دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پی ایم اے وائی-جی کے تحت مکانات کی تقسیم

Posted On: 11 FEB 2025 5:44PM by PIB Delhi

دیہی علاقوں میں ”سب کے لیے مکان“ کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے، دیہی ترقی کی وزارت یکم اپریل 2016 سے پردھان منتری آواس یوجنا- گرامین (پی ایم اے وائی-جی) کو نافذ کر رہی ہے تاکہ اہل دیہی گھرانوں کو بنیادی سہولیات کے ساتھ مدد فراہم کر کے 2.95 کروڑ مکانات کی تعمیر کی جا سکے۔ مرکزی کابینہ نے اضافی 2 کروڑ دیہی مکانات کی تعمیر کے لیے ”مالی سال 2024-25 سے 2028-29 کے دوران پردھان منتری آواس یوجنا- گرامین (پی ایم اے وائی-جی) کے نفاذ“ کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔

پی ایم اے وائی-جی کے تحت فائدہ اٹھانے والوں کی شناخت سماجی اقتصادی ذات پر مبنی مردم شماری (ایس ای سی سی)-2011 کے تحت مقرر کردہ رہائش سے محرومی کے پیرامیٹروں اور اخراج کے معیار پر مبنی ہے اور متعلقہ گرام سبھا کی طرف سے درست تصدیق اور اپیل کے عمل کی تکمیل کے تابع ہے۔ پی ایم اے وائی-جی کے تحت استفادہ کنندگان کی اہلیت کی شناخت کے لیے ایس ای سی سی 2011 کے ڈیٹا بیس پر یہ پیرامیٹر/ معیار لاگو کیے گئے تھے۔

درمیانی مدت کے دوران پیدا ہونے والی نئی طلب کو پورا کرنے اور ایس ای سی سی 2011 پر مبنی مستقل انتظار کی فہرست (پی ڈبلیو ایل) میں اہل مستفیدین کی تعداد میں کمی کی وجہ سے فرق کو پورا کرنے کی ضرورت تھی۔ حکومت نے جنوری 2018 سے مارچ 2019 کے دوران آواس+ 2018 سروے کیا تاکہ ان مستفیدین کی شناخت کی جا سکے جن کا دعویٰ ہے کہ ایس ای سی سی 2011 سروے کے تحت انھیں چھوڑ دیا گیا ہے اور اس طرح ممکنہ طور پر اہل مستفیدین کی ایک اضافی فہرست تیار کی گئی۔ آواس + سروے کے دوران، ریاستوں/ مرکز زیر انتظام علاقوں کے ذریعے کل 3.90 کروڑ ممکنہ طور پر اہل گھرانوں کا اندراج کیا گیا تھا اور گرام سبھا کے ذریعہ ریمانڈ/تصدیق کے بعد، ریاستوں/ مرکز زیر انتظام علاقوں کے ذریعے کل 2.79 کروڑ ممکنہ طور پر اہل پائے گئے۔

4.95 کروڑ گھرانوں کے مجموعی مینڈیٹ میں سے 2.105 کروڑ مستفید کنبوں کو ایس ای سی سی 2011 سروے ڈیٹا بیس سے مختص کیا گیا ہے اور 1.688 کروڑ گھرانوں کو آواس + سروے ڈیٹا بیس سے گرام سبھاؤں کی تصدیق اور اس کے بعد اپیل کے عمل کے بعد مختص کیا گیا ہے۔

دیہی ترقی کے وزیر مملکت ڈاکٹر چندر شیکھر پیمسانی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع دی۔

****

ش ح۔ ف ش ع

U: 6461


(Release ID: 2102071) Visitor Counter : 50
Read this release in: English , Hindi , Punjabi