زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
ٹھیکے پر کھیتی
Posted On:
07 FEB 2025 6:26PM by PIB Delhi
زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر مملکت جناب رام ناتھ ٹھاکر نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ زراعت اور زرعی مارکیٹنگ ایک ریاستی موضوع ہے۔ 15 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یو ٹیز) نے اپنے اے پی ایم سی ایکٹ میں کانٹریکٹ فارمنگ کی دفعات کی شقوں کو قابل عمل بنایا ہے ۔ کانٹریکٹ فارمنگ، دیگر باتوں کے ساتھ ساتھ، اسپانسر کرنے والی کمپنیوں کے رجسٹریشن، کانٹریکٹ فارمنگ کے معاہدوں کی ریکارڈنگ اور کسانوں کی زمین کے معاوضے کے لیے ایک ادارہ جاتی انتظام فراہم کرتی ہے۔ معاہدے سے پیدا ہونے والے کسی بھی تنازعہ کو اس میں بیان کردہ ثالثی اور تنازعات کے حل کے طریقہ کار کے مطابق حل کیا جاتا ہے۔
******
U.No:6270
ش ح۔ش م۔ق ر
(Release ID: 2100779)
Visitor Counter : 28