وزارت دفاع
دفاع کے وزیر مملکت نے بنگلورو میں ایرو انڈیا میں بھارتی فضائیہ کے سیمینار سے خطاب کیا
Posted On:
11 FEB 2025 6:38PM by PIB Delhi
مستقبل کی تکنالوجیوں کی جستجو میں اور اندرونِ ملک دفاعی صنعت کے مضمرات کو بروئے کار لانے کے سلسلے میں، بھارتی فضائیہ (آئی اے ایف) نے 11 فروری 2025 کو کرناٹک کے شہر بنگلورو میں ایرو انڈیا 2025 کے دوران ’نواچار اُتکرشٹم بھوِشیَم‘ (اختراع بہتر مستقبل کا راستہ ہے) کے موضوع پر ایک سیمینار کا اہتمام کیا۔ سیمینار کا مقصد دفاعی افواج، صنعت اور تحقیق و ترقی کی ایجنسیوں کے درمیان تال میل کی حوصلہ افزائی کرنا، اور اختراع کے لیے ایک مضبوط ماحولیاتی نظام کو پروان چڑھانا تھا۔ دفاع کے وزیر مملکت جناب سنجے سیٹھ نے فضائیہ کے سربراہ کی موجودگی میں اس تقریب سے خطاب کیا۔
دفاع کے وزیر مملکت نے مقامی دفاعی ترقی اور مینوفیکچرنگ کی فعال حمایت میں بھارتی فضائیہ کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا، "آتم نربھرتا محض ایک پالیسی نہیں ہے بلکہ ہندوستان کے مستقبل کے لیے تبدیلی کا وژن ہے۔ دفاعی شعبہ اس وژن کے سنگ بنیاد کے طور پر کھڑا ہے، جہاں مقامی جدت طرازی کو فروغ دینا اور غیر ملکی تکنالوجیوں پر انحصار کو کم کرنا سب سے اہم ہے۔"
جناب سنجے سیٹھ نے مزید کہا کہ دیسی دفاعی صلاحیت کی ترقی مسلح افواج کی آپریشنل صلاحیت کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ مسلسل دیکھ بھال کی حمایت اور آپریشنل برتری کو یقینی بنائے گی۔ یہ اس امر کو یقینی بنائے گی کہ سروسز ہمیشہ مستقبل کے لیے تیار اور وقت سے آگے ہوں۔ انہوں نے اس حقیقت پر روشنی ڈالی کہ گزشتہ چند برسوں میں، فضائیہ نے آئی ڈی ای ایکس اسکیم کے تحت 78 پروجیکٹوں، ایم اے کے ای کے تحت 48 اور ٹی ڈی ایف پہل قدمی کے تحت 37 پروجیکٹ کامیابی کے ساتھ شروع کیے ہیں جو ترقی کے مختلف مراحل میں ہیں۔
دفاع کے وزیر مملکت نے تمام متعلقہ فریقوں پر زور دیا کہ وہ مسلح افواج کو ایسے آلات سے لیس کرنے میں مدد کریں جن کی انہیں حفاظتی چنوتیوں سے نمٹنے میں ضرورت ہے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ ایم ایس ایم اکائیاں اور سٹارٹ اپ ادارے ہندوستان میں جدت طرازی کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، جن میں بے مثال رفتار سے تبدیلی لانے کی فعالیت اور تخلیقی صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے ایم ایس ایم ای اکائیوں کی مزید حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں اور دفاعی پیداوار میں جرات مندانہ قدم اٹھائیں، کیونکہ ان کا تعاون ایک محفوظ اور خود کفیل ہندوستان کی تعمیر میں اہم ہے۔
سیمینار کے دوران، دفاع کے وزیر دفاع نے فضائیہ کی جانب سے تصنیف کردہ کمپینڈیم جاری کیا، 'بھارتی صنعت کے لیے چنوتیوں اور مواقع کا بھارتی فضائیہ کا کمپینڈیم' جو دفاعی شعبے میں اہم چنوتیوں کی نشاندہی کرتا ہے اور ایرو اسپیس کے شعبے میں جدت اور ترقی کے مواقع کو اجاگر کرتا ہے۔ انہوں نے بھارتی فضائیہ اور ایچ اے ایل کے درمیان سپلائی آرڈرز، سرٹیفیکیشن اور ادائیگیوں کے لیے بھارتی فضائیہ کے ذریعے تخلیق کردہ وایو وی آئی ٹی ٹی ڈیجیٹل پورٹل بھی لانچ کیا، جس سے نہ صرف ڈیجیٹلائزیشن میں اضافہ ہوگا بلکہ کارکردگی اور شفافیت کو بھی بہتر بنایا جائے گا۔ مزید، انہوں نے مہر بابا II مقابلہ کے فاتحین کا اعلان کیا اور ساتھ ہی مہر بابا III چیلنج کا آغاز کیا۔
تقریب کے ایک حصے کے طور پر، 'انسانی عملے اور غیر انسانی عملے کی ٹیمنگ- تصور سے ہدف تک' کے موضوع پر ایک پینل ڈسکشن کا انعقاد ایرو اسپیس شعبے کے نامور ماہرین بشمول سائنسدانوں، صنعت کاروں، سرٹیفیکیشن ایجنسیوں اور اختتامی صارفین کے ساتھ کیا گیا۔ پینل ڈسکشن نے ہمارے ملک کی ابھرتی ہوئی دفاعی اور سلامتی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مستقبل کی تکنالوجیوں کے لیے مقامی حل تلاشنے میں ہندوستانی صنعت کے اہم کردار پر زور دیا۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:6450
(Release ID: 2101988)
Visitor Counter : 26