نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے گاندھی نگر، گجرات میں پہلابمسٹیک یوتھ سمٹ کا افتتاح کیا
ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نےبمسٹیک کے مستقبل کی تشکیل میں نوجوانوں کے کردار پر روشنی ڈالی
ہندوستان نے 'یوتھ برج' - بمسٹیک ممالک میں نوجوان لیڈروں کو بااختیار بنانے کے لیے ایک کثیر شعبہ جاتی اقدام کی تجویز پیش کی ، ڈاکٹر منڈاویہ نے اعلان کیا
محترمہ رکشا کھڈسے نے 2047 تک ترقی یافتہ ملک کے لیے ہندوستان کے وژن پر اجلاس کی صدارت کی
بمسٹیک کے نوجوان مندوبین نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور اختراع کو فروغ دینے کے لیے خیالات کا تبادلہ کیا
مندوبین نے ڈانڈی کُٹیر کا دورہ کیا، مہاتما گاندھی کی وراثت پر غور و خوض کیا
Posted On:
08 FEB 2025 9:25PM by PIB Delhi
حکومت ہندکی نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت کے نوجوانوں کے امور کے محکمے نے آج گاندھی نگر، گجرات میں پہلے بمسٹیک یوتھ سمٹ کے افتتاحی اجلاس کی میزبانی کی، جس کا مقصد پورے خطے میں نوجوانوں کے تعاون کو مضبوط کرنا اور بمسٹیک ممبر ممالک کے درمیان نوجوانوں کی قیادت میں اقدامات کے تبادلے میں سہولت فراہم کرنا ہے۔ یہ سیشن مہاتما مندر کنونشن سینٹر میں منعقد ہوا، جس کی صدارت مرکزی وزیر برائے امور نوجوانان اور کھیل ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے کی۔

افتتاحی تقریب میں گجرات کے وزیر اعلی جناب بھوپیندر رجنی کانت پٹیل، نوجوانوں کے ا موراور کھیل کی وزیر مملکت محترمہ رکشا کھڈسے ، اور وزارت خارجہ میں سکریٹری (مشرق)، جناب جے دیپ مجمدار سمیت معزز ہستیوں نے شرکت کی۔
اپنے خطاب میں، ڈاکٹر منڈاویہ نے ایک لچکدار، خوشحال، اور باہم مربوط بمسٹیک کمیونٹی کی تشکیل میں نوجوان رہنماؤں کے اہم کردار پر زور دیا۔ انہوں نے خطے کے نوجوانوں کی بے پناہ صلاحیتوں پر روشنی ڈالی، جو بمسٹیک کی 1.8 بلین آبادی کا 60فیصد سے زیادہ ہیں، تیزی سے ترقی کرتے ہوئے عالمی منظر نامے میں مہارت کی ترقی اور مواقع کی ضرورت پر زور دیا۔ ڈاکٹر منڈاویہ نے اسکل انڈیا مشن، نیشنل ایجوکیشن پالیسی 2020، اور پی ایم انٹرنشپ اسکیم جیسے اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے ہندوستان کی وابستگی کو بھی ظاہر کیا، جس نے اے آئی ، روبوٹکس اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں 15 ملین سے زیادہ نوجوانوں کو تربیت دی ہے۔ انہوں نے ہندوستان کے فروغ پزیر اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم پر مزید روشنی ڈالی، جو کہ اب دنیا کا تیسرا سب سے بڑا ہے، جس میں 157,000 سے زیادہ اسٹارٹ اپ ہیں، جن میں سے تقریباً نصف خواتین کی زیر قیادت ہیں۔

