اسٹیل کی وزارت
سی ایس آر کے تحت فلاحی کام
Posted On:
11 FEB 2025 1:05PM by PIB Delhi
اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ (ایس اے آئی ایل) کمپنیز ایکٹ، 2013 کے سیکشن 135 اور سی ایس آر قوانین اور اس میں ترمیم کے مطابق بنیادی طور پر اسٹیل ٹاؤن شپ اور کانوں کے دائرے میں کارپوریٹ سماجی ذمے داری (سی ایس آر) پروجیکٹوں کو انجام دیتا ہے۔ ان میں تعلیم اور صحت کا فروغ، خواتین کو با اختیار بنانا، سیلف ہیلپ گروپ کے ذریعے پائیدار آمدنی پیدا کرنا، معذور افراد (خصوصی صلاحیتوں کے حامل افراد) کی مدد، پانی اور صفائی کی سہولیات تک رسائی، گاؤں کی ترقی، ماحولیات کی دیکھ بھال، کھیلوں کی کوچنگ، روایتی فن اور ثقافت کا فروغ شامل ہیں۔ پچھلے تین سالوں کے دوران ایس اے آئی ایل کے سی ایس آر کے اخراجات کی تفصیلات، علاقے کے لحاظ سے درج ذیل ہیں: -
(روپے لاکھ میں)
نمبر
|
ایس اے آئی ایل سی ایس آر کے علاقے کے لحاظ سے اخراجات
|
21-22
|
22-23*
|
23-24*
|
24-25 (H1)
|
1
|
صحت کی دیکھ بھال، پینے کا پانی، صفائی ستھرائی اور سماجی تحفظ (بزرگ شہری اور معذور افراد)
|
6648
|
4676
|
3592
|
357
|
2
|
تعلیم
|
850
|
3041
|
4398
|
1157
|
3
|
ذریعہ معاش پیدا کرنا/ہنر مندی کی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانا
|
333
|
1574
|
1739
|
92
|
4
|
کھیل، آرٹ اور کلچر
|
213
|
2695
|
3288
|
124
|
5
|
دیہی ترقی اور ماحولیات کی فراہمی
|
1211
|
3616
|
2885
|
98
|
6
|
انتظامی اوور ہیڈ وغیرہ
|
169
|
644
|
291
|
9
|
|
کُل
|
9424
|
16246*
|
16193*
|
1837
|
ایس اے آئی ایل نے سال 2023-24 میں ریاست چھتیس گڑھ کے اضلاع کانکیر، نارائن پور، راج ناندگاؤں، ریاست جھارکھنڈ میں بوکارو، مغربی سنگھ بھوم اور رانچی اضلاع اور ریاست بہار میں ضلع بانکا جیسے خواہش مند اضلاع میں سی ایس آر پروجیکٹ شروع کیے ہیں۔ ریاست بہار میں، سیل نے سال 2023-24 میں سی ایس آر کے تحت تین پروجیکٹ شروع کیے ہیں۔
معاشرے کی ضروریات اور ایس اے آئی ایل کی سی ایس آر پالیسی کے مطابق ایس اے آئی ایل کے ذریعے کیے گئے سی ایس آر پروگراموں/منصوبوں کے مجموعی اثرات کا جائزہ لینے کے لیے سروے کیا جاتا ہے۔
اسٹیل اور بھاری صنعتوں کے وزیر مملکت جناب بھوپتی راجو سری نواس ورما نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔
*************
ش ح۔ ف ش ع
U: 6456
(Release ID: 2101994)
Visitor Counter : 27