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ہمارے فوجیوں کے لیے ساز و سامان ہو یا ان اور ان کے اہل خانہ کے لیے مناسب سہولیات کی فراہمی، انھیں ہر چیز میں بہترین فراہم کرنا ہماری قومی ذمہ داری ہے۔ مجھے یہ کہتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ آج ہماری افواج نہ صرف بہترین ہتھیاروں؍ٹیکنالوجیوں سے لیس ہیں، بلکہ ان کے پاس بھارت میں تیار کردہ پلیٹ فارم موجود ہیں۔
جناب راج ناتھ سنگھ نے مسلح افواج کی دیسی ساختہ دفاعی مصنوعات پر مکمل بھروسہ کرنے کی تعریف کی۔’فوج نے پورے دل سے ملک میں تیار کردہ ہتھیاروں اور آلات کو اپنایا ہے۔ صرف اپنی مسلح افواج کے مکمل اطمینان کے ساتھ ہی ہم تیز رفتاری سے خود انحصاری کے حصول کے لیے آگے بڑھ سکتے ہیں۔بھارت میں تعمیر ہونے والا بہت بڑا دفاعی صنعتی کمپلیکس ہماری تمام افواج کے اعتماد اور یقین پر مبنی ہے۔
وزیر دفاع نے دفاعی تیاریوں کو مسلسل بڑھانے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا، آج ابھرنے والے جنگی جہتوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایرو انڈیا 2025 نے یہ صلاحیت ظاہر کی ہے کہ بھارتیہ دفاع اور ایرو اسپیس سیکٹر کا مستقبل صرف آسمانوں تک محدود نہیں ہے، بلکہ اس سے بھی آگے ہے۔ انہوں نے 15ویں ایرو انڈیا میں حصہ لینے کے لیے سبھی کا شکریہ ادا کیا، اور امید ظاہر کی کہ اس سے شرکاء کے درمیان بہت سے اشتراکی، باہمی طور پر فائدہ مند اور کامیاب منصوبوں اور اتحاد کے بیج بوئے جائیں گے۔
قبل ازیں جناب راج ناتھ سنگھ نے ’سمرتھیا‘ انڈیجنائزیشن تقریب میں شرکت کی، جو ایرو انڈیا میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ تھا۔ اس نے 24 ڈی پی ایس یو، ڈی آر ڈی او اوربھارتیہ بحریہ اور نو کامیاب اختراعی پروجیکٹس برائے دفاعی عمدگی (آئی ڈی ای ایکس) کے ذریعے 33 بڑی اشیاء کے ذریعے دفاعی مینوفیکچرنگ میں بھارت کی مقامی ذہانت کا مظاہرہ کیا۔
ان اشیاء میں
شامل ہیں۔
تقریب کے دوران، تین کتابچے - کافی ٹیبل کتابچہ ’سامراتھ انڈیجنائزیشن؛ پرابلم ڈیفینیشن سٹیٹمنٹ (سی پی ڈی ایس)2025 اورآئی ڈی ایس ایچ کیو کا کتابچہوزیر دفاعنے جاری کیا۔ کافی ٹیبل کتابچہ دفاعی پیداوار کے محکمے کی قیادت میں ملکی ترقی کے سفر کا ایک جائزہ فراہم کرتا ہے۔آئی ڈی ایس ایچ کیو کا کتابچہ نئی اور تبدیلی کی ٹیکنالوجی کے ظہور کے پس منظر میں ڈیٹا سینٹرک ماحول میں ملٹی ڈومین آپریشنز کرنے کی بصیرت پیش کرتا ہے۔
سی پی ڈی ایس کا مقصدبھارتیہ فوج کے آپریشنل چیلنجوں اور اکیڈمیا، انڈسٹری اسٹارٹ اپس اور تحقیقی اداروں کی طرف سے پیش کردہ اختراعی حل کے درمیان فرق کو ختم کرنا ہے۔ اس میں جنگ کے 11 فنکشنل ڈومینز میں 82 پرابلم اسٹیٹمنٹس شامل ہیں، جن میں اے آئی ، کمیونی کیشن، الیکٹرانک وارفیئر، حالات سے متعلق آگاہی، بقا، نقل و حرکت، اسلحہ، بغیر پائلٹ کے نظام، سائبر، لاجسٹک چیلنجز وغیرہ بھی شامل ہیں۔
سی پی ڈی ایس ایک منظم انداز ہے جہاں فوج اہم آپریشنل چیلنجوں کی شناخت اور دستاویز کرتی ہے اور فوج کی ضروریات کے مطابق جدید ترین ٹیکنالوجیز کی تحقیق اور تعیناتی کو تیز کرتے ہوئے ہندوستانی دفاعی ماحولیاتی نظام کو براہ راست مشغول ہونے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔ جوابات جمع کرانے کے طریقہ کار پر تفصیلی رہنما خطوط اور تشخیص کے معیار کو بھارتیہ فوج کی ویب سائٹ کے آرمی ڈیزائن بیورو ویب پیج پر ڈاؤن لوڈ کے لیے دستیاب مجموعہ میں شامل کیا گیا ہے۔
تقریب کے دوران، ڈی پی ایس یوز، ڈی آر ڈی او، سروسز کے ملازمین اور متعلقہ صنعتی شراکت داروں کو، جنہوں نے نمائش شدہ اشیاء کو مقامی بنانے میں بہت زیادہ تعاون کیا ہے، کو تقریب کے دوران مبارکباد دی گئی۔ وزیر مملکت برائے دفاع جناب سنجے سیٹھ، چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل دنیش کے ترپاٹھی،آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی، فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ، دفاعی سکریٹری جناب راجیش کمار سنگھ، سکریٹری (دفاعی پیداوار)جناب سنجیو کمار ان لوگوں میں شامل تھے جنہوں نے اس تقریب میں شرکت کی۔
(ش ح۔اص)
UR No 6524
(Release ID: 2102500)
Visitor Counter : 41