انہوں نے تجویز پیش کی کہ بمسٹیک ممالک کو جدت طرازی اور کاروبار کو فروغ دینے کے لیے ایک مربوط علاقائی اسٹارٹ اپ نیٹ ورک بنانے کے لیے تعاون کرنا چاہیے۔ مزید برآں، ڈاکٹر منڈاویہ نے بمسٹیک کے لیے "یوتھ برج" کے طور پر کام کرنے کے لیے ہندوستان کی تجویز کا اعلان کیا، جو علم کے اشتراک، قیادت کے پروگراموں، اور علاقائی نیٹ ورکنگ کے مواقع کے ذریعہ نوجوان رہنماؤں کو بااختیار بنانے کے لیے ایک کثیر شعبہ جاتی اقدام ہے۔ اس اقدام کا مقصد ایک تبدیلی کا پلیٹ فارم بنانا ہے جو انٹرپرینیورشپ، کھیلوں، تعلیمی اداروں اور ٹیکنالوجی کو مربوط کرے۔
اپنے تبصروں میں، گجرات کے وزیر اعلی ، جناب بھوپیندر رجنی کانت پٹیل نے، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن پر روشنی ڈالتے ہوئے، خلیج بنگال کو کنیکٹیویٹی، خوشحالی اور سلامتی کے لیے ایک اہم پل کے طور پر بیان کیا، جو علاقائی اتحاد اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے ضروری ہے۔
خارجہ امور کی وزارت کے سکریٹری (مشرق) جناب جے دیپ مجمدار نے مشترکہ تاریخ اور مشترکہ اقدار پر بات کی جو بمسٹیک ممالک کوجوڑتی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ خطہ، جو 1.7 بلین سے زیادہ لوگوں کا گھر ہے، وسیع مواقع اور چیلنجز پیش کرتا ہے، اور اس بات پر زور دیا کہ بمسٹیک کی مضبوطی سرحدوں کے پار اس کے گہرے رشتے میں مضمر ہے۔

ڈاکٹر منڈاویہ نے بمسٹیک کے نوجوانوں کے مندوبین کے ساتھ بھی فرداً فرداً بات چیت کی، جس کے دوران انہوں نے حکومت کےوکست ینگ لیڈرز ڈائیلاگ انیشیئٹو پر روشنی ڈالی، جو ہندوستانی نوجوانوں کو مشغول ہونے، خیالات کے تبادلے اور ملک کی ترقی میں تعاون کرنے کا اختیار دیتا ہے۔ بمسٹیک کے سات رکن ممالک کے وفود کے سربراہان نے نوجوانوں کی آبادی کو بااختیار بنانے اور جدت طرازی کو فروغ دینے کی حکمت عملیوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اپنے اپنے ممالک کے نوجوانوں کی ترقی کے اقدامات کی نمائش کی۔
محترمہ رکشا کھڈسے، نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزیر مملکت کی سربراہی میں "وِکسِت بھارت @2047" پر ایک سیشن منعقد ہوا۔ جس میں انہوں نے 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک کے لیے ہندوستان کے وژن کا خاکہ پیش کیا، اس وژن کو عملی جامہ پہنانے میں نوجوانوں کے کلیدی کردار پر زور دیا گیا۔
سربراہی اجلاس میں " بمسٹیک ممالک میں تنوع کا جشن منانے" پر ایک پینل بحث بھی پیش کی گئی، جس میں ثقافتی شمولیت، باہمی تعاون، اور علاقائی تعلقات کو مضبوط بنانے میں مشترکہ ورثے کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔ اس کے بعد، "جامع اقتصادی ترقی اور پائیداری کے لیے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر" پر ایک سیشن میں مساوی اقتصادی پیش رفت اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے میں ٹیکنالوجی کے کردار پر غور کیا گیا۔

دن کا اختتام ڈانڈی کٹیر کے دورے کے ساتھ ہوا، جہاں مندوبین نے مہاتما گاندھی کی زندگی اور وراثت کا بغور مطالعہ کیا، ان کے نظریات اور ہندوستان کی تحریک آزادی میں شراکت کے بارے میں گہری سمجھ حاصل کی۔
سربراہی اجلاس کے پہلے دن نے بامعنی تبادلے، بصیرت انگیز بات چیت، اور مستقبل کے لیے باہمی تعاون اور شراکت داریوں کی تلاش کا مرحلہ طے کیا۔ دن کا اختتام مقامی فنکاروں کی ثقافتی پرفارمنس کے ساتھ ایک متحرک نوٹ پر ہوا، جس میں تنوع میں اتحاد کے موضوع پر جشن منایا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض۔ ن م (
6298
(Release ID: 2101124)
Visitor Counter : 32