الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت نے آئی آئی ٹی اندور کے ساتھ مل کر ہندوستانی زراعت میں انقلاب لانے کے لئے ایگری ہب، اے آئی سے چلنے والے مرکز کا آغاز کیا
ایگری ہب خود کو برقرار رکھنے والے ایگریٹیک ایکو سسٹم کے لیے اسٹارٹ اپ انکیوبیشن، ملازمت کی تخلیق، پیٹنٹس، پبلیکیشنز اور صنعت کے تعاون کو فروغ دینا
ایگری ہب، کسانوں اورمحققین کو جدید ایگری ٹیک حل کے ساتھ بااختیار بنانے کا ایک باہمی تعاون کا پلیٹ فارم ہے
مدھیہ پردیش سرکار، آئی سی اے آر-آئی آئی ایس آر اندور، آئی سی اے آر-سی آئی ای بھوپال اور سی-ڈیک پنے کے تعاون سے تیار کیا گیا
Posted On:
29 JAN 2025 7:00PM by PIB Delhi
آئی آئی ٹی اندور نے 27 جنوری 2025 کو ایگری ہب، ایک سنٹر آف ایکسیلنس (سی او ای) کا افتتاح کیا جو پائیدار زراعت کے لئے مصنوعی ذہانت (اے آئی)، مشین لرننگ (ایم ایل) اور ڈیپ لرننگ (ڈی ایل) سے فائدہ اٹھاتا ہے۔ جناب ایس کرشنن، سکریٹری، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی)، حکومت ہند اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔ جناب کے کے سنگھ، جوائنٹ سکریٹری انوویشن اینڈ آئی پی آر ڈویژن ایم ای آئی ٹی وائی، جناب دوبے، ایڈیشنل چیف سکریٹری (اے سی ایس ) ایس اینڈ ٹی مدھیہ پردیش، ڈاکٹر سی آر مہتا، ڈائرکٹر، آئی سی اے آر –سی آئی اے ای، بھوپال، جناب میگیش ایتھیراجن، ڈائرکٹر جنرل، سی-ڈی اے سی اور ڈاکٹر کنور ہریندر سنگھ، ڈائریکٹر، آئی سی اے آر-آئی آئی ایس آر اندور کے نمائندے کے طور پر ادارہ شریک تھے۔


ایگری ہب(https://agrihub.iiti.ac.in) ایک عبوری، کثیر ادارہ جاتی تعاون پر مبنی اقدام ہے جس کا مقصد اختراع کو فروغ دینا اور ہندوستانی زراعت کو تبدیل کرنا ہے۔ محققین، بریڈرز اور کسانوں کو بااختیار بنانے کے مشن کے ساتھ، ایگری ہب ہندوستانی زراعت کے لیے اختراعی حل تیار کرنے کے لیے متنوع شعبوں کے اسٹیک ہولڈرز کو اکٹھا کرنے کے لیے ایک باہمی تعاون کے پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔
ہم آہنگی اور باہمی تال میل کو فروغ دے کر، یہ وسائل اور مہارت کے موثر استعمال میں اضافہ کرے گا، اس بات کو یقینی بنائے گا کہ تکنیکی ترقی کسانوں، این جی اوز اور دیگر اہم اسٹیک ہولڈرز کی ضروریات کے مطابق ہو، اس طرح خشک سالی، سیلاب اور کم پیداواری جیسے شدید زرعی چیلنجوں سے ہونے والے نقصانات کو کم کیا جائے۔
کلیدی پروگراموں میں ا سٹارٹ اپ انکیوبیشن، ملازمت کی تخلیق، پیٹنٹس، پبلیکیشنز، انڈسٹری میں تعاون، طلباء کی رہنمائی اور انٹرپرینیورشپ ورکشاپس شامل ہیں۔ پانچ سالوں کے دوران، ایگری ہب ابتدائی فنڈنگ کی مدت کے بعد طویل مدتی مالیاتی اور آپریشنل پائیداری کو یقینی بناتے ہوئے، خود کو برقرار رکھنے والا ماحولیاتی نظام قائم کرے گا۔
‘ایگری ہب – ڈیپ لرننگ اینڈ اے آئی/ایم ایل سینٹر آف ایکسی لینس’ کا افتتاح کرتے ہوئے، جناب ایس- کرشنن نے اے آئی کی تبدیلی کی صلاحیت، اعلیٰ کارکردگی والے کمپیوٹنگ اور زراعت میں بڑے ڈیٹا پر زور دیا۔ انہوں نے جدت طرازی میں ا سٹارٹ اپس کی اہمیت پر زور دیا اور ساتھ ہی زرعی پیداوار اور منافع میں اضافے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو اپنانے کے لیے قائم صنعتوں کے ساتھ تعاون کی حمایت کی۔ انہوں نے تکنیکی تبدیلیوں کے ساتھ تیزی سے موافقت کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

جناب کے کے سنگھ، جوائنٹ سکریٹری، اختراع اور آئی پی آر ڈویژن، ایم ای آئی ٹی وائی، نے ٹیم کو درپیش چیلنجوں پر روشنی ڈالی کیونکہ اس میں متعدد ایجنسیاں شامل ہیں۔ انہوں نے پانچ سالوں کے دوران پی آئی اور کو-پی آئی کے درمیان باہمی تعاون کے کام کو ہموار کرنے کا مشورہ دیا۔

آئی اے ایس افسر جناب سنجے دوبے، ایڈیشنل چیف سکریٹری برائے سائنس اور ٹیکنالوجی مدھیہ پردیش، نے ٹیکنالوجی کے ذریعے زرعی چیلنجوں سے نمٹنے میں پروجیکٹ کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کلیدی اسٹیک ہولڈر کے طور پر اس طرح کے اقدامات کی حمایت کرنے کے لیے حکومت کے عزم کی تصدیق کی۔ سینٹر آف ایکسی لینس (سی او ای) کے قیام کے لیے چنے گئے مقام کی اسٹریٹجک مطابقت کو اجاگر کرتے ہوئے، انہوں نے زرعی ٹیکنالوجی کو آگے بڑھانے میں مدھیہ پردیش کی قیادت کا ذکر کیا۔ یہ اختراعات بشمول جی آئی ایس اور ڈرون ڈیٹا کا کسانوں کے فائدے کے لیے مؤثر طریقے سے استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اس شعبے میں مختلف تکنیکی آلات کے درمیان بڑھتے ہوئے ہم آہنگی کے بارے میں پر امیدی کا اظہار کیا۔

*********
ش ح ۔ ک ا۔ ت ع
U. No.6320
(Release ID: 2101235)
Visitor Counter : 15