مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کی ’فن طباخی، دستکاری اور کلکس - موڈز اینڈ میجک’ فیسٹول کی میزبانی، ہندوستان کے اسٹریٹ فوڈ اینڈ کرافٹ ہیریٹیج کواحترام  دینے کی ایک اور کوشش


یہ فیسٹول علاقائی ذائقہ، دستکاری اور روایت کی ایک منفرد نمائش،ا سٹریٹ فوڈ فروشوں اور خواتین کے سیلف ہیلپ گروپس کو ایک قومی پلیٹ فارم پر لا کر مقامی معیشتوں کو مضبوط کرتا ہے

Posted On: 11 FEB 2025 3:51PM by PIB Delhi

ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت(ایم او ایچ یو اے) 8 سے 23 فروری 2025 تک امرت ادیان، راشٹرپتی بھون میں‘‘ فن طباخی، دستکاری اور کلکس - موڈز اینڈ میجک’’، اسٹریٹ فوڈ اینڈ ہینڈی کرافٹ فیسٹول کی میزبانی کر رہی ہے۔

اس اقدام کا مقصد ہندوستان کے متنوع اسٹریٹ فوڈ اور دستکاری کا جشن منانا ہے جو ہندوستان بھر سے سیلف ہیلپ گروپس ( ایس ایچ جی ایس)اور اسٹریٹ فوڈ فروشوں کو پیش کرتے ہیں جو ان کی رسائی کو بڑھانے اور مرکزی دھارے کے بازاروں میں ضم کرنے کا ایک پلیٹ فارم مہیا کراتا ہے۔

اسٹریٹ فوڈ فیسٹول کی ایک اہم خصوصیت  یہ ہے، جس میں ملک بھر سے مستند ذائقوں کو پیش کیا گیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ خواتین کاروباریوں کی قیادت میں40  ایس ایچ جی ایس، دستکاری کے نمونے، فنی مصنوعات اور روایتی پکوانوں کی نمائش کر رہے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001YVRW.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002KXUZ.jpg

 فیسٹول میں ایک تخلیقی جہت کا اضافہ کرتے ہوئے-‘کرتویہ پتھ ٹو امرت  ادیان ’ فوٹوگرافی مقابلہ مائی گوو- MyGov کے ذریعہ شرکاء کو کرتویہ پتھ سے امرت  ادیان تک لوگوں کے متحرک مزاج اور خوشی کے اظہار کے ساتھ ساتھ امرت  ادیان کے اندر فیسٹول کے ماحول کو حاصل کرنے کے لیے مدعو کر رہا ہے۔

ہندوستان کے تنوع کا جشن مناتے ہوئے کرتویہ پتھ پر منتخب تصاویر کی نمائش کی جائے گی۔ یہ مقابلہ 8 سے 21 فروری تک چلے گا اور نتائج کا اعلان 23 فروری 2025 کو کیا جائے گا۔

سوبھاؤ سوچھتا اور سنسکار سوچھتا کو برقرار رکھنے کے لیے یہ  فیسٹول ایک سنگل-یوز-پلاسٹک ضائع ہونے والی تقریب ہے جس میں ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک کا استعمال نہیں کیا جاتا ہے۔ نمائش کنندگان اور اسٹریٹ فوڈ فروش خصوصی طور پر بایو ڈیگریڈیبل مصنوعات استعمال کر رہے ہیں۔ مزید برآں، سوکھا فضلہ ری- سائیکلنگ کے لیے بھیجا جا رہا ہے، جبکہ گیلا فضلہ براہ راست تقریب سے کمپوسٹنگ کے لئے بھیجا جا رہا ہے۔

ثقافتی جشن سے ہٹ کریہ فیسٹول اقتصادی اور سماجی اہمیت رکھتا ہے، جو کہ عزت مآب وزیر اعظم کے ‘ووکل فار لوکل’ویژن کے مطابق خواتین کاروباریوں، نچلی سطح کے دستکاروں اور غیر رسمی اسٹریٹ وینڈرز کو بااختیار بناتا ہے۔

*******

ش ح- ظ ا- ن م

UR No.6428


(Release ID: 2101885) Visitor Counter : 35


Read this release in: English , Hindi