زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
ڈیجیٹل زراعت مشن
Posted On:
11 FEB 2025 5:32PM by PIB Delhi
حکومت نے 2 ستمبر 2024 کو ڈیجیٹل زراعت مشن کو منظوری دی ہے جس کی لاگت2817 کروڑ روپے ہے، مالی سال 26-2025 کے لیے 54.972 کروڑ روپےمختص کیے گئے ہیں۔ تاہم مہاراشٹر ریاست سمیت ریاستوں کو ان کی تجاویز کی بنیاد پر فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔ اس مشن کا مقصد ملک میں کسانوں پر مرکوز ڈیجیٹل حل فراہم کرنے کے لئے اختراعی مہم کو بروئے کار لانا اور ملک کے تمام کسانوں کو فصل سے متعلق بروقت اور قابل بھروسہ معلومات فراہم کرنے کے لیے ملک میں ایک مضبوط ڈیجیٹل زرعی ماحول دوست نظام کو فعال کرنا ہے۔ یہ مشن زراعت کے لیے ڈیجیٹل پبلک بنیادی ڈھانچہ جیسے کہ ایگریسٹاک، کرشی ڈیسیزن سپورٹ سسٹم، جامع مٹی کی زرخیزی اور پروفائل کا نقشہ اور مرکزی حکومت اورریاستی حکومتوں کے ذریعے شروع کیے گئے دیگر آئی ٹی اقدامات کا تصور پیش کرتا ہے۔ ایگریسٹاک پروجیکٹ اس مشن کے اہم اجزاء میں سے ایک ہے، جو کہ زراعت کے شعبے میں تین بنیادی اندراجات یا ڈیٹا بیس پر مشتمل ہے، یعنی کسانوں کی اندراجات ، جیو ریفرنس والے گاؤں کے نقشے اور بوائی کی جانے والی فصلوں کے اندراجات، ان تمام چیزوں کی تخلیق اور دیکھ بھال ریاستی حکومتوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے کی جاتی ہے۔ حکومت مشن کے نفاذ کے لیے تمام ریاستوں کو انتظامی اور تکنیکی مدد فراہم کر رہی ہے۔ ایگریسٹاک کسانوں کی آبادیاتی تفصیلات، زمین کی ملکیت اور بوائی کی گئی فصلوں کے بارے میں جامع اور مفید ڈیٹا فراہم کرتا ہے، جو کسانوں کو کریڈٹ، انشورنس، خریداری وغیرہ جیسے فوائد اور خدمات تک رسائی کے لیے ڈیجیٹل طور پر شناخت اور تصدیق کرنے کے قابل بناتا ہے۔ یہ ریاست کو ایسے حل تیار کرنے اور فراہم کرنے کے قابل بھی بناتا ہے جو کسانوں کے لیے ڈیجیٹل معیشت تک رسائی فراہم کرتے ہیں جیسے کہ قابل اعتماد طریقے سے بیج اور پیداوار وغیرہ کی خرید و فروخت کرنا اور اسے آن لائن پیش کرنا۔
مزید برآں، حکومت قومی زرعی مارکیٹ (ای۔ این اے ایم) کو نافذ کر رہی ہے، یہ ایک ورچوئل پلیٹ فارم ہےجو مختلف ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں (یو ٹی ایس) کی فزیکل ہول سیل منڈیوں اور مارکیٹوں کو مربوط کرتا ہے تاکہ کسانوں کو ان کی پیداوار کی بہتر منافع بخش قیمتوں کا ادراک کرنے کے لیے شفاف قیمتوں کی دریافت کے طریقہ کار کے ذریعے زرعی اجناس کی آن لائن تجارت کو آسان بنایا جا سکے۔ 31 دسمبر، 2024 تک، 23 ریاستوں اور 4 مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یو ٹی ایس) کی 1410 منڈیوں کوای۔این اے ایم پلیٹ فارم کے ساتھ مربوط کیا جاچکا ہے۔
زراعت اور کسانوں کی فلاح وبہبود کے وزیر مملکت جناب رام ناتھ ٹھاکر نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ جانکاری دی۔
****
ش ح۔م م ع۔ م ق ا۔
U NO:6471
(Release ID: 2102104)
Visitor Counter : 7