پارلیمانی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

یوتھ پارلیمنٹ کے مقابلے

Posted On: 10 FEB 2025 8:22PM by PIB Delhi

یوتھ پارلیمنٹ کے مقابلوں کے انعقاد کے لیے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مالی اعانت کی اسکیم کے مطابق، پارلیمانی امور کی وزارت متعلقہ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے مقابلوں کی تکمیل پر دعووں کی وصولی کے لیے درج ذیل حدود کے مطابق مالی امداد فراہم کرتی ہے:-

نمبر شمار

مقننہ کی تعداد

ادائیگی کے لیے زیادہ سے زیادہ رقم

1.

مقننہ جن کے ارکان کی تعداد 100 تک ہے

3 لاکھ روپے فی مقننہ سالانہ

2.

100 سے 200 کے درمیان ممبران والی مقننہ

4 لاکھ روپے فی مقننہ سالانہ

3.

200 سے زیادہ ممبران والی مقننہ

5 لاکھ روپے فی مقننہ سالانہ

4.

مرکز کے زیر انتظام خطے  میں کوئی مقننہ نہیں ہے

2 لاکھ روپے فی یوٹی سالانہ

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

مالی سال 25-2024 کے دوران، مدھیہ پردیش، ہریانہ اور اوڈیشہ کی ریاستوں کو ادا کی گئی مالی امداد کی کل رقم حسب ذیل ہے:

نمبر شمار

ریاست

ادا شدہ رقم

 

مدھیہ پردیش

4,83,145 روپے

 

ہریانہ

2,75,335 روپے

 

اوڈیشہ

3,66,578 روپے

مجموعی رقم

11,25,058 روپے

 

 

 

 

 

 

 

 

 

اسکیم کے رہنما خطوط کے مطابق، وزارت یوتھ پارلیمنٹ کے اجلاسوں میں سوالات و جوابات اور دیگر مباحث کے لیے کوئی خاص موضوع تجویز نہیں کرتی ہے۔ تاہم، یہ ضروری ہے کہ یوتھ پارلیمنٹ کے اجلاسوں میں اٹھائے گئے معاملات عصری اہمیت کے حامل اور متعلقہ مسائل، فلاحی سرگرمیاں، ملکی دفاع، سماجی انصاف، سماجی اصلاحات، معاشی ترقی، فرقہ وارانہ ہم آہنگی، صحت اور طلبہ کے نظم و ضبط وغیرہ سے متعلق ہوں۔

پارلیمانی امور کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ن م(

6381


(Release ID: 2101577) Visitor Counter : 36
Read this release in: English , Hindi