وزارت سیاحت
مہاکمبھ 2025
Posted On:
10 FEB 2025 5:15PM by PIB Delhi
سیاحت کی وزارت مختلف اقدامات کے ذریعے مہا کمبھ 2025 کو فروغ دے رہی ہے۔ وزارت نے مناسب معلومات فراہم کرنے اور غیر ملکی سیاحوں، میڈیا، اثر و رسوخ وغیرہ سمیت زائرین کے ساتھ مشغول ہونے کے لیے میلے کے علاقے میں ایک ’انکریڈیبل انڈیا پویلین‘ قائم کیا ہے۔
نیا تخلیقی قدم، مہا کمبھ کے لیے یوپی ایس ٹی ڈی سی،آئی آر سی ٹی سی مختلف ایئر لائنز وغیرہ کی طرف سے پیش کردہ مختلف ٹور پیکجز، فلائٹ آپشنز، رہائش کے اختیارات کے حوالے سے ایک ڈیجیٹل کتابچہ تیار کیا گیا ہے اور اس کی ترسیل کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ سیاحوں کے لیے وقف مہاکمبھ ٹورسٹ انفو لائن (1800111363) قائم کی گئی ہے۔
سیاحت کی وزارت کے سوشل میڈیا ہینڈل کے ذریعے بھی مہا کمبھ کی تشہیر کی جا رہی ہے۔
انڈیا ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (آئی ٹی ڈی سی)، جو کہ وزارت سیاحت کا ایک عوامی شعبہ ہے، نے پریاگ راج کے ٹینٹ سیٹی میں 80 لگژری خیمہ رہائش گاہیں قائم کی ہیں۔
وزارت ثقافت نے نارتھ سینٹرل زون کلچرل سینٹر کے ذریعے میلہ کے علاقے میں ایک ثقافتی گاؤں قائم کیا ہے جسے کلاگرام کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس کلا گرام میں انوبھوت منڈپم، فنکاروں کی پرفارمنس، فوڈ زون، روایتی ہندوستانی دستکاری اور ہینڈ لومز کی نمائش اور فروخت وغیرہ شامل ہیں۔
سیاحوں، زائرین اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی حفاظت، سلامتی اور بہبود سمیت بنیادی ڈھانچے اور سہولیات کی فراہمی اور فروغ ریاستی حکومت کے امور ہیں۔
یہ اطلاع مرکزی وزیر سیاحت اور ثقافت جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
****
ش ح۔ع و۔ م ق ا۔
U NO:6391
(Release ID: 2101603)
Visitor Counter : 31