اسٹیل کی وزارت
ایس اے آئی ایل کے ذریعے سرمایہ کاری
Posted On:
11 FEB 2025 1:08PM by PIB Delhi
مالی سال 2024-25 اور 2025-26 کے لیے ایس اے آئی ایل کے لیے بالترتیب 5,700 کروڑ روپے اور 7,500 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی منظوری دی گئی ہے۔ ان اخراجات میں مکمل شدہ اسکیموں کے لیے ادائیگیوں، جاری اسکیموں کے لیے پیش رفت کی ادائیگی، کیپٹل مرمت/اسپیئر اور جوائنٹ وینچروں میں سرمایہ کاری کے اخراجات میں ایس اے آئی ایل کا حصہ شامل ہے۔
اسٹیل انڈسٹری نے فلیٹ اسٹیل مصنوعات، سی آر این او اور ہاٹ رولڈ کوائل کی درآمدات پر نامزد اتھارٹی کے ساتھ درآمدات سے متعلق تحقیقات شروع کرنے کے لیے درخواستیں درج کی ہیں۔
اسٹیل ایک غیر منظم سیکٹر ہے اور حکومت اسٹیل سیکٹر کی ترقی کے لیے ایک سازگار پالیسی ماحول بنا کر سہولت کار کے طور پر کام کرتی ہے۔ اسٹیل پلانٹوں کے قیام کے بارے میں فیصلے صنعت کی طرف سے ٹیکنو کمرشل غور و فکر کی بنیاد پر کیے جاتے ہیں جیسے کہ خام مال کی دستیابی، رسد کی آسانی، مارکیٹ تک رسائی وغیرہ۔
اسٹیل اور بھاری صنعتوں کے وزیر مملکت جناب بھوپتی راجو سری نواس ورما نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔
***********
ش ح۔ ف ش ع
U: 6458
(Release ID: 2102018)
Visitor Counter : 19