پنچایتی راج کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر مملکت پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل 13 فروری 2025 کو نئی دہلی میں ڈیوولیوشن انڈیکس رپورٹ جاری کریں گے


پنچایت ڈیوولیوشن اِنڈیکس اس بات کا  جائزہ  لینے کے لیے ہے کہ پنچایتیں  کس قدر ‘بااختیار’ ہیں ؛  دیہی مقامی اداروں کی  خودمختاری اور آتم نربھرتا سے متعلق ریاستوں کی درجہ بندی کو اُجاگر کیا جائے گا

Posted On: 11 FEB 2025 2:07PM by PIB Delhi

ہندوستان میں دیہی مقامی حکومت کو مزید مستحکم کرنے کے اہم اقدام کے طور پر پنچایتی راج کی وزارت اور ماہی گیری ، مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت کے وزیر مملکت پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل 13 فروری 2025 کو انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (آئی آئی پی اے) نئی دہلی میں جامع ڈیوولیوشن انڈیکس رپورٹ جاری کریں گے۔  ‘‘ریاستوں میں پنچایتوں کو تفویض اختیارات کی حالت- اشاریہ جاتی شواہد  پر مبنی درجہ بندی 2024’’ کے عنوان سے  پیش ہونے والی یہ رپورٹ پنچایتی راج اداروں (پی آر آئی) کو بااختیار بنانے اور 73 ویں آئینی ترمیم کے ‘‘لوکل سیلف گورنمنٹ’’ کے وِژن کو عملی جامہ پہنانے کی سمت میں  ہندوستان کے سفر میں ایک سنگ میل کی نشاندہی کرتی ہے۔  اس تقریب رسم اجراء میں پنچایتی راج کی وزارت کے سکریٹری جناب وویک بھاردواج اور وزارت کے دیگر سینئر افسران اور آئی آئی پی اے، نئی دہلی کے فیکلٹی ممبران شرکت کریں گے۔

ڈیوولیوشن  اِنڈیکس، جو محتاط تحقیق اور ماہرانہ تجزیے کا نتیجہ ہے، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں لامرکزیت کی پیش رفت کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے۔  روایتی میٹرکس سے آگے بڑھ کر، اِس  انڈیکس میں چھ اہم جہتوں کا جائزہ لیا گیاہے:فریم ورک، کام کاج ، مالیات،عملہ، صلاحیت سازی اور پنچایتوں کا احتساب۔  اِنڈیکس میں خاص طور پر اس بات کا جائزہ لیاگیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 243 جی کی حقیقی روح کی عکاسی کرتے ہوئے آزادانہ فیصلے کرنے اور ان پر عمل درآمد کرنے کے لیے پنچایتیں کس قدر‘ بااختیار’ہیں۔ یہ آرٹیکل ریاستی قانون سازوں کو گیارہویں شیڈول میں درج 29 مضامین میں پنچایتوں کو اختیارات اور ذمہ داریاں منتقل کرنے کا اختیار دیتا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001MGLC.jpg

 

ڈیولیوشن اِنڈیکس  باہمی تعاون پر مبنی وفاقیت اور مقامی خود مختاری کو مضبوط کرنے کے وسیلہ کے طور پر کام کرتا ہے، جس سے ریاستیں بہتری کے شعبوں کی نشاندہی کر سکتی ہیں اور زیادہ بااختیار اور مؤثر پنچایتوں کے لیے بہترین طریقوں کو اپنا سکتی ہیں ۔  جو چیز اس ڈیوولیوشن اِنڈیکس کو ممتاز بناتی ہے، وہ متعددشراکت داروں کے لیے اس کی عملی افادیت ہے۔  شہریوں کے لیے ، یہ پنچایت کے کام کاج اور وسائل کی تقسیم پر نظر رکھنے میں شفافیت فراہم کرتا ہے۔  منتخب نمائندوں کے لیے، یہ وکالت اور اصلاحات کی خاطر ڈیٹا پر مبنی معلومات پیش کرتا ہے۔  سرکاری اہلکاروں کے لیے، یہ لامرکزیت کی مؤثر پالیسیوں کو نافذ کرنے کے روڈ میپ کے طور پر کام کرتا ہے۔  پالیسی ساز ادارے مقامی حکمرانی کی مجموعی صحت کا جائزہ لینے اور اس بات کی نشاندہی کرنے کے لیے کہ اصلاحات کی سب سے زیادہ فوری ضرورت کہاں ہے، ڈیوولیوشن اِنڈیکس کا استعمال کر سکتے ہیں۔  یہ پہل وکست بھارت کے وِژن سے ہم آہنگ ہے، جہاں ترقی یافتہ اور بااختیار پنچایتیں دیہی تبدیلی کی بنیاد کے طور پر کام کرتی ہیں ، جس سے نچلی سطح پر جامع ترقی اور پائیدار ترقی کو فروغ ملتا ہے۔

 

********

 

ش ح۔م ش ع۔ن ع

U-6411

 


(Release ID: 2101813) Visitor Counter : 33


Read this release in: English , Hindi , Punjabi