محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈاکٹر منسکھ منڈاویا 24 -25 فروری 2025 کو نئی دہلی میں منعقد ہونے والے سماجی انصاف کے لیے عالمی اتحاد پر پہلے خطہ جاتی مذاکرات کا افتتاح کریں گے


یہ مذاکرات سی   آئی آئی-ای ایف آئی کے اشتراک سے وزارت محنت کے ذریعے منعقد کیے جارہے ہیں

اس اتحاد کا تھیم ہے شمولی اور پائیدار معاشروں کے لیے ذمہ دار کاروبار

بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) کے ڈائریکٹر جنرل جناب گلبرٹ ایف ہونگبو کلیدی خطبہ دیں گے

مذاکرات میں ایشیا بحرالکاہل خطے اور اس سے باہر کے 80 سے زائد اتحادی شراکت داروں بشمول حکومتوں، آجروں ، مزدور تنظیموں، بین الاقوامی ایجنسیوں  ، تحقیقی و تعلیمی اداروں، بین الاقوامی این جی اوز اور اداروں کے نمائندوں کی شرکت ہوگی

شریک وزارتوں میں کامرس اور صنعت ، کارپوریٹ امور ، خارجہ، ہنر مندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کی وزارتیں شامل ہیں

Posted On: 12 FEB 2025 5:41PM by PIB Delhi

بھارت سرکار کی وزارت محنت و روزگار ، کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی) - ایمپلائرز فیڈریشن آف انڈیا (ای ایف آئی) کے اشتراک سے 24-25 فروری 2025 کو نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں سماجی انصاف پر پہلے خطہ جاتی مذاکرات کی میزبانی کرنے کے لیے تیار ہے۔ یہ تاریخ ساز  تقریب سماجی انصاف کے عالمی اتحاد میں ایک اہم حصہ ہے۔

2023 میں آئی ایل او کے ذریعے شروع کیا گیا اتحاد حکومتوں، آجروں اور کارکنوں کی تنظیموں، بین الاقوامی اور علاقائی تنظیموں، مالیاتی اداروں اور ترقیاتی بینکوں، کاروباری اداروں، بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں اور تعلیمی اداروں کے لیے ایک پلیٹ فارم ہے جو سماجی انصاف کو فروغ دینے اور مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے مشترکہ کوششوں میں مشغول ہونے کے لیے عہدبستہ ہے۔ یہ اتحاد شراکت داروں کے درمیان تعاون کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سماجی انصاف کے چیلنجوں سے جامع اور مربوط طریقے سے نمٹنے کے لیے ہر شراکت دار کی منفرد طاقت کو بڑھائے گا۔

ایشیا بحرالکاہل کوآرڈینیشن گروپ کے رکن کی حیثیت سے بھارت سماجی انصاف کے عالمی اتحاد کے تحت پہلے ’خطہ جاتی مذاکرات‘ کی قیادت کر رہا ہے اور اتحاد کے موضوعاتی شعبے ’پیداواری اور آزادانہ طور پر منتخب کردہ روزگار اور پائیدار انٹرپرائزز کے لیے رسائی اور صلاحیتوں میں توسیع‘ کے تحت کلیدی مداخلت ’شمولی اور پائیدار معاشروں کے لیے ذمہ دار کاروبار‘ کی حمایت کر رہا ہے۔

خطہ جاتی مذاکرات  ایشیا بحرالکاہل کے خطے اور اس سے باہر کے 80 سے زائد اتحادی شراکت داروں کو یکجا کریں گے تاکہ جدید طریقوں کی جستجو کی جاسکے، بہترین طور طریقوں کا تبادلہ کیا جاسکے اور خطے میں سماجی انصاف کو فروغ دینے کے لیے تعاون کو مضبوط بنایا جاسکے۔

مرکزی وزیر برائے محنت و روزگار ڈاکٹر منسکھ منڈاویا، وزیر مملکت برائے محنت و روزگار سوشری شوبھا کرندلاجے اور سکریٹری (لیبر اینڈ ایمپلائمنٹ) محترمہ سمتا ڈاورا اس خطہ جاتی مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کریں گی۔ ان مذاکرات میں آئی ایل او کے ڈائریکٹر جنرل جناب گلبرٹ ایف ہونگبو کلیدی مقرر ہوں گے۔

ان مذاکرات میں ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن (ای ایس آئی سی) کا 74 واں یوم تاسیس بھی منایا جائے گا، جو بھارت کی افرادی قوت کے لیے باوقار صحت کی دیکھ بھال اور معاشی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اس کے غیر متزلزل عزم کا جشن ہوگا۔ ای ایس آئی سی کا یوم تاسیس رسمی شعبے میں کارکنوں اور ان کے اہل خانہ کے لیے جامع سماجی تحفظ کے فوائد کی توسیع کے ذریعے سماجی انصاف کو فروغ دینے میں تنظیم کے اہم کردار کے اعتراف کا ایک موقع ہے۔

