سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 ویکسین اور چندریان جیسی عالمی کامیابیاں بھارت کی شاندار ترقی کو ثابت کرتی ہیں، ڈاکٹر جتیندر سنگھ


روایتی علم بھارت کا منفرد اثاثہ ہے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ

انضمام اب ایک متبادل نہیں بلکہ ایک ضرورت ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا وسیع سائنسی تعاون پر زور

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے نئی دلّی میں وگیان بھارتی کے نئے احاطے کا افتتاح کیا

Posted On: 09 FEB 2025 5:10PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج یہاں کہا کہ بھارت کی شاندار ترقی ویکسین اور چندریان جیسی عالمی کامیابیوں سے ثابت ہوتی ہے۔

وہ قومی دارالحکومت میں "وگیان بھارتی" کے نئے دفتر کا افتتاح کرتے ہوئے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے اسے ایک دیرینہ ضرورت قرار دیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ دفتر خیالات کے تبادلے کا مرکز اور علم کا گہوارہ ثابت ہوگا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0013E6T.jpg

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے سائنس و ٹیکنالوجی؛ وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ بھارت وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں سائنسی ترقی کے ایک انقلابی دور سے گزر رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ وزیر اعظم نہ صرف سائنسی برادری کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں بلکہ انہیں مسلسل مدد فراہم کرتے ہیں، وسائل سے مستحکم کرتے ہیں اور بہترین نتائج کے حصول کے لیے غیر سرکاری شعبوں کے ساتھ تعاون کو فروغ دیتے ہیں۔

گزشتہ دہائی میں ہونے والی پیش رفت پر روشنی ڈالتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اس بات پر زور دیا کہ اگرچہ بھارت ہمیشہ سے سائنسی صلاحیتوں اور ذہانت سے مالا مال رہا ہے، لیکن جو چیز مفقود تھی وہ سیاسی قیادت کی وابستگی اور ترجیح تھی—جو اب وزیر اعظم مودی کی حکومت میں فعال طور پر پوری کی جا رہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002GBJ3.jpg

ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت نے خاص طور پر صحت کے شعبے میں نمایاں ترقی کی ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ بھارت، جو کبھی علاج کے شعبے میں سنجیدگی سے نہیں لیا جاتا تھا، اب پیشگی صحت کی دیکھ بھال میں عالمی رہنما کے طور پر ابھرتا جا رہا ہے۔ انہوں نے وبا کے دوران پہلی ڈی این اے ویکسین کی تیاری، بچّے دانی کے منھ کے کینسر کے خلاف پہلی مقامی ایچ پی وی ویکسین، اور خلا کے شعبے میں دیر سے شروعات کرنے کے باوجود اس ٹیکنالوجی میں تیز رفتار ترقی سمیت بھارت کی کامیابیوں کا ذکر کیا۔ انہوں نے عالمی ماحولیاتی تبدیلی کی کوششوں میں بھارت کے عزم کے بارے میں بھی بات کی، اور ملک کے 2070 تک خالص کاربن کے صفر اخراج کے ہدف کی توثیق کی۔

ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے روایتی علم ڈیجیٹل لائبریری (ٹی کے ڈی ایل) کی اہمیت کو اجاگر کیا، اسے مقامی حکمت کا ایک قیمتی ذخیرہ قرار دیا۔ انہوں نے چند مثالیں پیش کیں:

اوڈیشہ میں کونارک کا مندر، جو 2000 کے سپر سائیکلون کے باوجود صحیح سلامت رہا، جو بھارت کی تعمیری صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔

روایتی طب میں بڑھتی ہوئی دلچسپی، جیسا کہ وبا کے دوران مغرب نے ہومیوپیتھی اور نیچروپیتھی کے ممکنہ علاج تلاش کیے۔ انہوں نے اروناچل پردیش میں ٹاٹا گروپ کے ساتھ ملکر روڈ تعمیر کے لیے اسٹیل سلیگ کے استعمال میں کامیابی کا ذکر کیا، جس کا موازنہ اجنتا اور ایلورا کے مضبوط راستوں سے کیا، جو وقت کی آزمائش پر پورا اترے ہیں۔

ڈاکٹر شیاما پرساد مکرجی کا حوالہ دیتے ہوئے، ڈاکٹر سنگھ نے کہا، "ہمیں اپنی وراثت کے لیے پابند رہتے ہوئے دنیا میں ہونے والے واقعات سے خود کو محروم نہیں کرنا چاہیے۔" انہوں نے کہا کہ وگیان  بھارتی سے کہا کہ وہ شناخت اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے، جیسا کہ ان-اسپیس ای اور بی آئی آر اے سی نے خلا اور بایوٹیکنالوجی کے شعبوں میں کامیاب پلیٹ فارم بن کر کیا ہے۔

انہوں نے بھارت کی حالیہ کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ملک نے مقامی اینٹی بایوٹک 'نیفی تھرومائسن' تیار کی ہے، جس سے بھارت روایتی اور جدید دونوں ٹیکنالوجیوں میں ایک رہنما کے طور پر ابھرا ہے۔

ڈاکٹر جتندر سنگھ نے اس بات پر زور دیا کہ انضمام اب ایک متبادل نہیں بلکہ ایک ضرورت ہے، اور وگیان بھارتی کو وسیع سائنسی انضمام کے لیے ایک اہم ذریعہ بننے کی دعوت دی۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ ایسے اقدامات بھارت کی سائنس اور ٹیکنالوجی میں عالمی طاقت کے طور پر ترقی کی راہ ہموار کریں گے۔

************

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

 (U :6305     )


(Release ID: 2101172) Visitor Counter : 47