اقلیتی امور کی وزارتت
اقلیتی امور کی وزارت خاص طور پر چھ مرکزی نوٹیفائیڈ اقلیتی برادریوں کو سماجی، اقتصادی اور تعلیمی بااختیار بنانے کے لیے ملک بھر میں مختلف اسکیمیں نافذ کررہی ہے
Posted On:
10 FEB 2025 8:18PM by PIB Delhi
حکومت اقلیتوں، خاص طور پر معاشرے کے معاشی طور پر کمزور اور کم مراعات یافتہ طبقوں سمیت ہر طبقے کی بہبود اور ترقی کے لیے مختلف اسکیمیں نافذ کرتی ہے۔ اقلیتی امور کی وزارت خاص طور پر چھ (6) مرکزی طور پر نوٹیفائیڈ اقلیتی برادریوں کی سماجی، اقتصادی اور تعلیمی بااختیار بنانے کے لیے ملک بھر میں مختلف اسکیمیں نافذ کرتی ہے۔ اُداسی/اداسین فرقہ ان نوٹیفائیڈ کمیونٹیز یعنی سکھ کمیونٹی میں سے ایک کے تحت آتا ہے۔ یہ اسکیمیں اقلیتوں کے کمزور طبقات کے لیے ہیں۔ اقلیتی امور کی طرف سے اقلیتی برادریوں کی فلاح و بہبود کے لیے جو اسکیمیں/ پروگرام نافذ کیے گئے ہیں وہ درج ذیل ہیں:
1. تعلیمی بااختیار بنانے کی اسکیمیں
(i) پری میٹرک، (ii) پوسٹ میٹرک اور (iii) میرٹ اور مطالبہ پر مبنی وظائف
2. روزگار اور اقتصادی بااختیار بنانے کی اسکیمیں
(i) پردھان منتری وراست کا سموردھن (پی ایم وکاس)
(ii) قومی اقلیتی ترقی اور مالیاتی کارپوریشن (این ایم ڈی ایف سی) کے لیے حصّے داری
اقلیتوں کو رعایتی قرضوں کی فراہمی۔
3. بنیادی ڈھانچے کی ترقی کیلئے اسکیم
(i) پردھان منتری جن وکاس کاریہ کرم (پی ایم جے وی کے)
تمام اسکیموں نے مل کر اعلیٰ سطح کی مہارتوں کے حصول، روزی روٹی کے زیادہ مواقع، روزگار کی اعلیٰ صلاحیت، بہتر بنیادی ڈھانچے تک بہتر رسائی، بہتر صحت اور اقلیتی برادریوں کی مجموعی بہبود میں تعاون کیا ہے۔
یہ اطلاع اقلیتی اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U : 6384 )
(Release ID: 2101547)
Visitor Counter : 32