وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

ماہی پروری اور آبی زراعت کا بنیادی ڈھانچہ

Posted On: 11 FEB 2025 4:24PM by PIB Delhi

ماہی پروری ، مویشی پروری اور ڈیری کے وزیر مملکت جناب راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ  ماہی پروری ، مویشی پروری  اور ڈیری کی وزارت کے تحت  ماہی پروری کا محکمہ ،مالی سال 19-2018سے 7522.48 کروڑ روپے  کےکلُ  اخراجات سے ماہی پروری اور آبی زراعت بنیادی ڈھانچہ ترقیاتی فنڈ (ایف آئی ڈی ایف ) کو لاگو کر رہا ہے ۔ دیگر باتوں کے ساتھ ساتھ ایف آئی ڈی ایف  ماہی  پروری کے بنیادی ڈھانچے کی مختلف سہولیات کی ترقی کے لیے اہل اداروں (ای ایز) کو رعایتی مالیات فراہم کرتا ہے، بشمول ریاستی حکومتیں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں، ریاستی اداروں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو ماہی گیری کے بنیادی ڈھانچے کی شناخت کی سہولیات کی ترقی کے لیے۔ ماہی پروری اور آبی زراعت بنیادی ڈھانچہ ترقیاتی فنڈ کے تحت، ماہی پروری کا محکمہ این ایل ای ایس کی طرف سے سالانہ 5فیصد  سے کم نہ ہونے والے سود کی شرح پر رعایتی رقوم فراہم کرنے کے لیے 3فیصد  سالانہ تک سود کی رعایت فراہم کرتا ہے۔ ماہی پروری اور آبی زراعت بنیادی ڈھانچہ ترقیاتی فنڈ  اسکیم کے تحت، ماہی پروری کے محکمے، ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری  کی وزارت نے 5801.06 کروڑ روپے کی کل لاگت سے کل 136 پروجیکٹ تجاویز/پروجیکٹس کو منظوری دی ہے جس میں پروجیکٹ کی لاگت سود میں رعایت کے لیے 3858.19 کروڑ روپے مختلف ریاستی حکومتوں مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور دیگر اہل اداروں سے موصول ہوئی ہے۔ اندرون ملک ماہی  پروری سمیت ماہی  پروری کے شعبے میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے ماہی پروری اور آبی زراعت بنیادی ڈھانچہ ترقیاتی فنڈ کے تحت منظور شدہ پروجیکٹ کی تجاویز کی ریاست مرکز کے زیر انتظام علاقہ  وار تفصیلات ذیل میں پیش کی گئی ہیں:

 

نمبر شمار

شہروں کے نام

منظور شدہ پروجیکٹوں کی تعداد

پروجیکٹ کی کلُ لاگت

سود میں رعایت کی حقدار رقم

1

آندھرا پردیش

10

1396.83

653.06

2

اروناچل پردیش

1

0.68

0.54

3

آسام

1

0.41

0.18

4

گوا

1

6.42

5.00

5

گجرات

5

1354.92

750.00

6

ہریانہ

1

1.17

0.64

7

ہماچل پردیش

1

5.17

5.00

8

جموں وکشمیر

2

120.70

93.17

9

کرناٹک

2

1.44

0.79

10

کیرالہ

3

162.82

151.20

11

مہاراشٹر

13

1031.30

770.25

12

منی پور

4

1.15

0.90

13

میزورم

1

8.57

6.85

14

اڈیشہ

4

60.18

33.83

15

پڈوچیری

1

2.46

1.97

16

تمل ناڈو

66

1576.08

1337.81

17

تلنگانہ

1

4.70

2.31

18

اترپردیش

1

0.22

0.09

19

مغربی بنگال

18

66.07

44.69

کل میزان

136

5801.06

3858.19

 

 

********

 

 (ش ح۔  م ع ۔ت ا)

UNO-6432


(Release ID: 2101916) Visitor Counter : 19


Read this release in: English , Hindi