وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

سودیش درشن اسکیم کے تحت قبائلی ہوم اسٹے

Posted On: 10 FEB 2025 5:17PM by PIB Delhi

سیاحت و ثقافت  کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں  بتایا کہ حکومت نے ’ پردھان منتری جن جاتیہ اُنّت گرام ابھیان ‘  کے تحت وزارت سیاحت کی سوَدیش درشن اسکیم کے تحت قبائلی ہوم اسٹے کے فروغ کے اقدام کی منظوری دے دی ہے۔ اس اقدام کے تحت 1000 ہوم اسٹے تیار کیے جائیں گے، جن کے لیے نئے تعمیراتی یونٹ کے لیے 5 لاکھ روپے تک، تزئین و آرائش کے لیے 3 لاکھ روپے تک اور گاؤں  کی سطح پر  کمیونٹی ضروریات کے لیے 5 لاکھ روپے تک کی امداد دی جائے گی۔

وزارت سیاحت نے  ،اس اقدام کے لیے مسودہ رہنما اصول تیار کیے ہیں اور  انہیں تمام متعلقہ فریقوں سے مشاورت کے لیے  بھیج دیا ہے۔ مسودہ رہنما اصولوں کے مطابق، اس اقدام کا مقصد  ، قبائلی علاقوں میں ہوم اسٹے کی تیاری کے ذریعے ذمہ دارانہ  سیاحت کو فروغ دینا اور قبائلی برادریوں کے لیے روزگار کے مواقع  پیدا کرنا ہے۔ اس میں ہوم اسٹے مالکان کی تکنیکی مہارتوں میں اضافہ اور تربیت پر بھی زور دیا گیا ہے۔

........................

) ش ح –  ک ح     -  ع ا )

U.No. 6367


(Release ID: 2101442) Visitor Counter : 34
Read this release in: English , Hindi