مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شہر کی بہتر منصوبہ بندی کے انتظام کے لیے شہری عملے کو بااختیار بنانا

Posted On: 10 FEB 2025 5:19PM by PIB Delhi

ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت(ایم او ایچ یو اے) اٹل مشن برائے تجدید نو اور شہری تبدیلی (امروت) کو نافذ کر رہی ہے، جو 25 جون 2015 کو شروع کیا گیا تھا۔ اسمارٹ عناصر، اجزاء اور ٹیکنالوجی امروت منصوبوں کا حصہ ہیں اور اس کا مقصد پائیدار شہری ترقی کو فروغ دینا ہے۔ امروت رہنما خطوط واٹر سپلائی اور سیوریج پروجیکٹس کے حصے کے طور پر سپروائزری کنٹرول اور ڈیٹا کا حصول (ایس سی اے ڈی اے) جیسے اسمارٹ عناصر کے لیے فراہم کرتا ہے۔ جیسا کہ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یو ٹی) کے ذریعہ اطلاع دی گئی ہے، ایس سی اے ڈی اے کے ساتھ 230 واٹر سپلائی پروجیکٹ اور 146 سیوریج پروجیکٹ نافذ  کیے گئے ہیں۔

ٹیکنالوجی سب مشن امروت 2.0 کا ایک اہم جزو ہے تاکہ اسٹارٹ اپ آئیڈیا اورنجی  انٹرپرینیورشپ کی حوصلہ افزائی کی جا سکے اور انہیں پائلٹ پروجیکٹ میں شامل کیا جا سکے۔ جیسا کہ امروت 2.0میں1482 واٹر سپلائی پروجیکٹ کے تحت ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ رپورٹ کیا گیا ہے، ایس سی اے ڈی اے کے ساتھ 241 سیوریج پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے۔

ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت، مختلف اسکیموں جیسے اٹل مشن برائے تجدید نو اور شہری تبدیلی (امروت) کے ذریعہ صلاحیت سازی کی سرگرمیوں میں ریاستوں/شہری مقامی اداروں (یو ایل بی)، یو ایل بی کے عہدیداروں، خواتین سمیت سماج کے تمام طبقات کےمنتخب نمائندوں وغیرہ کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیےمدد کر رہی ہے ۔ امروت کے تحت، 45000 کارکنوں کے ہدف کے مقابلے میں، اب تک 57134 کارکنوں کو پہلے ہی تربیت دی جا چکی ہے۔ امروت 2.0 کے تحت، تمام شراکت داروں بشمول ٹھیکیداروں، پلمبروں، پلانٹ آپریٹروں، طلباء، خواتین اور شہریوں کے لیے صلاحیت سازی کے پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں۔

ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت نے مختلف خطوں میں 4 اداروں کو شہری منصوبہ بندی اور ڈیزائن میں سینٹر آف ایکسیلنس (سی او ای) کے طور پر نامزد کیا ہے، جو سول سرونٹ،ا سٹیٹ ٹاؤن پلانر، میونسپل افسران، پریکٹیشنر/پیشہ ور افراد، نوجوان طلباء وغیرہ کو تصدیق شدہ ٹریننگ/ تصدیق شدہ کورسز فراہم کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ، ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت نے 6 اداروں کو امروت فنڈڈ سینٹر آف اربن پلاننگ کو  صلاحیت سازی کے  لیے بھی نامزد کیا ہے۔ ان اداروں کے لیے دیگر چیزوں کے ساتھ ساتھ ان کے کردار میں میونسپل افسران/ ٹاؤن اور کنٹری پلاننگ کے اہلکاروں کے لیے مخصوص تربیت، ریاستی/ مقامی حکام کی استعداد کار میں اضافہ اور شہری منصوبہ بندی میں ان کا ہاتھ بٹانا شامل ہے۔

امروت 2.0 کے تحت، وزارت نے امروت مترا  پہل بھی شروع کی ہے جس میں خواتین کے سیلف ہیلپ گروپ (ایس ایچ جی) کو پانی کی مانگ کے انتظام، پانی کے معیار کی جانچ، پانی کے بنیادی ڈھانچے کے کاموں، اور پانی کے دیگر شعبوں کے منصوبوں میں شامل کیا گیا ہے۔ اس قدم کے تحت اب تک 140 کروڑ روپے کے 1762 پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے۔

اسمارٹ سٹیز مشن(ایس سی ایم) کے تحت، دو شہر، یعنی۔ ریاست اوڈیشہ میں راورکیلا اور بھونیشور کا انتخاب کیا گیا ہے۔ بھونیشور کو راؤنڈ-1 میں منتخب کیا گیا تھا، جبکہ راؤرکیلا کو انتخابی عمل کے راؤنڈ-2 میں منتخب کیا گیا تھا۔

ایس سی ایم کے رہنما خطوط کے مطابق، مرکزی حکومت کو ایس سی ایم کے تحت 100 شہروں کو 48,000 کروڑ روپے کی مالی مدد فراہم کرنا ہے، یعنی فی شہر اوسطاً 500 کروڑ روپے۔ مرکزی حکومت نے ریاست اوڈیشہ میں ایس سی ایم کے تحت منتخب کردہ دونوں شہروں کو حکومت ہند کے قابل اجازت فنڈ کا 100فیصد جاری کیا ہے۔

یہ معلومات ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر مملکت جناب نے دی۔توکھن ساہو نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح ۔ رض  ۔ ن م(

6361


(Release ID: 2101483) Visitor Counter : 30


Read this release in: English , Hindi