مذاکرات میں سماجی انصاف کے اہم پہلوؤں پر توجہ مرکوز کی جائے گی، بشمول ذمہ دارانہ کاروباری طرز عمل اور معاشرتی تحفظ، جو اتحاد کی موضوعاتی ترجیحات کے ساتھ مطابقت رکھتے ہیں۔

ان مذاکرات میں تکنیکی تبادلہ خیال اور اتحادی پارٹنر کے تجربات کے ذریعے علم اور تجربے کا تبادلہ ہوگا۔ ان  مذاکرات سے سے خطے میں سماجی انصاف کے فروغ کے شعبے میں شراکت داروں کے درمیان مشترکہ تعاون کو تقویت ملے گی۔

اہم موضوعات میں شامل ہیں:

  • ہنر، روزگار اور سماجی انصاف:  شمولی اور پائیدار ترقی کے لیے نوجوانوں اور کاروباری اداروں کو بااختیار بنانا
  • سماجی تحفظ سے لے کر سماجی انصاف تک:  اس بات کو یقینی بنانا کہ کوئی پیچھے نہ رہے
  • ذمہ دار کاروبار:  بہتر پیداواری صلاحیت اور پائیداری کے لیے منصفانہ کام کے حالات، حفاظت اور صحت کو برقرار رکھنا
  • ایک بڑی ساجھیداری کی تعمیر:  کام کی دنیا میں شمولیت اور خواتین کی شرکت کو فروغ دینا
  • شائستہ  کام کو آگے بڑھانا:  کارپوریٹ گورننس اور پائیدار عالمی اقدار کی زنجیروں کو مضبوط بنانا
  • سماجی انصاف کے لیے ڈیجیٹلائزیشن – شائستہ کام اور مساوات کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال

اہم اسٹیک ہولڈروں:  موضوعاتی مذاکرہ اتحادی شراکت داروں اور دیگر اہم اسٹیک ہولڈروں کو یکجا کرے گا، جن میں حکومتوں، آجروں اور کارکنوں کی تنظیموں، بین الاقوامی اور / یا علاقائی تنظیموں، تحقیقی تنظیموں، تعلیمی اداروں، بین الاقوامی این جی اوز اور کاروباری اداروں کے نمائندے شامل ہیں۔

مذاکرات کی جھلکیاں

پہلا دن | 24 فروری 2025

سماجی انصاف پر خطہ جاتی مذاکرات کے پہلے دن کا آغاز افتتاحی اجلاس سے ہوگا۔ اہم خصوصیات میں بھارتی آجروں کی تنظیم اور بین الاقوامی کاروباری چیمبروں کی طرف سے ذمہ دارانہ کاروباری طرز عمل کی نمائش، ذمہ دار کاروباری طریقوں پر کارکنوں اور آجروں کی تنظیموں کا ایک مشترکہ بیان، اور سماجی انصاف اور سماجی تحفظ پر مطبوعات کا اجراء شامل ہے۔ ٹیکنیکل سیشنز میں نوجوانوں کے لیے ہنر مندی اور روزگار، غیر رسمی کارکنوں کے لیے سماجی تحفظ اور افرادی قوت میں خواتین کی شرکت کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی جائے گی، جس میں عالمی شراکت داروں اور اسٹیک ہولڈروں کی بصیرت شامل ہوگی۔

دوسرا دن | 25 فروری 2025

دوسرا دن ذمہ دارانہ کاروباری طریقوں پر غور کرے گا، جس میں بین الاقوامی تنظیموں اور غیر ملکی کاروباری چیمبروں کے تعاون کے ساتھ منصفانہ کام کے حالات، پیشہ ورانہ حفاظت اور صحت پر زور دیا جائے گا۔ پائیدار عالمی اقدار کی زنجیروں پر گفت و شنید شائستہ کام اور اخلاقی مزدوری کے طریقوں کو آگے بڑھانے میں ملٹی نیشنل انٹرپرائزز کے کردار کو اجاگر کرے گی۔ آخری سیشن میں ڈیجیٹلائزیشن اور مصنوعی ذہانت کو سماجی انصاف کے آلے کے طور پر جستجو کی جائے گی۔ مساوی رسائی، کارکنوں کے حقوق اور پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جیز) کے ساتھ مصنوعی ذہانت کو ہم آہنگ کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 6516


(Release ID: 2102493) Visitor Counter : 32


Read this release in: English , Hindi , Gujarati , Tamil