سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمانی سوال: پی ایم-اےجے اے وائی کے تحت ہاسٹل کی سہولیات

Posted On: 11 FEB 2025 1:52PM by PIB Delhi

پردھان منتری انوسوچت جاتی ابھیودیہ یوجنا (پی ایم-اے جے اے وائی) ایک مرکزی اِسپانسر شدہ اسکیم ہے، جسے 2021-22 سے نافذ کیا جا رہا ہے ۔  بڑے پیمانے پر  اس اسکیم کے تین اجزاء ہیں یعنی (1) ‘آدَرش گرام’ ، (2) ‘درج فہرست ذات (ایس سی) برادریوں کی سماجی و اقتصادی بہبود کے  واسطے ضلع/ریاستی سطح کے پروجیکٹوں کے لیے امداد ی گرانٹ’  اور (iii) ‘ہاسٹل’ سہولیات۔

اس اسکیم کے مقاصد یہ ہیں:

  1. درج فہرست ذات کے اکثریتی دیہاتوں میں مناسب بنیادی ڈھانچے اور مطلوبہ خدمات کو یقینی بنا کر سماجی و اقتصادی ترقی کے اشاریے کو بہتر بنانا ۔

(ii) ہنر مندی کے فروغ ، آمدنی پیدا کرنے والی اسکیموں اور دیگر اقدامات کے ذریعے روزگار کے اضافی مواقع پیدا کرکے درج فہرست ذاتوں  میں غربت کو کم کرنا ۔

(iii)  شرح خواندگی میں اضافہ کرنا اور معیاری اداروں کے ساتھ ساتھ رہائشی اسکولوں میں، جہاں ضرورت ہو ، خاص طور پر آرزومند اضلاع/درج فہرست ذات کےاکثریتی بلاکس اور ہندوستان میں دوسری جگہوں پر مناسب رہائشی سہولیات فراہم کرکے اسکولوں اور اعلیٰ تعلیمی اداروں میں درج فہرست ذات کے اندراج کی حوصلہ افزائی کرنا ۔

پی ایم-اےجے اے وائی کے تحت ہاسٹل کی تعمیر درج فہرست ذاتوں (ایس سی) سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو معیاری تعلیم حاصل کرنے کے قابل بنانے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہے ۔  اس طرح کے ہاسٹل ملک کے دیہی اور دور افتادہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو رہائشی سہولیات فراہم کرنے کے لیے فائدہ مند ہیں ۔اس کے لیے  اُن علاقوں کو ترجیح دی جاتی ہے، جہاں درج فہرست ذات آبادی کی اکثریت ہو ، خاص طور پر ان علاقوں میں، جہاں ایس سی طلبہ کے لیے مناسب ہاسٹل کی سہولیات دستیاب نہیں ہیں ۔

اب تک 867 ہاسٹلز کو منظوری دی جا چکی ہے اور 69795  مستحق طلبہ ہاسٹل کی سہولیات سے مستفید ہو چکے ہیں ۔

یہ معلومات آج لوک سبھا میں پوچھے گئے سوال کے تحریری جواب میں سماجی انصاف اور  تفویض اختیارات مرکزی وزیر مملکت جناب رام داس اٹھاؤلے نے فراہم کیں ۔

 

********

ش ح۔م ش ع۔ن ع

U-6409


(Release ID: 2101730) Visitor Counter : 17


Read this release in: English , Hindi , Tamil